وائرل اسٹوریز
حرا مانی کا عروسی جوڑے میں رقص تہلکہ مچاگیا
اداکارہ کی ایک اور ویڈیو وائرل
حرا مانی کا عروسی جوڑے میں رقص تہلکہ مچاگیا
اداکارہ کی ایک اور ویڈیو وائرل
پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی اداکارہ، گلوکارہ ، ماڈل اور وائس اوور آرٹسٹ حرا مانی نے عروسی جوڑے میں رقص کرتے ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بناکر ایک بار پھر تہلکہ مچادیا۔
پہلے ماڈلنگ، پھر اداکاری اور ساتھ ساتھ گلوکاری کی دنیا میں شوخیاں بکھیرنے والی حرا مانی کا شمار شوخ چنچل اداکاراؤں کی فہرست میں کیا جاتا ہے جو اپنی زندگی کو کھل کر جینے کا شوق رکھتی ہیں۔
انہوں نے اپنے کرئیر میں کئی سپر ہٹ ڈراموں میں کام کیا، جن میں 'دو بول'، 'میرے پاس تم ہو'، 'سن یارا'، 'دل موم کا دیا'، 'غلطی'اور 'یوں تو ہے پیار بہت' سمیت کئی نام شامل ہیں جبکہ انہیں ان دنوں ڈراما سیریل ’ڈائن’ میں شہباب کے کردار سے خوب داد وصول ہورہی ہے۔
لیکن اسی کیساتھ ساتھ حرا مانی نے تو جیسے سوشل میڈیا کو اپنا دوسرا گھر ہی بنالیا ہے جہاں وہ آئے دن اپنی پوسٹس کے سبب خوب چرچوں میں رہتی ہیں۔
اس بار بھی کچھ ایسا ہی دیکھنے کو ملا جب انہوں نے کچھ نیا کرنے کیلئے نوے کی دہائی کی دلہن کا روپ اپنایا اور کیمرے آن کرکے رقص کرنا شروع کردیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کردہ ویڈیو میں حرا مانی بھاری بھرکم لہنگا چولی میں ملبوس ہیں، جبکہ بے تحاشہ زیورات اور میک اپ میں خود کو نئی نویلی دلہن سمجھ رہی ہیں۔
ویسے تو اس کلپ میں اداکارہ کسی گانے پر رقص کررہی ہیں لیکن اس گانے کو میوٹ کرکے عاشق اور محبوب پر مبنی اشعار اس منظر کو خاص بنانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔
جھومتے ، گاتے اور ادائیں دکھاتے حرا مانی نے اپنے اس نازو انداز کو سوشل میڈیا کی زینت بنایا اور کیپشن میں بھی شاعرانہ انداز اپنالیا۔
انہوں نے لکھا کہ،‘کیا تم نے کبھی اپنی ہی آنکھوں میں جھانکا ہے؟خاموشی میں اپنا نام سنا ہے؟آئینے کے پار جو چہرہ دکھائی دیتا ہے،کیوں نہ رُک کر مجھے واقعی پہچانو؟’۔
اس ریل کے منظرعام پر آتے ہی حرا مانی کی اداؤں کو سوشل میڈیا صارفین خوب پسند کرتے نظر آرہے ہیں اور کمنٹ سیکشن میں تعریفوں کو پھول نچھاور کررہے ہیں۔
مزید خبریں
-
عروہ حسین دوبارہ حاملہ؟ شور اٹھ گیا
-
امیتابھ بچن کو بھی انسٹاگرام سیکھنے کا جنون چڑھ گیا
-
اینکر عظمیٰ طاہر کا نامناسب انداز ، ویڈیو وائرل
-
دلجیت دوسانجھ نے سجاد علی کی ’راوی’ پر جھوم کر دل جیت لیے
-
بشریٰ انصاری کی ’فیمنسٹ’ بھی جاگ اٹھی، ویڈیو وائرل
-
’سردار جی 3’ ہانیہ عامر کیلئے سخت سردی میں شوٹنگ کتنی مشکل؟
-
جھانوی کپور کا ریسپشنسٹ پر حملے کے دلسوز واقعہ پر ردعمل
-
کارتک آریان بھی 'چیٹنگ' کرتے ہوئے پکڑے گئے
-
حمائمہ ملک نے طارق مسعود کو کال کرکے کس ڈائیلاگ پر معافی مانگی؟
-
کراچی میں 'گرینڈ آپریشن' کرنے والے یونس امین کون؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Jamie Foxx & Alyce Huckstepp expect their first baby together
Katy Perry shares dramatic reaction to ex Josh Groban's engagement
Bollywood celebrities pour their hearts out on Mother’s Day
Gracie Abrams teases third album ‘Daughter From Hell’ arriving in July
Inside Tara Sutaria and Veer Pahariya’s reported split
Melissa Barrera backs criticism of ‘Scream’ cast returning
Ektaa Kapoor reacts as 'Naagin 7' VFX slip goes viral
Kyle Loftis, 1320Video creator, dies at age 34


