فیشن

تصاویر؛ لبوبو تھامی اروشی روٹیلا رئیل لائف ڈول قرار

اروشی روٹیلا کی چار لبوبو ڈولز توجہ کا مرکز بن گئیں

Web Desk

تصاویر؛ لبوبو تھامی اروشی روٹیلا رئیل لائف ڈول قرار

اروشی روٹیلا کی چار لبوبو ڈولز توجہ کا مرکز بن گئیں

اروشی روٹیلا کی چار لبوبو ڈولز  توجہ کا مرکز بن گئیں
اروشی روٹیلا کی چار لبوبو ڈولز توجہ کا مرکز بن گئیں

بھارتی ماڈل و اداکارہ اروشی روٹیلا نے ومبلڈن 2025 میں چار لبوبو ڈولز کے ہمراہ خود بھی ڈول اوتار اپنا کر مداحوں کی توجہ سمیٹ لی۔

اداکارہ اروشی روٹیلا نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رخ کرتے ہوئے مداحوں سے لندن میں جاری ومبلڈن چیمپیئن شپ میں اپنی شرکت کی اپڈیٹڈ پوسٹ شیئر کی جوکہ وائرل ہوگئی۔

 مین اسٹریم و سوشل میڈیا پر اپنی متنازع حرکتوں کی بدولت ٹرینڈنگ میں رہنے والی اروشی اس بار کسی اسکینڈل کی بدولت نہیں بلکہ لبوبو ٹرینڈ میں حصہ لیتے ہوئے اپنی دلکشی کی بدولت سوشل میڈیا سینسیشن بنی ہیں۔

پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں  معروف ڈیزائنر علی اسعد کے تخلیق کردہ انتہائی دلفریب ڈریس میں ملبوس اروشی کے مداح تصاویر دیکھ ٹھنڈی آہیں بھرنے لگے۔

بات کی جائے اداکارہ کے دلکش لک کی تو  اروشی کا لباس دلکشی اور ٹرینڈ کا بہترین امتزاج ہے جوکہ اپنی فٹ اینڈ فلیئر  سلیک لک اور ایور گرین  لیس ڈیزائنگ کی بدولت  روایتی ویسٹرن ڈریسز  کا دلکش انداز پیش کر رہا ہے۔

ڈریس میں سونے پہ سہاگہ اس کی خوبصورت نیک لائن نے کیا جوکہ ہارٹ شیپ ڈیزائن کے ساتھ ڈوریوں کی مدد سے کندھے پر باندھی گئی بوز کی بدولت پورے لک میں جدت اور نازکی کا عنصر شامل کرتے ہوئےنیک لائن اور کارسیٹ باڈی کی  ساخت کو خوبصورتی فراہم کررہی تھی۔ 

اپنے ڈول ڈریس کے ساتھ خود کو ڈول لک دینے کیلئے اروشی نے  میک اپ  میں گلوئی  بیس، گالوں پر گڑیا کی طرح گلابی بلش اور  کورین گلوسی لپس کے ساتھ  ونگ آئی لائنر اور لیش ایکسٹینشنز کا سہارا لیا اور  بالوں کا اَپ ہاف بن بناتے ہوئے لٹیں ماتھے پر گرا کر  پورے لُک کو  رومانوی لمس دیا۔

ڈریس، میک اپ  اور ہیئر اسٹائلنگ کے ہمراہ  اپنے لک کو لگژری ٹچ دینے  کیلئے اروشی روٹیلا نے ایک کلاسک ہرمیس برکن بیگ اٹھا رکھا تھا جس میں شامل چار لبوبو  چارمز  حالیہ فیشن  ٹرینڈ ‘کریپی کیوٹ‘ کی بدولت صارفین کی توجہ سمیٹنے میں کامیاب ہوئے۔

اداکارہ کے آور آل  لک کو بغور دیکھا جائے تو وہ اپنے بیگ پر لٹکی لبوبو ڈولز کے ہمراہ خود بھی کسی کانچ کی گڑیا سے کم نہیں لگ رہی یہی وجہ ہے کی مداحوں کی جانب سے اروشی کو کمنٹ سیکشن میں باربی ڈول کا ٹائٹل دیا جارہا ہے۔

 اروشی روٹیلا کا لبوبو لُک دیکھئے

فوٹو اروشی روٹیلا انسٹاگرام
فوٹو اروشی روٹیلا انسٹاگرام
فوٹو اروشی روٹیلا انسٹاگرام
فوٹو اروشی روٹیلا انسٹاگرام
فوٹو اروشی روٹیلا انسٹاگرام
فوٹو اروشی روٹیلا انسٹاگرام
تصاویر؛ لبوبو  تھامی اروشی روٹیلا رئیل لائف ڈول قرار

فوٹو اروشی روٹیلا انسٹاگرام