وائرل اسٹوریز

ننھی مداح کے ساتھ سلمان خان کی کیوٹ ویڈیو وائرل

سلمان خان کی ویڈیو مداحوں میں مقبول

Web Desk

ننھی مداح کے ساتھ سلمان خان کی کیوٹ ویڈیو وائرل

سلمان خان کی ویڈیو مداحوں میں مقبول

سلمان خان کی ویڈیو مداحوں میں مقبول
سلمان خان کی ویڈیو مداحوں میں مقبول

بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ بچوں میں سب سے زیادہ پسندیدہ شخصیات میں سے ایک کیوں ہیں۔

 حال ہی میں سلمان خان کی ایک دل چھو لینے والی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں اداکار کو ایک تقریب میں ایک چھوٹی بچی کے ساتھ خوبصورت لمحے بانٹتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

انسٹاگرام پر وائرل ہونی والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان ایک تقریب میں اپنی شرکت کے دوران اسٹیج پر موجود تھے کہ یکدم  ایک چھوٹی بچی جوش و خروش سے ان کی جانب دوڑی اور انہیں گلے لگا لیا۔

بچی کی جانب سے دکھائی جانے والی محبت کا جواب دیتے ہوئے سلمان نے بھی فوری طور پر گرمجوشی سے جواب دیا اور مسکراتے ہوئے اسے گلے لگا لیا۔

 اس کیوٹ مومنٹ کے بعد سلمان خان کو   بچی کے والدین سے بھی بات کرتے دیکھا گیا جس کے بعد ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں مداحوں کی جانب سے اپنا تبصرہ کرتے ہوئے بچوں سے اداکار کی محبت پر تعریفی کلمات ادا کرتے ہوئے دل کے ایموجیز بھی بھیجے۔

سلمان خان ورک فرنٹ پر

پیشہ ورانہ محاذ پر سلمان خان نے حال ہی میں اپنے اگلے بڑے پروجیکٹ 'بیٹل آف گلوان' کا اعلان کیا ہے جس کی ہدایت کاری اپروا لاکھیا کریں گے۔ 

اسکرین گریب
اسکرین گریب

فلم بیٹل آف گلوان کی کہانی جون 2020 میں لداخ کے بلند و بالا علاقے گلوان ویلی میں ہندوستانی اور چینی فوجیوں کے درمیان ہونے والے حقیقی تصادم سے متاثر ہے۔

یہ تصادم چار دہائیوں سے زیادہ عرصے میں خطے کا سب سے مہلک سرحدی تنازع بن گیا تھا یہی وجہ ہے کہ فلم کا مقصد جدید جنگ کے اس نایاب پہلو کو پیش کرنا ہے جہاں حکمت عملی، ہمت اور جذبے نے گولہ بارود کو پیچھے چھوڑ دیا۔

15,000 فٹ سے زیادہ بلندی پر سیٹ کی گئی یہ کہانی ہندوستانی فوجیوں کے ناقابل تسخیر جذبے اور سخت ترین حالات میں قوم کا دفاع کرنے کی سفاک حقیقت کو ظاہر پیش کرے گی۔

کام کے محاذ پر سلمان کے پاس خاصہ مصروف شیڈول ہے، ان کی سب سے زیادہ کامیاب فلموں میں سے کچھ کے سیکوئلز پر کام جاری ہے جس میں بجرنگی بھائی جان، کک، اور انداز اپنا اپنا شامل ہیں۔

اس کے علاوہ گنگا رام نامی ایکشن فلم میں سنجے دت کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی بھی افواہیں گردش کررہی ہیں، اور فلمساز سورج برجاتیا کے ساتھ ایک اور فیملی ڈرامے کے لیے ٹیم اپ کر رکھا ہے۔