فلم / ٹی وی

ڈراما ’شیر’ کی پہلی چوائس سارہ نہیں تو پھر کون؟

ابھرتی ہوئی اداکارہ سحر ہاشمی کا بیان وائرل

Web Desk

ڈراما ’شیر’ کی پہلی چوائس سارہ نہیں تو پھر کون؟

ابھرتی ہوئی اداکارہ سحر ہاشمی کا بیان وائرل

ابھرتی ہوئی اداکارہ سحر ہاشمی کا بیان وائرل
ابھرتی ہوئی اداکارہ سحر ہاشمی کا بیان وائرل

دانش تیمور اور سارہ خان کی دلکش کیمسٹری پر مبنی ڈراما سیریل ’شیر’ ان دنوں اپنی کہانی اور اسٹار کاسٹ کی بہترین پرفارمنس کے سبب ٹاک آف کی ٹاؤن بنا ہوا ہے۔

اس ڈرامے کی مضبوط کاسٹ میں سارہ خان، دانش تیمور، ارجمند رحیم، سنیتا مارشل، نبیل ظفر، عتیقہ اوڈھو، یوسف بشیر قریشی، فیضان شیخ، علی طاہر اور دیگر شامل ہیں۔

ڈرامہ زنجبیل عاصم شاہ کے قلم سے تحریر کیا گیا ہے جبکہ ہدایت کاری احسن تالیش نے کی ہے۔احسن تالیش کے صاحبزادے رضا تالیش اس ڈرامے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں اس ڈرامے کیلئے پہلی چوائس اداکارہ سارہ خان نہیں بلکہ کوئی اور تھیں؟جی ہاں ایسا ہی ایک تہلکہ خیز انکشاف انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سحر ہاشمی نے کیا ہے۔

اس ڈرامے میں مرکزی کردار دانش تیمور ’شیرزمان’ کا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ سارہ خان ڈاکٹر فجر کے روپ میں ناظرین کو سانسیں تھام لینے پر مجبور کررہی ہیں۔

شیرزمان اور فجر کی دلچسپ کیمسٹری کے سبب ابھی اس ڈرامے کی ہائپ برقرار ہی تھی کہ ایسے میں اداکارہ سحر ہاشمی کے بیان نے تو جیسے ناظرین کو دنگ ہی کرکے رکھ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈرامہ ’شیر‘ کی مہندی کی تقریب کی دلکش تصاویر

فوشیا میگزین کیساتھ خصوصی انٹرویو میں اداکارہ سحر ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ،‘ پچھلے ڈیڑھ سال سے میں سن رہی تھی کہ میکرز مجھے دانش تیمور کے ساتھ کاسٹ کرنا چاہتے ہیں۔ یہاں تک کہ مجھے ڈراما ‘شیر’ کے لیے بھی اپروچ بھی کیا گیا تھا‘۔

اداکارہ بتاتی ہیں کہ،’اس ڈرامے کیلئے  میری ہدایتکار سے خاصی ملاقاتیں  بھی ہوئیں لیکن چونکہ میں اس انڈسٹری میں ابھی نئی ہوں اس لیے اتنے بڑے پروجیکٹ کیلئے میری کاسٹنگ کو لے کر میکرز پر کافی دباؤ تھا۔

سحر ہاشمی بتاتی ہیں کہ،‘نئے لوگوں پر اعتماد کرنا مشکل ہوتا ہے کیونکہ پروڈکشن اتنے پیسے خرچ کرتی ہے اور انہیں اپنے ریٹرن کی فکر ہوتی ہے۔ اس لیے وہ پراجیکٹ میرے حصے میں نہ آ سکا۔’

اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے مزید بتایا کہ،‘ پھر میں سیونتھ اسکائی گئی، وہاں ‘میری باجی’ اور ہدایتکار علی فیضان نے مجھے دیکھا اور کہا کہ میں 'ریا' کے کردار کے لیے بہترین ہوں، اور یوں مجھے ڈراما ’شیر’ کی بجائے ‘من مست ملنگ’ میں کاسٹ کرلیا گیا۔

ڈرامے کی کہانی:

ڈراما سیریل ’شیر’ کی کہانی کی بات کریں تو شیر زمان (دانش تیمور) ایک مضبوط ارادوں والا شخص ہے، جسے اپنے خاندان کی روایت اور ذمہ داریوں نے ایک توانا شخصیت بنادیا ہے۔

دوسری جانب ڈاکٹر فجر (سارہ خان) ایک ہمدرد انسان اور ماہر نفسیات ہیں، جو ایک طویل عرصے سے جاری خاندانی دشمنی میں الجھ چکی ہیں ۔

کہانی کا آغاز تب ہوتا ہے جب ڈاکٹر فجر شیر زمان کے چچا زاد بھائی کی محبت کے جال میں پھنس جاتی ہے جو بدلے میں خاندانی جھگڑے کا باعث بنتا ہے۔

اس تصادم کے دوران شیر کی پھوپھو(سنیتا مارشل) اپنی جان کی بازی لگا کر شیر زمان کی جان بچالیتی ہیں۔اس کے بعد رشتوں کا تانے بانے کھلنے لگتے ہے جس میں اغوا،جھگڑے اور دشمنی شامل ہیں۔