فلم / ٹی وی

اے آئی نے ’ٹائی ٹینک‘ کا بالی وڈ ورژن بنا ڈالا

’ٹائی ٹینک‘ کے تمام کرداروں کو بھارتی اداکاروں سے بدل دیا گیا ہے۔

Web Desk

اے آئی نے ’ٹائی ٹینک‘ کا بالی وڈ ورژن بنا ڈالا

’ٹائی ٹینک‘ کے تمام کرداروں کو بھارتی اداکاروں سے بدل دیا گیا ہے۔

جیک اور روز کے کردار سلمان اور مادھوری نے نبھائے ہیں
جیک اور روز کے کردار سلمان اور مادھوری نے نبھائے ہیں

مصنوعی ذہانت آئے دن چونکا دینے والے کام کرتی نظر آتی ہے، اب کسی نے مصنوعی ذہانت کا سہارا لیکر مشہور زمانہ ہالی وڈ فلم ’ٹائی ٹینک‘ کا بالی وڈ ورژن بنادیا ہے۔

اے آئی نے اس خوبصورتی سے فلم کے تمام اداکاروں کو تبدیل کرکے بھارتی اداکاروں کو شامل کیا کہ دیکھنے والوں کے چہرے پر حیرت کے ساتھ ہنسی بھی آگئی۔

اس اے آئی’ ٹائی ٹینک‘ میں جیک اور روز کی مشہور جوڑی کا کردار سلمان خان اور مادھوری نے نبھایا ہے۔

سلمان اور مادھوری کی اس جوڑی کو ان کی حالیہ شکل و صورت پر نہیں بلکہ ان کی مشہور فلم ’ ہم آپ کے ہیں کون‘ کے گیٹ اپ سے لیا گیا ہے۔

اے آئی کی ’ٹائی ٹینک‘ کے دیگر کرداروں میں کوکیلیڈن ہاکلی کو آدیتیہ پنچولی ، فبریزیو کو عامر خان، کپتان ایڈورڈ کو انوپم کھیر، تھامس اینڈریوز کو نصیر الدین شاہ ، مارگریٹ براؤن کو فریدہ جلال اور کو روتھ ڈی وِٹ کو سیمی گریوال کے روپ میں پیش کیا گیا ہے۔

ویڈیو میں مادھوری اور سلمان کے درمیان کچھ دلکش مناظر کی جھلک دکھائی گئی، جن میں ’ٹائی ٹینک‘ کا مشہور پوز بھی شامل ہے اور وہ جذباتی سین بھی شامل ہے جب جیک اور روز سمندر میں لکڑی کے تختے پر تیرتے نظر آتے ہیں۔

جیسے ہی یہ مصنوعی ذہانت سے بنایا گیا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، مداحوں کے تبصرے آنے لگے۔

ایک صارف نے لکھا کہ زبردست،پہلی بار اے آئی کی ایڈیٹنگ پسند آئی، کیا کمال کی فنکاری ہے، مکمل فلم بنا دو۔

ایک اور نے کہا کہ مادھوری کتنی حسین لگ رہی ہیں خاص طور پر جب وہ سیڑھیوں سے اترتی ہیں،ایک خواب جیسی خوبصورت لگ رہی ہیں۔

ایک تیسرے صارف نے دلچسپ تبصرہ کیا کہ کیٹ تو مجھے ویسے بھی فلم میں مادھوری جیسی ہی لگی تھی۔

یاد رہے کہ جیمز کیمرون کی 1997 کی یہ فلم ’ٹائی ٹینک‘ایک رومانوی ڈرامہ فلم ہے جو ایک المناک حادثے پس منظر میں بنائی گئی تھی۔

لیونارڈو ڈی کیپریو اور کیٹ ونسلٹ نے جیک اور روز کا کردار ادا کیا، جن کی محبت کو امیر اور غریب کے طبقاتی فرق کا سامنا تھا۔

یہ فلم اپنی شاندار تصویری عکاسی، جذباتی گہرائی اور یادگار مناظر کی وجہ سے عالمی شہرت حاصل کر گئی اور 11 آسکر ایوارڈز جیتنے کے ساتھ ساتھ تاریخ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں شامل ہو گئی۔

مادھوری ڈکشٹ اور سلمان خان نے ماضی میں چند یادگار فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے، جن میں سب سے نمایاں 1994 کی ’ہم آپ کے ہیں کون‘ ہے ، جو بالی ووڈ کی تاریخ کی سب سے بڑی ہٹ فلموں میں شمار ہوتی ہے۔