عالمی منظر

ڈونلڈ ٹرمپ کا ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرنے کا امکان

یہ دو دہائی کے عرصے میں کسی امریکی صدر کا پہلا دورہ پاکستان ہوگا

Web Desk

ڈونلڈ ٹرمپ کا ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرنے کا امکان

یہ دو دہائی کے عرصے میں کسی امریکی صدر کا پہلا دورہ پاکستان ہوگا

ڈونلڈ ٹرمپ کا ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرنے کا امکان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے رواں برس ستمبر میں پاکستان کا دورہ کیے جانے کا امکان ہے۔

مقامی میڈیا میں اس پیش رفت سے واقف ذرائع کے حوالے سے سامنے آنے والی رپورٹس میں ٹرمپ کے دورہ پاکستان کی خبر رپورٹ کی گئی۔

اگر اس دورے کی تصدیق ہوجاتی ہے تو یہ تقریباً 2 دہائی کے طویل عرصے میں کسی بھی امریکی صدر کا پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔

سینئر پاکستانی صحافی اعزاز سید نے بھی مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس پر خبر دیتے ہوئے کہا تھا کہ ٹرمپ 18 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

تاہم ٹرمپ کے دورہ پاکستان کی خبروں کو بھارتی میڈیا نے فیک نیوز قرار دے کر دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر 17 سے 19 ستمبر تک شاہ چارلس کی دعوت پر برطانیہ کا دورہ کریں گے جن کی میزبانی ونڈسر کاسل میں کی جائے گی۔

چنانچہ ایک اور پوسٹ میں تصحیح کرتے ہوئے اعزاز سید نے اپڈیٹ کیا کہ ٹرمپ پاکستان کا دورہ کریں گے لیکن تاریخ کو ابھی فائنل نہیں کیا گیا اور اس پر بات چیت جاری ہے اور چونکہ اس حوالے سے سیکیورٹی خدشات کا پہلو بھی موجود ہے اس لیے دورے کی تاریخ کا اعلان آخری لمحات میں کیا جائے گا۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

آخری مرتبہ سال 2006 میں اس وقت کے امریکی صدر جارج ڈبلیو بش پاکستان کے 2 روزہ دورے پر اسلام آباد آئے تھے، اس کے بعد امریکی صدر پڑوسی ملک بھارت کا تواتر سے دورہ کرتے رہے لیکن پاکستان نہیں آئے۔

دوسری جانب جب اس بارے میں پاکستان کے دفتر خارجہ سے سوال کیا گیا تو ترجمان دفتر خارجہ نے ٹرمپ کے متوقع دورہ پاکستان سے متعلق لاعلمی کا اظہار کیا۔