وائرل اسٹوریز

حرا مانی نے اپنے ٹیلنٹ میں نیا اضافہ کرلیا

اداکارہ کی وائس ڈبنگ کے میدان میں دبنگ انٹری

Web Desk

حرا مانی نے اپنے ٹیلنٹ میں نیا اضافہ کرلیا

اداکارہ کی وائس ڈبنگ کے میدان میں دبنگ انٹری

اداکارہ کی وائس ڈبنگ کے میدان میں دنبگ انٹری
اداکارہ کی وائس ڈبنگ کے میدان میں دنبگ انٹری

پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے اداکاری، ماڈلنگ، اور گلوکاری کے بعد اب ایک نئے ٹیلنٹ کو فینز پر آشکار کرکے تعریفیں اپنے نام کرلیں۔

اگر حرا مانی کو ملٹی ٹیلنٹڈ کہا جائے تو شاید غلط نہ ہوگا کیونکہ یہ وہ شخصیت ہیں جو کسی بھی رنگ میں خود کو رنگنے کے فن سے باخوبی واقف ہیں۔

'دو بول'، 'میرے پاس تم ہو'، 'سن یارا'، 'دل موم کا دیا'، 'غلطی'اور 'یوں تو ہے پیار بہت' سمیت کئی ڈرامے ایسے ہیں جو حرا مانی کی اداکاری کا منہ بولتا ثبوت ہیں جبکہ انہیں ان دنوں ڈراما سیریل ’ڈائن’ میں شہباب کے کردار سے خوب داد وصول ہورہی ہے۔

اور بات صرف اداکاری تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ ماڈلنگ کیساتھ ساتھ وہ گلوکاری کا بھی شوق  رکھتی ہیں اور وہ ‘کشمیر بیٹس‘ کے ایک سیزن میں اپنے اس فن کا مظاہرہ بھی کرچکی ہیں لیکن عوام کی جانب سے ان کی گلوکاری کو زیادہ پسند نہیں کیا گیا تھا اس کے باوجود حرا مانی کنسرٹس میں مشہور گانے گاتی نظر آتی ہیں۔

اسی کیساتھ ساتھ انہیں سوشل میڈیا پر بھی اب خاصا ایکٹیو دیکھا جاتا ہے جہاں وہ کبھی رقص کرتی تو کبھی اپنے ناز و انداز سے لوگوں کی توجہ سمیٹتی نظر آتی ہیں۔

مزید پڑھیں:حرا مانی کا ’نو میک اپ’ لُک تنقید کا شکار

لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ جیسے حرا کے آگے یہ تمام ٹیلنٹ اب بھی کم ہیں اور اس میں مزید اضافہ کرنے کیلئے انہوں نے ایک نئی دنیا میں قدم رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

جی ہاں اب حرا مانی کو صرف اداکاری، گلوکاری یا ماڈلنگ کے میدان میں ہی نہیں بلکہ دوسروں کو اپنی آواز دینے یعنی وائس اوور کرتے بھی نظر آئیں گی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مانی نے اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں حرا مانی کو وائس ریکارڈنگ روم میں  دیکھا جاسکتا ہے۔ جہاں حرا اپنی آواز مشہور کارٹون کریکٹر کیلئے ریکارڈ کر وارہی ہیں۔

جیسے ہی انکا یہ نیا ٹیلنٹ منظرعام پر آیا وہیں صارفین کی جانب سے حرا مانی کی صلاحیتوں کی بے پناہ تعریفیں ہورہی ہیں۔

واضح رہے کہ حرا مانی کی ’اسمارٹ ریبٹ مومو: دی بگ چیس’ کے نام سے یہ  اینیمیٹڈ فلم  25 جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فلم کیلئے پہلی بار، اداکار فیصل قریشی، حرا مانی  اور انکے شوہر مانی نے اپنی آوازوں کا جادو جگایا ہے ۔

یہی وجہ ہے کہ پہلے اداکاری سے گلوکاری اور پھر میزبانی سے لے کر وائس اوور تک حرا مانی نے یہ ثابت کردیا ہے کہ آرٹسٹ کی کوئی حدود نہیں ہوتیں۔

مزید برآں حرا مانی کی ازدواجی زندگی کی بات کریں تو وہ سلمان ثاقب شیخ عرف مانی کیساتھ 2008 میں شادی کے بندھن میں بندھی تھیں ۔اس جوڑے نے 2009 میں پہلے بچے مزمل کا استقبال کیا جبکہ دوسرے بچے کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی۔