ریحام رفیق نے بالآخر اپنی اصل عمر خود بتادی
ریحام راکڈ شائقین شاکڈ
پاکستانی اداکارہ، سوشل میڈیا انفلوئنسر، وائس اوور آرٹسٹ اور کوریوگرافر ریحام رفیق نے بالآخر خود اپنی اصل عمر کا راز فاش کردیا۔
اداکارہ ریحام رفیق ان دنوں ڈراما سیریل ‘پرورش‘ میں اپنے کردار ‘امل‘ کو ملنے والی پذیرائی سے لطف انداز ہورہی ہیں اور اس سے قبل انہیں حال ہی میں اختتام پزیر ہونے والا ڈراما سیریل ’جڑواں’ میں رخشی کے کردار میں بھی پھر پور سپورٹ کیا گیا تھا۔
انہوں نے اپنی اداکاری کے کرئیر کا آغاز فلم ’کھیل کھیل میں’ سے کیا، جس میں انہوں نے سجل علی اور بلال عباس کے ساتھ اسکرین شیئر کی ، علاوہ ازیں انہیں مختصر سے کرئیر میں دیگر مشہور ڈراموں ’جھوم’ اور ’کفارہ’ میں بھی اداکاری کے جوہر بکھیرتے دیکھا گیا۔
وہ بتاتی ہیں کہ ان کے کریئر کا آغاز اصل میں ڈانسنگ سے ہی ہوا تھا جس کے بعد انہوں نے بطور وائس اوور آرٹسٹ کام کیا اور پھر انہیں اداکاری کی پیشکش ملی۔
اور اب ریحام رفیق اپنی شاندار پرفارمنس کیساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی خاصی ایکٹیو ہیں جہاں نہ صرف ڈانس ویڈیوز کے سبب سب کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں بلکہ اپنے فینز کیساتھ بھی گپ شپ لگائے نظر آتی ہیں۔
حال ہی میں ریحام نے میشن پی کے کے تعاون سے ایک ویڈیو ریکارڈ کروائی جس میں انہوں نے اپنے فینز کے زہنوں میں ابھرنے والے کئی سوالات کے دلچسپ جوابات دیے۔
ریحام نے اپنے فینز سے پوچھا کہ آپ کی نظر میں میرے لیے کیا رائے ہے؟
جواب میں ایک صارف نے اداکارہ کے ڈانس سے لگاؤ پر ایک سوال کیا کہ جہاں دیکھو ڈانس کرنا شروع کردیتی ہیں۔
ایک اور صارف نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ آپ ڈراما سیٹ پر سب سے مزاح سے بھرپور شخص ہیں۔ تاہم اس بات سے ریحام نے اتفاق نہیں کیا اور مزاحیہ ہونے کا کریڈٹ ابھرتے ہوئے اداکار ابوالحسن کے سر سجادیا۔
ایک اور صرف نے ریحام کے شوہر کو انکا سب سے بڑا مداح اور ڈانس پارٹنر کا ہونے کا لقب دیا جس پر ریحام نے خوشی خوشی اس بات کو قبول کرلیا۔
اسکے بعد ایک اور صارف نے لکھا کہ کیا ریحام ڈراما سیٹ پر وقفے کے دوران ٹک ٹاک بناتی ہیں؟ اس جواب پر اداکارہ نے شرماتے ہوئے کہہ ڈالا کی جی ہاں میں بناتی ہوں۔
بعدازاں سب سے اہم اور سب سے زیادہ پوچھے جانے والا سوال ریحام کے سامنے آیا جو انکی عمر سے متعلق تھا۔
ایک صارف نے لکھا کہ،تو پھر آپ 19 سال کی ہیں؟ جس پر انہوں نے انکار کرتے ہوئے خود بتاڈالا کہ نہیں میری عمر 19 سال نہیں بلکہ 29 سال ہے۔
بعد ازاں ریحام نے اپنے چھپے ٹیلنٹ پر بھی بات کی اور بتایا کہ میں ایک وائس اوور آرٹسٹ بھی ہوں۔
جبکہ ان کے علاوہ بھی ریحام رفیق نے کئی دلچسپ سوالات کے منفرد جوابات دے کر سب کو ایک بار پھر اپنا گرویدہ بنالیا۔
بات کریں ریحام رفیق کی ازدواجی زندگی کی تو انہوں نے گزشتہ سال ستمبر میں شکیب خان نامی شخص سے منگنی کرلی تھی جبکہ رواں سال ماہ اپریل میں شادی کے بندھن میں بندھ کر نئی زندگی کی شروعات کرچکی ہیں۔



