وائرل اسٹوریز

ریحام رفیق کو ’ڈوریمون’ کا وائس اوور کرنا مہنگا پڑگیا

ریحام رفیق کے ٹیلنٹ پر تنقید کی برسات

Web Desk

ریحام رفیق کو ’ڈوریمون’ کا وائس اوور کرنا مہنگا پڑگیا

ریحام رفیق کے ٹیلنٹ پر تنقید کی برسات

ریحام رفیق کے ٹیلنٹ پر تنقید کی برسات
ریحام رفیق کے ٹیلنٹ پر تنقید کی برسات

پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ،  وائس اوور آرٹسٹ اور رقاصہ ریحام رفیق کو ڈوریمون کارٹون کا وائس اوور کرنا مہنگا پڑگیا۔

ڈانس کا شوق لیے اداکاری کی دنیا میں انٹری دینے والی اداکارہ ریحام رفیق ان چند خوش نصیب لوگوں میں شمار ہوتی ہیں جنہوں نے  کم عمری میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھا اور کئی مقبول ڈراموں کا حصہ بن کر گھر گھر نام بنالیا۔

انکے کریڈٹ میں کفارہ، جڑواں اور فلم ’کھیل کھیل میں’ جیسے نام شامل ہیں جبکہ ان دنوں وہ ڈراما سیریل ’پرورش’ میں امل کے کردار سے خوب داد سمیٹے ہوئی ہیں۔

وہ بتاتی ہیں کہ ان کے کریئر کا آغاز اصل میں ڈانسنگ سے ہی ہوا تھا جس کے بعد انہوں نے بطور وائس اوور آرٹسٹ کام کیا اور پھر انہیں اداکاری کی پیشکش ملی۔

انہوں نے آرٹس کونسل میں منعقدہ ایک ڈانس مقابلہ بھی جیتا تھا، اس کے بعد وہ 'رومیو ویڈز ہیر' میں ثنا جاوید کے پیچھے سبز لہنگا پہنے بیک گراؤنڈ ڈانسر کے طور پر نظر آئیں اور حریم فاروق اور علی رحمان کی فلم 'ہیر مان جا' کے ایک گانے میں بھی بطور پرفارمر شامل ہوئیں۔

علاوہ ازیں وہ کم از کم ڈھائی سال تک لکس اسٹائل ایوارڈز میں ڈانسرز کے گروپ کا حصہ رہی ہیں۔ جبکہ انہوں نے کئی اشتہارات کے لیے کوریوگرافی بھی کی ہے اور مختلف کارٹون کرداروں اور ترک ڈراموں کے لیے آواز بھی دی ہے۔

حال ہی میں ریحام نے جیو نیوز کے پروگرام ‘ہنسنا منع ہے‘ میں بطور مہمان شرکت کی جس میں انہوں نے کئی دلچسپ پہلو پر گفتگو کرنے کیساتھ اپنے ٹیلنٹ کو بھی سب پر آشکار کردیا۔

دلچسپ گفتگو اور مزاحیہ گیم سیگمنٹس کے دوران جب تابش ہاشمی نے اداکارہ سے سوال کیا کہ کن کن مشہور چیزوں کی وائس اوور کرچکی ہو؟

جسکے جواب میں ریحام نے بتایا کہ،’انہوں نے پاکستان کے ایک مشہور کارٹون چینل میں تمام ہی کارٹون کریکٹرز کو اپنی آواز دی ہے جن میں فینٹسی پیٹرول، جنگل بک، ماوگلی جیسے نام شامل ہیں۔

ریحام نے یہ بھی بتایا کہ کارٹون کے علاوہ میں ترکی ڈراموں کے کردار کو بھی آواز دے چکی ہوں لیکن میری خاصیت یہ ہے کہ میں لڑکوں کے کردار کو آواز دینے میں باخوبی ماہر ہوں۔’

اداکارہ کے اس ٹیلنٹ کو جاننے کے بعد تابش ہاشمی نے ان سے لائیو شو میں ایک مقابلہ کروالیا جس میں تابش نے خود اداکاری کی اور مشہور کارٹون کریکٹر ’ڈورا’ کی آواز میں ریحام کو اسے بیان کرنے کو کہا جو انہوں نے اس انداز نے نبھایا کہ ہر کوئی تالیاں بجانے پر مجبور ہوگیا۔

تاہم جب یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو صارفین کی جانب سے ردعمل مخلوط نظر آیا۔کچھ مداحوں نے ریحام کے ٹیلنٹ کی تعریف کی اور لکھا کہ،’بہت باصلاحیت اداکارہ ہیں، اداکاری اور وائس اوور دونوں میں۔’

جبکہ کچھ کا خیال تھا کہ،‘یہ حد سے زیادہ کانفیڈنٹ اور شوخ لگیں،  ایک صارف نے لکھا کہ،‘"انہیں اتنے بڑے شو میں خود کو بہتر انداز میں پیش کرنا چاہیے تھا۔’