فلم 'قلی' کتنے کروڑ کا بزنس کرے گی؟ اہم پیشگوئی
فلم کو رجنی کانت کی شمولیت کے سبب کافی ہائپ مل رہی ہے
تامل سینما کے سُپراسٹار رجنی کانت اور عامر خان کی موسٹ اویٹڈ فلم ’قلی’ کی ریلیز سے قبل اسکی کمائی سے متعلق تہلکہ خیز پیش گوئی سامنے آگئی۔
ہدایت کار لوکیش کناگراج کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'قلی' رواں برس 14 اگست کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
اور جہاں پہلے ہی یہ فلم اپنی ملٹی اسٹارر کاسٹ کی وجہ سے صرف اسٹار پاور کے لحاظ سے نہیں بلکہ مالی پہلوؤں سے بھی خبروں میں تھی وہیں اب اسکی کمائی سے متعلق بھی ہونے والی پیشگوئی نے فینز کوچونکا کر رکھ دیا۔
اس فلم میں تامل سینما کے سُپراسٹار رجنی کانت مرکزی کرداروں میں شامل ہونگے جبکہ دیگر اہم اداکاروں میں ناگرجنا، اوپندرا، سوبن شاہر، ستیاراج اور شروتی حسن بھی شامل ہیں۔
اور پھر عامر خان کو بھلا کیسے فراموش کیا جاسکتا ہے؟ اطلاعات ہیں عامر خان بھی اس فلم میں ایک خاص کیمیو کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔
اس فلم کی ریلیز میں ابھی ہفتوں باقی ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ تاحال اس فلم کی کہانی بھی ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے لیکن اس کے باوجود سب سے زیادہ توجہ سمیٹنے والی خبر یہ ہے کہ یہ فلم 1000 کروڑ روپے کا بزنس کر سکتی ہے جسکا اشارہ حالیہ ریلیز ہونے والے ٹیزر سے ملتا ہے۔
علاوہ ازیں فلم سے متعلق ایک ویب پورٹل سے بات کرتے ہوئے لوکیش کناگراج نے فلم کی کمائی کو لے کر اپنی امیدیں بھی بتاڈالیں، ہدایتکار کے مطابق یہ فلم نہ صرف 1000 کروڑ روپے کا ہدف مکمل کرے گی بلکہ باکس آفس پر بھی ریکارڈ توڑ کامیابی حاصل کرے گی۔
کیونکہ ہدایتکار کے مطابق جس فلم میں سپر اسٹار رجنی کانت کی موجودگی ہو، اور شاندار کاسٹ ہونے کیساتھ ساتھ منفرد ڈائریکشن ہوتو فلم ’قلی’ کیا کوئی بھی فلم تاریخی فلم بن سکتی ہے۔
ہدایتکار لوکیش کناگراج کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ،‘مجھے نہیں معلوم کہ میں اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتا کہ فلم 1000 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرے گی۔ لیکن میں ایک بات کی گارنٹی ضرور دے سکتا ہوں ہر اُس شخص کے خرچ کیے گئے 150 روپے کی، جو سینما میں آ کر یہ فلم دیکھے گا۔ یہ پیسے ضائع نہیں جائیں گے۔
انہوں نے مزید یہ بھی انکشاف کیا کہ،‘میں ہمیشہ 150 یا 190 روپے جیسے نمبروں پر توجہ دیتا ہوں، جو ایک ٹکٹ کی قیمت ہوتی ہے۔ میری توجہ ہمیشہ اسی پر ہوتی ہے، نہ کہ 1000 کروڑ پر۔’



