فلم / ٹی وی

انڈسٹری کے سینئرز نے 'سیارا' بنانے سے منع کیا تھا، ہدایتکار

انہیں لگتا ہے آج کے دور میں نوجوانوں کی محبت جیسی کہانی کام نہیں کرے گی، موہت سوری

Web Desk

انڈسٹری کے سینئرز نے 'سیارا' بنانے سے منع کیا تھا، ہدایتکار

انہیں لگتا ہے آج کے دور میں نوجوانوں کی محبت جیسی کہانی کام نہیں کرے گی، موہت سوری

انڈسٹری کے سینئرز نے سیارا بنانے سے منع کیا تھا، ہدایتکار

فلمساز موہت سوری نے سال 2022 میں آخری بار فلم 'ایک ولن ریٹرنز' کی ہدایت کاری کی تھی اور اب وہ اپنی بہت زیادہ انتظار کی جانے والی فلم، سیارہ کے ساتھ ہدایت کاری میں واپسی کر رہے ہیں۔

آنے والے میوزیکل رومانٹک ڈرامے مرکزی کرداروں میں نئے اداکار آہان پانڈے اور انیت پڈا شامل ہیں۔

فلم کی ریلیز سے قبل ہدایتکار کئی انٹرویوز دیتے نظر آرہے ہیں، اسی دوران انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ انڈسٹری کے سینیئر لوگوں نے انہیں سیارا بنانے کے خلاف خبردار کیا تھا۔

ورائٹی کے ساتھ ایک نئے انٹرویو میں موہت سوری نے اس بارے میں بات کی کہ کس طرح انہیں صنعت کے تجربہ کار افراد نے سیارا بنانے سے منع کیا تھا، ان کے مطابق وہ سمجھتے ہیں 'نوجوانوں محبت کی کہانی' اس دور میں نہیں چلے گی۔

فلم سازوں کا حوالہ دیتے ہوئے، سیارہ ڈائریکٹر نے کہا کہ 'آج کے دور میں جہاں سب کچھ ہی بلاک بسٹر اور بڑے پیمانے کی سینما کا ہے، وہاں کوئی بھی نوجوانوں، نئے اداکاروں یا لو اسٹوری پر مبنی فلم بنانے میں دلچسپی نہیں لے گا۔'

اس وقت تک موہت سوری فلم کا اسکرپٹ مکمل کر چکے تھے لیکن قسمت نے تب پلٹا کھایا جب انہوں نے بعد میں یش راج فلمز کے ساتھ اشتراک کیا۔

ہدایت کار کے مطابق پروڈکشن ہاؤس کو یہ اسکرپٹ پسند آیا کیونکہ YRF کی ٹیم خود ایک ایسی ہی کہانی کی تلاش میں تھی۔

گزشتہ ماہ پنک ولا کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں، موہت سوری نے تصدیق کی تھی کہ ابتدائی طور پر انہیں عاشقی 3 میں کام کرنے کے لیے کہا گیا تھا، سوری اس وقت بھوشن کمار اور مکیش بھٹ کے ساتھ کام کر رہے تھے، ان کے مطابق سیارا کا آئیڈیا اصل میں عاشقی 3 کے لیے تھا۔

ڈائریکٹر نے مزید بتایا کہ 'وہ (بھوشن اور مکیش) جلدی میں تھے اور اعلان کرنا چاہتے تھے، جس سے میں مطمئن نہیں تھا کیوں کہ میری ترجیح یہ ہوتی ہے کہ پہلے اسکرپٹ مکمل ہو پھر اعلان کیا جائے'۔

سیارا نے تاریخی پری سیلز ریکارڈ کیں، کل ریلیز ہو گی۔

یہ فلم 2025 کی اب تک کی دوسری سب سے بڑی ایڈوانس بکنگ اسکور کرنے جا رہی ہے۔

 آہان پانڈے اور انیت پڈا کی اس فلم کی  ریلیز سے چند گھنٹے قبل، شام 3:30 بجے تک بھارت کی بڑی سینیما چینز میں 1,38,000 ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں۔ اندازہ ہے کہ ریلیز سے قبل یہ تعداد 1,75,000 ٹکٹوں تک پہنچ جائے گی۔

سیّارا باکس آفس پر ایک تاریخی شروعات کی جانب بڑھ رہی ہے، فلم 18 جولائی 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

ریلیز سے قبل اس فلم کے ہدایت کار موہت سوری پہلے بھی کئی مقبول فلمیں بنا چکے ہیں، جن میں عاشقی 2، زہر، آوارہ پن، وہ لمحے، ایک ولن، ہماری ادھوری کہانی، ہاف گرل فرینڈ اور ملنگ شامل ہیں۔