فیشن

عائزہ خان نے دلکشی کی تمام حدیں پار کردیں

حالیہ فوٹو شوٹ تہلکہ خیز قرار

Web Desk

عائزہ خان نے دلکشی کی تمام حدیں پار کردیں

حالیہ فوٹو شوٹ تہلکہ خیز قرار

حالیہ فوٹو شوٹ تہلکہ خیز قرار
حالیہ فوٹو شوٹ تہلکہ خیز قرار

ڈراما انڈسٹری کی ورسٹائل اداکارہ اور فیشن کی دنیا میں آئیکون مانی جانے والی عائزہ خان نے ایک بار پھر اپنے تازہ ترین شوٹ سے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا۔

نازک نین نقش اور حسن کی ملکہ عائزہ خان پر ویسے تو ہر انداز ، ہر روپ ہی ْخوب جچتا ہے۔ وہ کچھ بھی پہن لیں فیشن انکے قدموں تلے آجاتا ہے، لیکن اس بار  تو انہوں نے دلکشی کی تمام حدیں ہی پار کردیں۔

حال ہی میں عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں آسمان سے اتری کوئی اپسرا قرار دیا جارہا ہے۔

مذکورہ جھلکیوں میں عائزہ خان فل سلیو باڈی کون آؤٹ فٹ میں ملبوس ہیں جسکے ساتھ پرل ائیر رنگز اور ہینر اسٹائل کو دیکھ کر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کہ جیسے یہ سب انکے لُک کو چار چاند لگانے کا کام کررہے ہوں۔

ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے عائزہ خان نے، ہیئر اسٹائلسٹ اویس رضا، فیشن فوٹوگرافر شہباز شازی،  فیشن اسٹائلسٹ علیشے عدنان، ڈیجیٹل کریئٹر اور میک اپ اسٹائلسٹ محمد سلمان عرف سلمان موا کو ٹیگ بھی کیا۔

جبکہ عائزہ خان کی دلکشی سے بھرپور یہ تصاویر جیسے ہی سوشل میڈیا کی زینت بنی وہیں کئی صارفین اور نامور شخصیات کی جانب سے تعریفی پیغامات کے سلسلے شروع ہوگئے۔

کسی نے عائزہ کو حسن کی ملکہ قرار دیا دیا، تو کوئی انہیں حسن پری کہتا نظر آیا، اور پھر جہاں تعریف ہوتی ہے وہاں تنقید بھی لازمی ہی ہوتی ہے۔

کئی لوگ ایسے بھی تھے جنہیں عائزہ کا ہیئر اسٹائل بالکل پسند نہیں آیا یہاں تک کہ عائزہ خان کو قائد اعظم سے مشابہہ بھی قرار دیا گیا۔

ایک صارف نے اداکارہ کے لباس پر بات کرتے ہوئے لکھا کہ،‘ہمیشہ کی طرح منفرد اور دلکش لگ رہی ہیں  لیکن لباس تھوڑا سا آف لگ رہا ہے، ورنہ سب کچھ پرفیکٹ ہے’۔

ایک صارف نے تو یہاں تک لکھ دیاکہ،‘دوسری تصویر میں تو یہ قائدِاعظم لگ رہی ہیں!’

عائزہ خان کا کرئیر اور مقبولیت:

یاد رہے کہ عائزہ خان اس وقت پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی سیلبریٹیز میں سے ایک ہیں جو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بھرپور طریقے سے استعمال کرتی ہیں۔

انسٹاگرام پر ان کے 14 ملین فالوورز ہیں، اور وہ اب بھی پاکستان کی سب سے بااثر شخصیات میں شمار ہوتی ہیں۔

شوبز کی دنیا میں انہیں شہرت 2013 کے مشہور ڈراما سیریل ‘پیارے افضل’ میں فرح ابراہیم کے کردار سے ملی، جس پر انہیں لکس اسٹائل ایوارڈ برائے بہترین ٹی وی اداکارہ بھی دیا گیا۔

بعد ازاں ان کے ڈرامے ’میرے پاس تم ہو’میں مہوش کے کردار نے ان کی شہرت کو مزید دوام بخشا، اور اس پرفارمنس پر انہیں پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈ بھی ملا۔

علاوہ ازیں عائزہ خان نے کریڈٹ میں ’چپکے چپکے’، ’محبت تم سے نفرت ہے’، بھی شامل ہے اور ان دنوں انہیں ڈراما سیریل ’ہمراز’ میں اپنی پرفارمنس سے خوب داد سمیٹ رہی ہیں۔