ربیکا خان کا فیشن ایک بار پھر انہیں لے ڈوبا
ربیکا خان اپنے کانٹنٹ سے زیادہ شادی کے سبب خوب چرچوں میں ہیں
نامور ٹک ٹاکر، یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ربیکا خان کا نکاح کے بعد اپنے شوہر حسین ترین کیساتھ گھومنا پھرنا ،ریلز بنانا اور بے ڈھنگے کپڑے پہننا انہیں شدید تنقید کی زد میں لے آیا۔
امبانی کی شادی کا ریکارڈ توڑنے کی خواہش رکھنے والی ربیکا خان اپنے کانٹنٹ سے زیادہ شادی کے سبب خوب چرچوں میں ہیں، گزشتہ برس محض منگنی کیلئے لاتعداد فنکشنز منعقد کرنے کے بعد اب جب شادی کا وقت آیا اور مداح یہی سوچتے رہے کہ ربیکا اب پیاہ گھر چلی جائیں گی وہیں انکی امیدوں پر ایک بار پھر پانی پھر گیا۔
کیونکہ حال ہی میں جب ربیکا اور حسین کی شادی کی تقریبات کا ایک بار پھر آغاز ہوا تو محض ڈیٹ فکس، مہندی، ڈھولکی، قوالی نائٹ کے بعد نکاح پر بات آکر ختم ہوگئی اور ربیکا کی رخصتی اب بھی نہ ہوئی۔
ایسے میں کئی لوگوں نے انہیں بے جا پیسوں کے ضیاع اور غیر ضرورت تقریبات کا اہتمام کرنے پر خوب ٹرول بھی کیا، جبکہ کئی لوگوں نے طنزیہ انداز میں یہ تک کہہ ڈالا کہ اب اگلے سال ربیکا کی رخصتی سے پہلے بھی یہی سب تقریبات دوبارہ منعقد کی جائیں گی۔
بہرحال ان دنوں ربیکا خان نکاح کے بعد نیولی برائید ایرا کو خوب انجوائے کررہی ہیں اور ساتھ ہی حسین ترین کے ہمراہ گھومتی پھرتی اور ریلز بناتی بھی نظر آرہی ہیں۔
ٹک ٹاک کی یہ مشہور جوڑی اس وقت شمالی علاقہ جات میں اپنے قریبی دوستوں جیسے حفصہ، شہیر اور دیگر کے ساتھ نہ صرف چھٹیاں گزار رہے ہیں بلکہ اس دوران دلہنیا ربیکا ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر بالی وڈ گانوں پر مبنی ویڈیوز اور رِیلز بھی باقاعدگی سے شیئر کررہی ہیں۔
تاہم ربیکا خان کا رخصتی سے قبل گھومنا پھرنا جہاں موضوع بحث بنا ہوا ہے وہیں ایک باپردہ ساس کی بہو ہونے کے ناطے انکے ڈریسنگ سینس پراب کئی سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر ربیکا خان کو ان کے لباس اور اوور ایکٹنگ کی وجہ سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
کئی لوگوں نے ربیکا کے لباس پر تنقید ہوئے طنزیہ انداز اپنایا اور لکھا کہ،’ہم حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ ربیکا کو کچھ رنگین اِنر گفٹ کر دی جائیں۔’
کیونکہ جہاں ربیکا خان کو اپنے نکاح پر بلیک انر پہننے پر ٹرول کیا گیا تھا اس بار پھر انکا پیلے لباس کیساتھ بلیک انر پہننا انہیں تنقید کی زد میں لے آیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ،’کاش بلیک سلیوز کی جگہ پیلا ہی پہن لیتی، ربیکا کو دیکھ کر مجھے تو اپنے بچپن کے 10 روپے والے چوزے یاد آگئے’۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ،‘آپ کارٹون بن چکی ہیں۔ یہ کیسا لباس ہے؟ جو بھی تھا پہن لیاڈبل کپڑے کون پہنتا ہے؟’
ایک اور صارف نے ربیکا کی اوور ایکٹنگ پر طنز کے تیر برساتے ہوئے لکھا کہ،‘بہت اوور گرل ہیں آپ! ہر ویڈیو میں اتنی حرکتیں کیوں؟ کبھی سکون سے بیٹھتے نہیں دیکھا۔’
حالانکہ ربیکا کے مداحوں کی تعداد بھی خاصی طویل ہے لیکن ان کے حالیہ ویڈیوز پر زیادہ تر تنقید ہی دیکھنے کو ملی ہے، خاص طور پر ان کے فیشن سینس، اوور ایکٹنگ اور اندازِ پیشکش پر۔



