ویڈیو؛ سپر مین بھی ‘چھوٹی بچی ہوکیا؟‘ بول پڑے
فلم 'سپر مین' میں ٹائیگر شراف کی 'باغی' فرنچائز کا تذکرہ وائرل
ہالی ووڈ سائنس فکشن سُپر ہیرو فلم ’سپرمین‘ میں بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف کی فلم باغی کے تذکرے نے مداحوں کی توجہ سمیٹ لی۔
سپر مین کے ہندی ڈب ورژن سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ڈیوڈ کورینسویٹ عرف سپر مین کو ٹائیگر شروف کی بلاک بسٹر فلم 'باغی'کے بارے میں بات کرتے سنا جاسکتا ہے۔
ہوا کچھ یوں کہ فلم سپر مین دیکھنے گئے بھارتی مداحوں نے فلم دیکھتے دیکھتے ایک دلچسپ منظر کو نوٹ کیا جس میں فلم باغی کے نام نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا صرف یہی نہیں فینز نے ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیا جوکہ پلکیں جھپکتے ہی وائرل ہوگئی۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں معروف فکشنل کیریکٹر سپر مین کو فلم باغی کا ریفرنس دیتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔
سین میں وہ کہتے ہیں کہ ‘میں باغی ہوں اور مجھے 90 کی دہائی کی فلم 'باغی' اور 'باغی 1' سے لے کر 'باغی 3' تک تمام فرنچائزز پسند ہے‘۔
صرف یہی نہیں سپر مین نے اس بات کے بعد ٹائیگر شراف کا مشہور ڈائیلاگ ‘چھوٹی بچی ہوں کیا؟‘ بولتے ہوئے بھی سنا جاسکتا ہے جوکہ بھارتی مداحوں کے لیے ایک خوشگوار حیرت کا باعث بن گیا۔
ویڈیو ٹائیگر شروف کی بھی توجہ لے اڑی
سوشل میڈیا پر اداکار ٹائیگر شروف کے مداحوں کی جانب سے ویڈیو کو ایکس کے بعد فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھی لگاتار شیئر کیا گیا جس میں فینز نے ٹائیگر کو اندھا دھن ٹیگ کرنا شروع کیا۔
ویڈیو انسٹاگرام پر اپلوڈ ہونے کے بعد ٹائیگر شروف کی توجہ سمیٹنے میں بھی کامیاب ہوئی اور جس کے بعد انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ویڈیو کو ری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘سپر مین کا بھی اپروول بھی مل گیا‘۔
باغی فرنچائز کے بارے میں
بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف کی بلاک بسٹر فلم 'باغی' اور 'باغی 2' باکس آفس پر زبردست ہٹ ثابت ہوئی تھیں لیکن بدقسمتی سے فرنچائز کی تیسری فلم 'باغی 3' کووڈ-19 کی وجہ سے خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کرسکی تاہم اب بھی مداحوں کو ان کی فلم 'باغی 4' کا بے صبری سے انتظار ہے۔
اداکار ٹائیگر شراف نے حال ہی میں 'باغی 4' کی شوٹنگ مکمل کرتے ہوئے اس کی خبر مداحوں کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ بالآخر فلم کی شوٹنگ مکمل ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ صابر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'باغی 4' رواں ماہ 5 ستمبر 2025 کو ریلیز ہونے والی ہے جس میں اداکار سنجے دت، سونم باجوہ اور مس یونیورس ہرناز کور سندھو بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔


