'یونان میں لنگی ڈانس'، کرینہ کا سب سے منفرد انداز
اداکارہ نے اپنی تعطیلات کی تصاویر شیئر کردیں۔
کرینہ کپور نے اس مرتبہ یونان کے دھوپ میں چمکتے ساحلوں سے ایک بار پھر تعطیلات کے بڑے گولز سیٹ کردیے۔
اداکارہ جو اپنے اسٹائل اسٹیٹمنٹ کے ساتھ شوخ و چنچل شخصیت کے لیے مشہور ہیں، انہوں نے مداحوں کو انسٹاگرام پر اپنی وکیشنز پکس کے ساتھ ٹریٹ دے دی۔
اداکارہ نے سوشل میڈیا پر دلچسپ تصاویر کا ایک سلسلہ شیئر کر کے اپنے موسم گرما کے سفر کی ایک جھلک دکھائی جس میں بالی وڈ کا ایک منفرد انداز بھی اپنایا۔
جمعرات کو، کرینہ نے انسٹاگرام پر تصویروں کا ایک کیروسل پوسٹ کیا جس کے کیپشن میں انہوں نے شاہ رخ خان کے مقبول گانے کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی روایتی حسِ مزاح کا مظاہرہ کیا۔
اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ 'یونان میں لنگی ڈانس کیا۔۔۔مزہ آیا۔ ضرور کوشش کریں' ۔
ریتیلی ساحلی زمین پر پیلے رنگ کا بکنی ٹاپ اور چیک اسٹائل کے اسکرٹ میں ملبوس کرینہ نیلے سمندر کے پس منظر کے ساتھ تصویر میں نہایت خوبصورت نظر آئیں۔
اداکارہ نے اپنی لک کو اسٹیٹمنٹ سن گلاسز اور سن ہیٹ کے ساتھ مکمل کیا، جو گلیم اور آرام دہ انداز کا پرسکون، وضع دار اور بہترین امتزاج ہے۔
خیال رہے کہ کرینہ کپور اس وقت اپنے شوہر اداکار سیف علی خان اور اپنے بیٹوں تیمور اور جے کے ساتھ چھٹیاں گزار رہی ہیں۔
یہ خاندان یونان کے خوبصورت مناظر سے بھرپور لطف اٹھاتا نظر آرہا ہے اور مداحوں کے لیے ان کی وکیشنز کی یہ خوبصورت جھلکیاں کسی تحفے سے کم نہیں۔
اس سے پہلے انہوں نے خاکی اور سیاہ رنگ کی مونوکینی میں اپنی تصاویر شیئر کر نے کے سوشل میڈیا پر دھوم مچائی تھی، ساتھ انہوں نے بڑے سائز کے سن گلاسز پہنے ہوئے تھے اور اس بات کو ثابت کرتا نظر آیا کہ بیبو کا وکیشن اسٹائل سب سے نرالا ہے۔
کرینہ کا آنے والا پروجیکٹ
پیشہ ورانہ محاذ پر کرینہ اپنی اگلی فلم 'دائرہ' کے لیے تیاری کر رہی ہیں، جس میں وہ ملیالم اداکار پرتھوی راج سوکمارن کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔
اس فلم کے حوالے سے خاصہ جوش و خروش پایا جارہا ہے کیونکہ کرینہ کو آخری بار دی بکنگھم مرڈرز میں دیکھا گیا تھا، جو گزشتہ سال ستمبر میں ریلیز ہوئی تھی۔
میگھنا گلزار کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں پرتھوی راج مبینہ طور پر ایک پولیس افسر کا کردار ادا کر رہے ہیں، جب کہ کرینہ مرکزی کردار ادا کرتی ہیں جو جرائم، انصاف اور اخلاقیات کے پیچیدہ موضوعات کو اجاگر کرتی ہے۔




