فلم / ٹی وی

ڈان 3 میں کریتی سینن کے کردار کی بالآخر تصدیق

فرحان اختر نے اداکارہ کے رول کے حوالے سے اہم اعلان کردیا

Web Desk

ڈان 3 میں کریتی سینن کے کردار کی بالآخر تصدیق

فرحان اختر نے اداکارہ کے رول کے حوالے سے اہم اعلان کردیا

فرحان اختر  نے اداکارہ کے رول کے حوالے سے اہم اعلان کردیا
فرحان اختر نے اداکارہ کے رول کے حوالے سے اہم اعلان کردیا

بالی وڈ کی موسٹ اوویٹد فلم ڈان 3 کے حوالے سے بھارتی میڈیا پر جاری  قیاس آرائیوں اور افواہوں کے درمیان فلمساز  فرحان اختر نے بالآخر فلم کی ہیروئن کے نام کی تصدیق کر دی۔

اس خبر کا اعلان فرحان اختر کے پروڈکشن ہاؤس ایکسل انٹرٹینمنٹ نے فرحان اختر کے ایک اور پروجیکٹ ‘120 بہادر‘ کے حوالے سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کی۔ 

بیان میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فرحان اختر اپنی اگلی ڈائریکٹوریل  فلم ڈان 3 کی تیاری کر رہے ہیں، جس کی شوٹنگ جنوری 2026  میں شروع ہونے کی توقع ہے جہاں فلم میں رنویر سنگھ اور کریتی سینن مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔

فرحان کے پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے اس اعلان نے وسیع پیمانے پر  پھیلی ان قیاس آرائیوں کا خاتمہ کر دیا ہے جن میں کیارا ایڈوانی کے ایگزیٹ کے بعد اداکارہ شروری واگھ، پریانکا چوپڑا اور پھر کریتی سینن کی فلم میں شمولیت کے بارے میں الجھن تھی۔ 

یاد رہے کہ 'ڈان 3' میں رنویر سنگھ کو نئے ڈان کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے جس نے فلمی دنیا میں ایک نیا جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔

فلم کی کہانی کو تاحال خفیہ رکھا گیا ہے، تاہم توقع ہے کہ یہ عالمی سطح پر جرائم، دھوکا دہی اور طاقت کے کھیل پر مبنی ہوگی جیسا کہ پچھلی فلموں میں دیکھا گیا تھا۔

تاہم  فلم میں کریتی سینن اور رنویر سنگھ کے پہلی بار  پردے پر ایک ساتھ آنے سے 'ڈان 3' میں ایک نئی جہت کی توقع ہے  اب مداح منتظر ہیں کہ وکرانت میسی کے انکار کے بعد فرحان اختر کی اگلی ہدایت کاری میں ولن کا کردار کون ادا کرے گا۔

واضح رہے کہ 'ڈان 3' بالی وڈ کی مقبول ایکشن تھرلر فرنچائز 'ڈان' کی تیسری قسط ہے جو اپنی سنسنی خیز کہانی، اسٹائلش کرداروں اور شاندار ایکشن کے لیے مشہور ہے۔

اس فرنچائز کا آغاز 1978 میں ہوا تھا جب امیتابھ بچن نے 'ڈان' کے کردار کو امر کر دیا تھا، بعد ازاں 2006 اور 2011 میں فرحان اختر نے اس کہانی کو نئے رنگ میں پیش کیا، جس میں شاہ رخ خان نے مرکزی کردار ادا کیا اور اسے نئی بلندیوں تک پہنچایا۔