فلم / ٹی وی

احتیاط کے باوجود رجنی کانت کی 'قلی' کی کہانی لیک ہوگئی

یہ فلم 14 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جس میں عامر خان کا کیمیو بھی ہے۔

Web Desk

احتیاط کے باوجود رجنی کانت کی 'قلی' کی کہانی لیک ہوگئی

یہ فلم 14 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جس میں عامر خان کا کیمیو بھی ہے۔

احتیاط کے باوجود رجنی کانت کی قلی کی کہانی لیک ہوگئی

لوکیش کناگراج کی ہدایتکاری اور رجنی کانت کی اداکاری والی فلم 'قلی' بلاشبہ اس سال کی سب سے زیادہ اتنظار کی جانے والی فلموں میں سے ایک ہے۔

فلم کی ٹیم اپنے پروموشنل مواد کے ساتھ خاصی احتیاط اور رازداری کا مظاہرہ کررہی ہے اور فلم کی کہانی کے بارے میں زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

ادھر لوکیش کناگراج بھی اپنے پروموشنل انٹرویوز میں بھی اس حوالے سے خاموش رہے ہیں۔

تاہم اب کچھ میڈیا رپورٹس میں فلم کی کہانی سے متعلق انکشافات سامنے آئے ہیں۔

اگر لیٹر باکسڈ اور فینڈینگو جیسے معتبر پلیٹ فارمز پر دی گئی تفصیلات کو درست مانا جائے، تو فلم کی کہانی کچھ یوں ہے: 'قلی کی کہانی ایک مافیا گینگ کے عروج کے اردگرد گھومتی ہے، جس کی قیادت رجنی کانت کے کردار دیوا کرتے ہیں۔ وہ اپنے پرانے گروہ کو دوبارہ متحد کرنے اور کرسی سنبھالنے کا منصوبہ بناتا ہے'۔

فلم کی کہانی کا خلاصہ کچھ یوں ہے:  'ایک عمر رسیدہ سونے کا اسمگلر، پرانی سنہری گھڑیوں میں چھپی چوری شدہ ٹیکنالوجی کو استعمال کر کے اپنے ماضی کے مافیا گروہ کو زندہ کرتا ہے۔ مگر جب وہ اپنی سلطنت واپس لینے کا منصوبہ بناتا ہے، تو وہ ایک ایسے نئے جہان کی تخلیق کا حصہ بن جاتا ہے، جو جرائم، لالچ اور بگڑے وقت سے جُڑا ہوتا ہے۔'

دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم کے پروموشنل مواد میں گھڑیاں اور سونا نمایاں طور پر دکھائے گئے ہیں، جو اس کہانی سے مطابقت رکھتے ہیں۔

فینڈنگو کی رپورٹ کہانی میں مزید اضافہ کرتی ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ دیوا ماضی کی کچھ غلطیوں کو درست کرنے کی کوشش کرتا ہے ہے۔

اس پلیٹ فارم پر کہانی کا خلاصہ کچھ یوں ہے کہ یہ کہانی ایک ایسے شخص کی ہے جو بچپن سے ہی انتقام کی آگ میں جل رہا ہے، ماضی کی غلطیوں کو سدھارنے کی خواہش نے اس کی زندگی کو تشکیل دیا ہے۔ ناظرین اس کی پرپیچ اور جذباتی انتقامی جدوجہد کا مشاہدہ کرتے ہیں'۔

فلم کی ٹیم کی جانب سے باضابطہ کہانی جاری نہ کرنے کے باوجود، شائقین ان تفصیلات پر بے حد پرجوش نظر آ رہے ہیں۔

قلی لوکیش سنیماٹک یونیورس (ایل سی یو) کا حصہ نہیں ہوں گے، جس میں کیتھی، وکرم اور لیو فلمیں ہیں۔ اسٹینڈ الون فلم ہونے کے باوجود اس میں عامر خان، ناگ ارجن، شروتی ہاسن، ستیہ راج، اپیندر، شوبن شاہیر اور دیگر جیسے ستارے شامل ہیں۔

انیرودھ روی چندر نے فلم کی موسیقی ترتیب دی ہے، قلی لوکیش کی رجنی کانت کے ساتھ پہلی فلم ہے اور وجے اسٹارر لیو کی کامیابی کے بعد ان کی اگلی فلم ہے، رجنی کانت آخری بار امیتابھ بچن کے ساتھ ویٹائیاں میں نظر آئے تھے اور جلد ہی جیلر 2 میں کام کریں گے۔