فیشن

تمنا بھاٹیا کی حیران کن ٹرانسفارمیشن، نیا انداز قاتلانہ قرار

اداکارہ کے وزن میں کمی اور فیشن سینز تعریفوں کا مرکز

Web Desk

تمنا بھاٹیا کی حیران کن ٹرانسفارمیشن، نیا انداز قاتلانہ قرار

اداکارہ کے وزن میں کمی اور فیشن سینز تعریفوں کا مرکز

تمنا بھاٹیا کی حیران کن ٹرانسفارمیشن، نیا انداز قاتلانہ قرار
تمنا بھاٹیا کی حیران کن ٹرانسفارمیشن، نیا انداز قاتلانہ قرار

بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا نے اپنے حیران کن ٹرانسفارمیشن کے بعد دلکش سیاہ گاؤن میں تصاویر شیئر کر کے فینز کو متوجہ کرلیا۔

85 سے زائد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی تمنا بھاٹیا نے اپنی شاندار اداکاری سے دنیا بھر کے لوگوں کو اپنا دیوانہ بنایا۔

چاہے بالی وڈ ہو یا ٹالی وڈ، تمنا بھاٹیا بھارتی سینما میں اپنی قابل ذکر خدمات کے لیے جانی جاتی ہیں۔ ان کے شاندار ڈانس مووز اور بہترین اداکاری کی مہارت نے انہیں ایک غیر معمولی فنکارہ کے طور پر پہچان دلوائی ہے۔

2005 کی فلم ‘چاند سا روشن چہرہ‘سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ کو منفرد پہچان دلوانے والی کوئی فلم نہیں بلکہ گانا ثابت ہوا جو ساؤتھ فلم انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ رجنیکانت کی 2023 میں ریلیز ہونے والی فلم ’جیلر‘ کا گانا ’کاوالا‘ تھا پھر بالی وڈ میں ‘استری 2 ‘ کے مقبول گانے ‘آج کی رات‘ بھی تمنا بھاٹیا کے ڈانس مووز بھی انکو شہرت دلوا گئے۔

اداکارہ چند سال سے اداکار وجے ورما کو ڈیٹ کر رہی تھیں لیکن رواں سال دونوں نے اپنی اپنی راہیں جدا کرلی ہیں۔

اگرچہ بریک اپ کے بعد دونوں ہی اپنے کریئر پر فوکس کرتے دکھ رہے ہیں لیکن تمنا بھاٹیا کے وزن میں حیران کن کمی نے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

اسے ٹرانسفارمیشن کے بعد تمنا بھاٹیا نے ایک فوٹوشوٹ کی تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں جن میں وہ شمری سیاہ آف شولڈر گاؤن پہن رکھا ہے جس میں انکی آوور گلاس فگر  نمایاں ہوتی دکھی۔

بالی وڈ اداکارہ تمنا بھاٹیہ کا ڈریسنگ سینس اور فیشن ہر گزرتے دن کے ساتھ نئی بلندیوں کو چُھوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے اور اسی کا ثبوت انہوں نے اپنے اس فوٹوشوٹ میں بھی دیا۔

تمنا بھاٹیا کا یہ لُک بھی کوئی معمولی نہیں بلکہ اپنے اندر ہی کچھ خاصیت سموئے بیٹھے کا جسکا ذکر انہوں نے کیپشن میں کیا۔

دراصل تمنا بھاٹیا نے یہ یہ سیاہ دلکش گاؤن سرمئی ٹی شرٹ کے اوپر پہن رکھا ہے اور اس لیئرنگ کے بعد انکی یہ فائنل لُک سامنے آئی ہے۔

اداکارہ نے لکھا کہ ’لیئرنگ کا فن،  سیاہ گاؤن اور سرمئی ٹی شرٹ اگرچہ دو مختلف دنیاؤں سے تعلق رکھتے ہیں، لیکن مجھے لگتا ہے کہ ان دونوں کا ملنا لازمی ہے، کیونکہ متضاد ہونے سے تصادم نہیں ہوتا۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’ یہ وہ مقام ہے جہاں مردانہ سختی اور نسوانی بصیرت ہم آہنگی پاتی ہیں، یہ صرف لباس میں نہیں، بلکہ میری ذات میں بھی تہہ در تہہ ہونے کا فن ہے، کپڑے، زیور، شناخت،  ان میں سے کوئی بھی کسی ایک جنس کیلئے محدود نہیں، کیجول گلیمر کوئی فیشن ٹرینڈ نہیں بلکہ یہ میری زبان ہے اور یہ ہمیشہ تہہ در تہہ ہوتی ہے۔

تمنا بھاٹیا نے اپنے اس منفرد لُک کو اسٹائل کرتے ہوئے سلیک چوٹی باندھی جبکہ گردن اور ہاتھوں کو زیور پہن کر زینت بخشی۔

تصاویر یہاں دیکھیں:

اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب


اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب