پاکستان

الطاف حسین کی لندن میں طبیعت بگڑگئی، ہیلتھ اپڈیٹ آگئی

الطاف حسین ہسپتال میں داخل ہوگئے

Web Desk

الطاف حسین کی لندن میں طبیعت بگڑگئی، ہیلتھ اپڈیٹ آگئی

الطاف حسین ہسپتال میں داخل ہوگئے

الطاف حسین کی لندن میں  طبیعت بگڑگئی، دعاؤں کی اپیل
الطاف حسین کی لندن میں طبیعت بگڑگئی، دعاؤں کی اپیل

کراچی پر سالوں راج کرنے والی تنظیم متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے قائد الطاف حسین کو لندن میں طبیعت ناساز ہونے کے پیشِ نظر ہسپتال میں داخل کروادیا گیا۔

پاکستان کی سیاست میں جب بھی کراچی کا ذکر آئے گا تو ایسا ممکن نہیں کہ ایم کیو ایم اور اسکے بانی الطاف حسین کا نام نہیں لیا جائے۔

سال 1984 میں ایم کیو ایم ’مہاجر قوامی مومنٹ‘ کے نام سے وجود میں آئی جو اردو بولنے والے پاکستانیوں کو  انکے حقوق دلوانے کیلئے بنائی گئی تھی۔

اس تنظیم کے بننے کی دیر تھی کہ تمام مہاجر (اردو اسپیکنگز) نے اس جماعت کی بھرپور حمایت کی اور دیکھتے ہی دیکھتے کراچی پر ایم کیو ایم کا راج ہوگیا اور بعد میں اس تنظیم کا نام ’متحدہ قومی مومنٹ‘ کردیا گیا۔

الطاف حسین کی قیادت میں ایم کیو ایم نے 1988 کے انتخابات میں سندھ کے شہری علاقوں میں بڑی کامیابی حاصل کی اور ملک کی تیسری بڑی سیاسی جماعت کے طور پر ابھری۔

1992 میں رینجرز کریک ڈاؤن کے بعد سے الطاف حسین خود ساختہ جلاوطنی کاٹ رہے ہیں بعد ازاں انہیں برطانوی شہریت مل گئی تھی۔

لندن سے الطاف حسین نے سیاست میں فعال کردار ادا کیا اور وہ باقاعدگی سے کراچی میں اپنے کارکنان سے خطاب کرتے تھے جس میں کب کس کو نشانہ بنادیں کسی کو معلوم نہیں ہوتا تھا۔

کراچی میں آئے دن ہڑتالوں کا سہرا بھی الطاف حسین کے سر سجتا ہے جنکو اگرچہ ہر کوئی بھول جائے لیکن اس دور کے طالب علم کبھی نہیں بھولیں گے کیونکہ انہیں بغیر کسی سبب چھٹی مل جاتی تھی۔

الطاف حسین جو لندن میں مقیم ہیں اب اپنی بگڑتی طبیعت کے سبب ہسپتال میں داخل ہوچکے ہیں جہاں انکا علاج چل رہا ہے۔

 لندن کے سینئر رہنما مصطفیٰ عزیز آبادی نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا تھا کہ  ’ایم کیو ایم کے بانی و قائد الطاف حسین کو شدید علالت کے باعث لندن کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے ہیں، تحریک کےتمام کارکنوں، ہمدردوں اور مہاجروں سمیت پوری قوم سےہماری اپیل ہےکہ وہ الطاف بھائی کی صحتیابی اور درازی عمر کے لئے خصوصی دعا کریں۔۔‘

مصطفیٰ عزیز آبادی نے اب ایک ویڈیو ایکس پر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے الطاف حسین کی ہیلتھ اپڈیٹ دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’الطاف بھائی کے ٹیسٹ ہوئے ہیں اور انکو خون بھی چڑھا ہے لیکن انکے چاہنے والوں، ماؤں، بہنوں کی دعاؤں کی بدولت انکی طبیعت میں بہت بہتری آئی ہے اور ڈاکٹرز ٹیسٹ رپورٹس کے مطابق ان کا علاج کر رہے ہیں۔‘

انکا مزید کہا تھا کہ ’ایسے وقت میں انسانیت کے دشمنوں نے الطاف حسین کے حوالے سے عجیب طرح کی خبریں پھیلائی ہیں تاکہ قوم میں مایوسی آجائے، میں ان تمام افواہوں کی تردید کرتا ہوں اور قوم سے کہنا چاہتا ہوں کہ اپنی صفوں میں اتحاد رکھیں۔‘

اب سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو بھی زیرِ گردش ہے جس میں الطاف حسین کو نرس کی مدد سے ہسپتال میں چہل قدمی کرتے دیکھا جاسکتا ہے جو انکی طبیعت میں بہتری آنے کا ثبوت ہے۔