وائرل اسٹوریز

صبا فیصل کی دبئی میں ماڈلنگ کے چرچے

Web Desk

صبا فیصل کی دبئی میں ماڈلنگ کے چرچے

صبا فیصل کی دبئی میں ماڈلنگ کے چرچے
صبا فیصل کی دبئی میں ماڈلنگ کے چرچے  

پاکستانی اداکارہ صبا فیصل نے دبئی میں ویسٹرن لباس میں گھومتے پھرتے ویڈیو فینز کے ساتھ شیئر کردیں۔

پاکستان ٹیلی ویژن کے لیے خبر نامہ پڑھنے سے کریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ صبا فیصل کے مشہور ڈراموں میں 'در شہوار' ، 'باغی' ، 'ہمسفر' ، 'گھسی پٹی محبت' ، 'سرِ راہ' ، 'خدا اور محبت' ، 'حبس' ، 'کہیں دیپ جلے' ، 'خئی' اور 'ذرا یاد کر' جیسے ڈرامے شامل ہیں۔

صبا فیصل اپنے کریئر کے زیادہ تر ڈراموں میں ماں اور ظالم ساس کا کردار ہی نبھاتی نظر آئیں اور اب بھی انکو ایسے ہی کردار مل رہے ہیں جنکو وہ بخوبی ادا کرنا جانتی ہیں۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ سفید پرنٹڈ ٹاپ سفید جینز کے ساتھ پہنا۔

ویڈیو میں اداکارہ نے حدیقہ کیانی اور ہرشدیپ کور کا گیت ’ایک پل‘ لگایا اور ویڈیو کو ٹرینڈنگ ریلز میں شامل کروالیا۔

اس ویڈیو میں صبا فیصل مختلف پوز دیتی نظر آئیں اور انکے ماڈرن لُک نے فینز سے تعریفوں کے ٹوکرے بھی سمیٹ لیے۔

اس ویڈیو کے کیپشن میں صبا فیصل نے اپنے اس یادگار ویڈیو سے متعلق معلومات دیتے ہوئے ’دبئی ڈے ون‘ یعنی ’دبئی میں پہلا دن‘ لکھا۔