ودیا بالن کی باڈی ٹرانسفرمیشن نے نیٹیزنز کے ہوش اڑادیے
اداکارہ ودیا بالن کا زیرو فگر بازی لے گیا
بالی وڈ فلم انڈسٹری کی دلکش اداکارہ ودیا بالن نے حال ہی میں ایک میگزین کے فرنٹ پیج پر جلوہ گر ہوگر اپنی فٹنس کی بدولت مداحوں کو حواس باختہ کردیا۔
اداکارہ ودیا بالن اپنے شارٹ ہیئر اسٹائل، آور گلاس فگر اور بولڈ لک کے ساتھ حال ہی میں ایک میگزین کے سرورق پر جلوہ گر ہوئیں جس نے انٹرنیٹ پر کافی ہنگامہ برپا کر دیا۔
بھارتی فیشن نے 'دی پِیکاک میگزین' نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ودیا بالن کی کوور فوٹو کے ساتھ اپنے جولائی ایڈیشن کی ایک تصویر کو سوشل میڈیا پراپکوڈ کیا۔ '
ایک قابلِ تسلیم قوت' کے عنوان کے ساتھ سرورق پر اداکارہ ودیا بالن لانگ باڈی کون ڈریس میں وائٹ شولڈر کیری کے ساتھ پوز کرتی نظر آئیں جنہیں دیکھ کر مداح ششدر رہ گئے۔
اداکارعہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ ہوتے ہی وائرل ہوگئیں جس کے کمنٹ سیکشن میں صارفین نے تبصرہ کیا کہ اداکارہ اپنی زبردست باڈی ٹرانسفرمیشن کے ساتھ اپنی عمر سے کہیں زیادہ جوان نظر آ رہی ہیں۔
پوسٹ کے کمنٹ سیکشن کا رخ کرتے ہوئے ایک صارف نے ریمارکس دیا کہ ‘اوہ مائی گاڈ کیا یہ ودیا بالن ہی ہیں کیونکہ انہیں دیکھ کر یقین نہیں ہورہا سچ کہوں تو وہ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں‘۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ ‘شاندار میں تو حیران ہوں کہ ودیا اس طرح کا استائلش لک کیری کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اب تو میں کہوں گا کہ انہیں اپنے لکس کے ساتھ مزید ایکسپیریمنٹ کرنے چاہیے‘۔
ایک صارف نے اداکارہ کی حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ خواتین کو اداکارہ کے اس گلیمرس لک کی نقل کرنی چاہیئے کیونکہ اپنے جسم سے محبت بہت ضروری ہے جس کا واحد راستہ صرف فٹنس ہے‘۔ ایک مداح نے تبصرہ کیا کہ ‘یہ حسن کا وہ معیار جس کی تعریف کی جانی چاہیے ‘۔
تاہم بہت سے نیٹیزنز نے ودیا کے اس انداز پر تنقید بھی کی جن کا کہنا تھا کہ ‘ اگرچہ ودیا کی یہ ٹرانسفرمیشن اچھی ہے کہ انہوں نے وزن کم کیا ہے لیکن یہ ان کی باڈی پازیٹیویٹی کے بارے میں کہی گئی باتوں کے خلاف ہے‘۔
واضح رہے کہ کام کے محاذ پر ودیا بالن آخری بار سال 2024 کی ہٹ فلم 'بھول بھلیا 3‘ میں اداکار کارتک آریان اور مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ نظر آئی تھیں۔
یہ فلم جس نے ودیا کی فرنچائز میں واپسی کی نشاندہی کی باکس آفس پر 400 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کے ساتھ بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھی۔



