وائرل اسٹوریز

ثانیہ مرزا کی بیٹے اذہان کیساتھ جمنگ کے چرچے

کونسی ورزش ساتھ مل کر کیں؟

Web Desk

ثانیہ مرزا کی بیٹے اذہان کیساتھ جمنگ کے چرچے

کونسی ورزش ساتھ مل کر کیں؟

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی اپنے اکلوتے بیٹے اذہان مرزا مالک کے ساتھ جم کرتے ہوئے بنائی گئی ویڈیو فینز سے تعریفیں سمیٹنے میں کامیاب ہوگئی۔

ثانیہ مرزا جنہوں نے ٹینس کورٹ میں ‏شاندار پرفارمنس سے عالمی سطح پر اپنی پہچان بنائی۔ انہوں نے اپنے ‏‏20 سالہ شاندار ٹینس کریئر میں خواتین کے ڈبلز میں عالمی ریکنگ ‏میں نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے سمیت 6 بڑے ٹائٹلز اور متعدد ‏اعزازات اپنے نام کیے اور خوب دولت و شہرت حاصل کی۔

ثانیہ مرزا نے بھارت کا نام ٹینس کی دنیا میں روشن کروانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور اپنے کریئر کے عروج پر ہی 2023 میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

ثانیہ مرزا کی ایک وجہ شہرت پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی اور پھر طلاق بھی رہی ہے لیکن وہ زندگی میں آنے والی مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا ہنر جانتی ہیں اس لیے طلاق کے بعد بھی اپنے بیٹے کے ساتھ خوشگوار زندگی جیتی نظر آتی ہیں۔

ٹینس اسٹار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ایک عالیشان جم میں اذہان مرزا ملک کے ساتھ دکھیں۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

ویڈیو میں ماں بیٹے ساتھ ساتھ مختلف ورزش کرتے دکھے۔ ویڈیو کے آغاز پر اذہان مشہور ورزش ’اوور ہیڈ پریس‘ کرتے دکھے اور انکو یہ کرتے ہوئے ثانیہ مرزا بہت غور اور فخر کے ساتھ دیکھتی نظر آئیں۔

ویڈیو میں دونوں واکنگ لانجس، پُش اپس، بٹرفلائی اور کیٹل سوئنگز بھی کرتے دکھے۔ ورزش کی یہ تمام اقسام اتھیلیٹس اپنے پٹھوں کی مظبوطی کیلئے کرتے ہیں۔ 

اگرچہ ثانیہ مرزا ایک ٹینس پلیئر تھیں لیکن انکے بیٹے کا رجحان فُٹ بال میں ہے اور ممکنہ طور پر ثانیہ مرزا اپنے بیٹے کو اسی کیلئے تیار کر رہی ہیں۔

فینز کی جانب سے ثانیہ مرزا اور اذہان کی اس ویڈیو کے بے انتہا پسند کیا جارہا ہے اور کمنٹ سیکشن میں فینز ثانیہ مرزا کی آنکھوں میں بیٹے کیلئے نظر آنے والی محبت اور فخر کا بھی ذکر کرتے دکھے۔