فلم / ٹی وی
جیکی شروف نے’ دیوداس‘ کے23 سال مکمل ہونے پر یادیں شیئر کردیں
فلم میں جیکی شروف نے چنی لال کا کردار ادا کیا تھا
جیکی شروف نے’ دیوداس‘ کے23 سال مکمل ہونے پر یادیں شیئر کردیں
فلم میں جیکی شروف نے چنی لال کا کردار ادا کیا تھا
بالی وڈ اداکار جیکی شروف نے فلم کے 23 سال مکمل ہونے پر فلم سے جڑی اپنی یادیں ایک ویڈیو کی شکل میں شیئر کردیں۔
یہ 2002 کا مون سون تھا جب فلم ’دیوداس‘ نے پہلی بار سینما گھروں کا رخ کیا اور پھر اس کے بعد بھارتی سینما کبھی ویسا نہ رہا۔
فلم میں شاہ رخ خان نے دل شکستہ دیوداس کا کردار ادا کیا، ایشوریا رائے پارو کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور مادھوری ڈکشٹ نے چندر مُکھی کا کردار نبھایا،اس فلم نے بھارتی سینما پر گہرا نقش چھوڑا۔
جیسے ہی ’دیوداس‘ کو ریلیز ہوئے 23 سال مکمل ہوئے، فلم میں چنی لال کا یادگار کردار ادا کرنے والے اداکار جیکی شروف نے سوشل میڈیا پر اپنی یادیں تازہ کیں۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر فلم کے کچھ جذباتی مناظر پر مشتمل ایک خاص ویڈیو کلپ شیئر کیا، اس پوسٹ کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’دیوداس فلم کے 23 سال‘
ویڈیو کا آغاز شاہ رخ خان کے ’دیوداس‘ اور جیکی شروف کے چنی لال کے درمیان ایک زبردست منظر سے ہوتا ہے، اس کے بعد کرن کھیر، ایشوریا رائے، اور مادھوری ڈکشٹ کے جذباتی مناظر دکھائے جاتے ہیں۔
’دیوداس‘ کو معروف ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے ڈائریکٹ کیا تھا، یہ فلم شرت چندر چٹرجی کے کلاسک ناول پر مبنی تھی۔
فلم کو اس کی شاندار سیٹ ڈیزائن، دلفریب موسیقی اور باکمال اداکاری کے لیے خوب سراہا گیا۔
آج بھی یہ فلم بھنسالی کے بہترین کاموں میں شمار کی جاتی ہے۔
مرکزی کرداروں کے علاوہ کرن کھیر، جیکی شروف، سمیتا جایکر اور جیا بھٹاچاریہ نے بھی فلم میں شاندار اداکاری کی، جو فلم کو یادگار بنانے میں اہم کردار تھی۔
مزید خبریں
-
ڈرامہ سیریل ’گونج‘ کیوں دیکھیں؟
-
’وار 2’ کی پہلی میوزک ویڈیو ریلیز ہوتے ہی تباہی مچاگئی
-
ڈراما ’پرورش’ پر بھی ’LGBTQ’ کو فروغ دینے کا الزام؟
-
میں منٹو نہیں ہوں؛ سجل اور آصف رضا میر کی اداکاری کے چرچے
-
’تیرے بن 2’ کی تاخیر، یمنیٰ زیدی نے اصل وجہ بتادی
-
ڈراما ’سسرال سمر کا’ کی ایک اور اداکارہ بگ باس 19 کا حصہ؟
-
ڈرامہ 'پرورش' میں فہد مصطفیٰ کی انٹری کی دھوم
-
ندا یاسر کی ملازماؤں کی چوریوں کے قصے سُن سُن کر عوام بیزار
-
فلم ’بازیگر‘ کی اصل کہانی کیا؟
-
موہت سوری کی پانچ فلمیں جو آپ کی واچ لسٹ کا حصہ بننی چاہییں
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Chris Brown, Usher set ‘Raymond & Brown’ tour dates
'Dhurandhar' lands in court over old song dispute
Meryl Streep criticizes First Lady, Melania Trump, for her fashion
Karan Johar meets Meryl Streep and almost loses his calm
Mark Consuelos grieves death of his ‘brilliant’ dad, Saul Consuelos
Tollywood announces strike after Rahul Banerjee’s sudden death
Fans compare Dakota Johnson’s romances after Role Model PDA moment
Khloé Kardashian shares honest take on body transformation: ‘No magic’


