موہت سوری کی پانچ فلمیں جو آپ کی واچ لسٹ کا حصہ بننی چاہییں
کیا آپ سیارا کو موہت سوری کی ٹاپ 5 فلمز میں شامل کریں گے؟
اگر آپ نے موہت سوری کی نئی رومانٹک فلم سیارا دیکھی ہے، اور اس کے جادو میں کھو گئے ہیں اور مزید ایسی ہی فلموں کی تلاش میں ہیں تویہاں آپ کیلئے ایسی ہی 5 زبردست فلمیں ہیں جو موہت سوری کے کریئر کا فخر بھی ہیں اور آپ کی واچ لسٹ کا حصہ بھی بننی چاہییں۔
عاشقی ٹو
موہت سوری کی ہدایت کاری میں فلم عاشقی 2 بنی جو رومان، درد، قربانی اور موسیقی کا ایک ایسا امتزاج ہےجس نے لاکھوں دل جیت لیے۔
فلم کی کہانی راہول جیکر کی ہے جو ایک مشہور گلوکار جو نشے اور گُزری یادوں سے بھرا ہوا ہے،اور ایک عام سی لڑکی آروہی سے ٹکرا جاتا ہے،جس کی آواز میں جادو ہے اور آنکھوں میں خواب۔
راہول اسے سنگر بننے کا موقع دیتا ہے، لیکن اپنی ہی کمزوریوں کے باعث اس کی زندگی اور محبت دونوں بکھرنے لگتی ہے۔
اس فلم کو آدتیہ رائے کپور اور شردھا کپور کی شاندار اداکاری اور ‘تم ہی ہو‘ جیسے گانے نے لازوال بنا دیا۔
آوارہ پن
موہت سوری کی ایک انڈرریٹڈ لیکن شاندار فلم کی’ آوارہ پن‘ میں عمران ہاشمی ایک خطرناک گینگسٹر شیوم پنڈت کے کردار میں نظر آتے ہیں،
جسے اپنے ہی باس کی بیوی کو مارنے کا ٹاسک ملتا ہے لیکن دل کا کیا کریں؟ شیوم اُسی عورت ریما زیدی سے محبت کر بیٹھتا ہے یہ فلم جرم، محبت اور قربانی کا ایک ایسا مثلث ہے جو ناظرین کو آخر تک باندھے رکھتی ہے۔
فلم کی موسیقی، کہانی اور جذبات نے اسے موہت سوری کے کیریئر کی ایک یادگار فلم بنا دیا۔
ہماری ادھوری کہانی
موہت سوری کی فلم ’ہماری ادھوری کہانی‘ صرف ایک فلم نہیں بلکہ ایک جذباتی سفر ہے۔
یہ کہانی ہے وسودھا (ودیا بالن) کی، جو ایک گھریلو قیدی عورت ہے، اور آروو (عمران ہاشمی) سے اس کی ملاقات ایک نئی زندگی کی امید بن جاتی ہے۔
لیکن قسمت کب کسی کی سنتی ہے؟ وسودھا کا شوہر (راجکمار راؤ) سالوں بعد واپس آجاتا ہے اور محبت کی یہ مکمل ہوتی کہانی ایک بار پھر ادھوری رہ جاتی ہے۔ فلم کی کہانی مہیش بھٹ کے والدین کی ذاتی زندگی سے متاثر ہے، جس کی وجہ سے اس میں ایک الگ ہی سچائی اور درد موجود ہے۔
ایک ولن
اگر آپ کو رومانس کے ساتھ تھرل اور ایکشن بھی پسند ہے تو موہت سوری کی فلم ایک ولن آپ کے لیے پرفیکٹ ہے۔ سدھارتھ ملہوترا ایک ریٹائرڈ گینگسٹر گرو کے کردار میں ہیں جو عائشہ (شردھا کپور) سے محبت کے بعد اپنی زندگی بدلنا چاہتا ہے۔
لیکن کہانی میں ٹوئسٹ تب آتا ہے جب سیریل کلر راکیش (رتیش دیشمکھ) عائشہ کو قتل کر دیتا ہے، پھر شروع ہوتی ہے بدلے کی ایسی داستان، جو ناظرین کے دلوں کی دھڑکن بڑھا دیتی ہے۔ رتیش دیشمکھ کا یہ نیگیٹو رول ان کے کریئر کا سب سے شاکنگ اور بہترین پرفارمنسز میں شمار ہوتا ہے۔
مرڈر ٹو
مرڈر 2 ایک سنسنی خیز فلم ہے، رومانس کم اور تھرل زیادہ۔ عمران ہاشمی ایک سابق پولیس افسر کے رول میں ہیں، جو ایک گمشدہ جنسی کارکن کی تلاش میں نکلتا ہے اور اس دوران اسے سامنا ہوتا ہے ایک شیطانی سیریل کلر سے۔ فلم میں موجود وحشت، سسپنس اور ان ایکسپیکٹڈ ٹوئسٹ اسے صرف تھرلر ہی نہیں، بلکہ موہت سوری کی ڈارک سائیڈ کی مثال بھی بناتے ہیں۔ جیکولین فرنینڈز کا کردار بھی کافی اہم اور جذباتی ہے۔
