فلم / ٹی وی
ٹائیگر شروف کا 'باغی4' کا ٹیزر جلد آنے کا وعدہ
سوشل میڈیا پر مداح فلم کے ٹیزر میں تاخیر پر سوالات اٹھا رہے تھے۔
ٹائیگر شروف کا 'باغی4' کا ٹیزر جلد آنے کا وعدہ
سوشل میڈیا پر مداح فلم کے ٹیزر میں تاخیر پر سوالات اٹھا رہے تھے۔
اداکار ٹائیگر شروف نے آخر کار باغی 4 کے ٹیزر کے حوالے سے مداحوں کے بڑھتے ہوئے تجسس کو دور کردیا۔
گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر مداحوں کے بنائے گئے متعدد پوسٹرز وائرل ہورہے تھے جن میں فلم کے ٹیزرز میں تاخیر پر سوالات اٹھائے جارہے تھے۔
چنانچہ 15 جولائی کو اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر دو حیران کن تصاویر شیئر کرتے ہوئے، ٹائیگر نے اپنے فالوورز کو یقین دلایا کہ فلم کی آفیشل اپڈیٹ جلد سامنے آنے والی ہے۔
ایک پوسٹر میں Where is Baaghi 4? یعنی 'باغی 4 کہاں ہے؟' کا نعرہ ایک کیلنڈر بیک گراؤنڈ پر نمایاں ہے، جس کے ساتھ یہ پیغام درج ہے کہ 'اب ستمبر آ چکا ہے۔۔ مداحوں کو خاموشی نہیں، ٹریلر چاہیے، یوٹیوب پر ٹیزر جاری کریں۔'
دوسری تصویر میں ٹائیگر شروف کا خون آلود اور سنجیدہ انداز دکھایا گیا ہے، جو فلم کے ایکشن سے بھرپور ماحول کی جھلک دیتا ہے۔
تصویر کے ساتھ، ٹائیگر نے کیپشن میں لکھا کہ 'پیاری آرمی مجھے آپ سب کو انتظار کروانے کے لیے بہت افسوس ہے، میں روزانہ آپ کے پیغامات اور پوسٹس دیکھ رہا ہوں اور مجھ پر بھروسہ کریں کہ میں اسے جلد از جلد آپ کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے اتنا ہی پرجوش ہوں! میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ یہ انتظار کے قابل ہے! آپ کو پہلے پرومو پر جلد ہی ایک باضابطہ اپ ڈیٹ دینے والا ہوں، غیر متوقع کی توقع کریں'!
انہوں نے مداحوں کی حمایت کو بھی سراہا اور مزید کہا کہ 'وہ تمام پوسٹرز جو آپ لوگ بنا رہے ہیں مجھے پسند آرہے ہیں، بہت شکریہ بس وقت آ ہی گیا ہے ساتھ ہی انہوں نے پروڈکشن ہاؤس کو بھی ٹیگ کیا'۔
باغی فرنچائز کا آغاز 2016 میں ہوا تھا جو ٹائیگر شراف کی تجارتی لحاظ سے سب سے کامیاب ایکشن سیریز میں سے ایک ہے اور اپنے شاندار اسٹنٹس، جذباتی پلاٹ اور ہائی آکٹین ویژول کے لیے مشہور ہے۔
باغی 3 سال 2020 میں ریلیز ہوئی تھی جو COVID-19 وبائی بیماری سے پہلے آخری بڑی تھیٹر ریلیز میں شامل تھی۔
حالانکہ باغی 4 کے میکرز بشمول پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا کی کمپنی ناڈیاڈوالا گرینڈسن انٹرٹینمنٹ، نے ابھی تک ٹیزر کی ریلیز کی تاریخ کی باضابطہ تصدیق نہیں کی لیکن ٹائیگر کی پوسٹ اشارہ کرتی ہے کہ مداحوں کو زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔
مزید خبریں
-
ڈرامہ سیریل ’گونج‘ کیوں دیکھیں؟
-
’وار 2’ کی پہلی میوزک ویڈیو ریلیز ہوتے ہی تباہی مچاگئی
-
ڈراما ’پرورش’ پر بھی ’LGBTQ’ کو فروغ دینے کا الزام؟
-
میں منٹو نہیں ہوں؛ سجل اور آصف رضا میر کی اداکاری کے چرچے
-
’تیرے بن 2’ کی تاخیر، یمنیٰ زیدی نے اصل وجہ بتادی
-
ڈراما ’سسرال سمر کا’ کی ایک اور اداکارہ بگ باس 19 کا حصہ؟
-
ڈرامہ 'پرورش' میں فہد مصطفیٰ کی انٹری کی دھوم
-
ندا یاسر کی ملازماؤں کی چوریوں کے قصے سُن سُن کر عوام بیزار
-
فلم ’بازیگر‘ کی اصل کہانی کیا؟
-
موہت سوری کی پانچ فلمیں جو آپ کی واچ لسٹ کا حصہ بننی چاہییں
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Chris Brown, Usher set ‘Raymond & Brown’ tour dates
'Dhurandhar' lands in court over old song dispute
Meryl Streep criticizes First Lady, Melania Trump, for her fashion
Karan Johar meets Meryl Streep and almost loses his calm
Mark Consuelos grieves death of his ‘brilliant’ dad, Saul Consuelos
Tollywood announces strike after Rahul Banerjee’s sudden death
Fans compare Dakota Johnson’s romances after Role Model PDA moment
Khloé Kardashian shares honest take on body transformation: ‘No magic’



