پاکستان
یاسر شامی کے گھر ’بیٹے’ کی ولادت، نام کیا رکھا؟
یوٹیوبر یاسر شامی کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوگئی۔
یاسر شامی کے گھر ’بیٹے’ کی ولادت، نام کیا رکھا؟
یوٹیوبر یاسر شامی کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوگئی۔
یوٹیوبر یاسر شامی کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوگئی۔
منفرد اندازِ گفتگو اور ہر اہم موضوع پر آواز بلند کرنے والے یاسر شامی نے اپنے کریئر کی شروعات بطور صحافی کی بعدازاں انہیں شہرت ’ڈیلی پاکستان’ کے پلیٹ فارم سے ملی، جہاں وہ لوگوں سے دل کو چھو لینے والی گفتگو کرتے نظر آئے۔
ان کے اندازِ بیان، مزاحیہ سوالات، اور انسانیت سے بھرپور رپورٹس نے انہیں لاکھوں دلوں کا پسندیدہ بنا دیا ہے، ان کی ویڈیوز میں اکثر معاشرتی مسائل، دردناک کہانیاں، اور اصلاحی پہلو شامل ہوتے ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے اپنی فیملی میں نئے فرد کا اضافہ کیا ہے جسکا اعلان سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے سامنے آیا۔
یاسر شامی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں اہلیہ اور نومولود کے ہمراہ لیبر روم میں دیکھا جاسکتا ہے۔
اس تصویر کیساتھ خوش دلی کا اظہار کرتے ہوئے یاسر شامی نے کیپشن میں بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا اور لکھا کہ،‘ہم خوشی اور شکرگزاری کے جذبات کے ساتھ یہ اعلان کرتے ہیں کہ ہمارے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے’۔
لگے ہاتھوں انہوں نے نومولود کے نام سے آگاہ کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ، ہم نے اپنے بیٹے کا نام ’اوحد یاسر شامی’ رکھا ہے’۔
انہوں نے اہلیہ اور بیٹے کی ہیلتھ اپڈیٹ شیئر کرنے کیساتھ ڈاکٹر اور انکی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا اور مزید لکھا کہ،‘اس خوبصورت سفر کے دوران غیر معمولی دیکھ بھال اور مسلسل تعاون فراہم کرنے پر ہم دل کی گہرائیوں سے ڈاکٹر طیبہ وسیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں کیونکہ ان کی مہارت اور ہمدردی ہمارے لیے بے حد قیمتی رہی ہے’۔
کیپشن کا اختتام کرتے ہوئے یاسر شامی نے مزید لکھا کہ،‘ہم اپنے ننھے فرشتے کی آمد پر بے حد پُرجوش ہیں اور اس نعمت پر رب کے شکر گزار ہیں جو وہ ہمارے خاندان میں محبت اور خوشیوں کی صورت میں لے کر آیا ہے۔
یاسر شامی کے نومولود کے اعلان کی پوسٹ جیسے ہی سوشل میڈیا کی زینت بنی وہیں صارفین اور انکے لاکھوں چاہنے والوں کی جانب سے مبارکبادی پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
اور کمنٹ سیکشن میں لوگ یاسر شامی کو ایک بار پھر ولدیت قبول کرنے پر مبارکبادی پیغامات دیتے نظر آرہے ہیں۔
مزید خبریں
-
مولانا طارق جمیل نے اپنی وائرل ویڈیو پر وضاحت دیدی
-
غیرت کے نام پر دہرا قتل، شوبز شخصیات کا اظہار افسوس
-
غیرت کے نام پر قتل کی انسانیت سوز ویڈیو پر کہرام بپا
-
سانگھڑ کی مظلوم اونٹنی کو مصنوعی ٹانگ مل گئی
-
ریحام خان نے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا
-
الطاف حسین کی لندن میں طبیعت بگڑگئی، ہیلتھ اپڈیٹ آگئی
-
حمیرا اصغر کی موت کی وجوہات جاننے کے لیئےتحقیقاتی کمیٹی قائم
-
ذوہیب حسن کا حمیرا کو ستارہ امتیاز دینے کا مطالبہ
-
حمیرا کی موت ’قتل‘ ہے، شہری کی عدالت میں درخواست
-
کراچی میں مکھیوں کی بہتات سے شہری پریشان
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
‘Heated Rivalry’ star Hudson Williams slams hateful fans with blunt message
James Cameron sparks buzz about ‘Avatar 4’ amid franchise uncertainty
Why did Harry Styles get emotional while dancing in Berlin?
Lewis Hamilton and Kim Kardashian spark ‘endgame’ romance buzz
Priyanka Chopra explains strict rule she follows to protect daughter Malti
Kanye West drama grows as Bianca Censori refuses to stay silent
Kanye West plans SoFi Stadium concert ahead of ‘Bully’ release
Tommy DeCarlo, lead singer for rock band Boston, dies at 60



