فلم / ٹی وی

کیا عاشقی 3 کیلئے شردھا اور آدتیہ دوبارہ اکٹھا ہوں گے؟

ہدایتکار موہت سوری نے عاشقی 3 کے حوالے سے لب کشائی کری۔

Web Desk

کیا عاشقی 3 کیلئے شردھا اور آدتیہ دوبارہ اکٹھا ہوں گے؟

ہدایتکار موہت سوری نے عاشقی 3 کے حوالے سے لب کشائی کری۔

کیا عاشقی 3 کیلئے شردھا اور آدتیہ دوبارہ اکٹھا ہوں گے؟

سال 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم عاشقی 2 اپنے پریکوئل کی طرح ایک بڑی کامیابی تھی، اس میوزیکل رومانٹک ڈرامے میں آدتیہ رائے کپور اور شردھا کپور نے مرکزی جوڑی کے طور پر کام کیا تھ۔

گزرے برسوں میں یہ فلم شائقین کے درمیان کلٹ کا درجہ حاصل کرچکی ہے۔

اب فلم کے تیسرے حصے کے حوالے سے مختلف خبریں گردش کررہی ہیں، جس کے دوران ڈائریکٹر موہت سوری نے عاشقی فرنچائز کی تیسری قسط میں آدتیہ اور شردھا کو دوبارہ اکٹھا کرنے کے بارے میں اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔

فلمی گیان کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں موہت سوری سے پوچھا گیا کہ کیا وہ آدتیہ رائے کپور اور شردھا کپور کے ساتھ عاشقی 3 کے لیے کام کریں گے؟ جس پر ہدایتکار نے یہ کہہ کر مذاق اڑایا کہ 'پروڈیوسرز تو مجھے ہی کام نہیں دینا چاہتے'۔

مزید بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ان دونوں اداکاروں کے ساتھ مرکزی کردار میں فلم بنانا پسند کریں گے، تاہم ابھی وہ ایک اچھی اسکرپٹ کا انتظار کر رہے ہیں اور کہا کہ میرے کندھوں پر عاشقی 2 جیسی فلم بنانے کا بہت زیادہ دباؤ ہے۔

فلمساز نے مزید بتایا کہ فرنچائز کے تیسرے حصے کے لیے انہیں عاشقی 2 سے بہتر اسکرپٹ کی ضرورت ہے، جو ایک چیلنجنگ کام ہے۔

سیارا اصل میں عاشقی 3 تھی

ایک حالیہ انٹرویو میں موہت سوری نے انکشاف کیا کہ سیارا کا آئیڈیا اصل میں عاشقی 3 بنانا تھا، ان سے عاشقی فرنچائز کی تیسری قسط کے لیے ڈرافٹ تیار کرنے کو کہا گیا تھا۔

مکیش بھٹ اور بھوشن کمار کے بارے میں بات کرتے ہوئے، فلمساز نے بتایا کہ 'وہ جلدی میں تھے اور اعلان کرنا چاہتے تھے، جو مجھے مناسب نہیں لگا کیوں کہ ۔ میں پہلے اسکرپٹ مکمل کرنے اور پھر اعلان کرنے کا قائل ہوں۔ لیکن 'ہاں، یہ خیال اصل میں عاشقی 3 کا تھا۔'

عاشقی 2 

عاشقی 2، عاشقی فرنچائز کی دوسری قسط، 26 اپریل 2013 کو ریلیز ہوئی۔ یہ فلم بالی وڈ میں آدتیہ رائے کپور اور شردھا کپور کے کریئر میں ایک پیش رفت ثابت ہوئی۔

وشیش فلمز اور ٹی سیریز فلمز کے بینر تلے تیار کیا گیا، میوزیکل رومانٹک ڈرامہ آدتیہ اور شردھا کے درمیان اس کی آن اسکرین کیمسٹری، مدھر ساؤنڈ ٹریکس، اور جذباتی محبت کی کہانی کے لیے پسند کیا جاتا ہے۔

آدتیہ رائے کپور کو حال ہی میں میٹرو ان دنوں میں دیکھا گیا تھا جبکہ شردھا کپور کی آخری فلم 2024 کی آل ٹائم بلاک بسٹر، استری 2 تھی۔