انفوٹینمنٹ

اکشے کمار حقیقی زندگی میں بھی ہیرو نکلے

اکشے کمار کا قابل تعریف اقدام

Web Desk

اکشے کمار حقیقی زندگی میں بھی ہیرو نکلے

اکشے کمار کا قابل تعریف اقدام

اکشے کمار کا قابل تعریف اقدام
اکشے کمار کا قابل تعریف اقدام

بالی وڈ کے کھلاڑی کے نام سے جانے جانے والے اکشے کمار نے اب ثابت کر دیا ہے کہ وہ حقیقی زندگی میں بھی ایک ہیرو ہیں۔

فلم کے معاون عملے کی کیئر کے لیے ایک اہم اقدام اٹھاتے ہوئے سپر اسٹار نے ذاتی طور پر پورےبھارت میں 650 سے زیادہ اسٹنٹ مینوں اور اسٹنٹ وومین کی زندگیوں کی انشورنس کروادی ہے۔

اس انشورنس سے انہیں صحت کی سنگین صورتحال اور حادثے کی صورت میں مالی معاونت ملے گی، جو شاید اس سے پہلے انہیں کبھی نہ ملی ہو۔

یہ زندگی بدل دینے والے والا اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں حفاظت کے حوالے سے سنجیدہ بات چیت چل رہی ہے۔

خاص طور پر فلمساز پا رنجیت اور اداکار آریہ کی آنے والی تامل فلم کے سیٹ پر راجو نامی اسٹنٹ مین کی المناک موت کے تناظر میں یہ بحث زور پکڑ گئی ہے۔

کئی دہائیوں سے اسٹنٹ آرٹسٹ فلموں میں سنسنی خیز سنیمیٹک لمحات فراہم کرنے کے لیے اپنی زندگی اور اعضا کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

اکثر و بیشتر یہ اسٹنٹ ناکافی حفاظتی سامان کے بغیر اور کسی میڈیکل سہولت کی عدم دستیابی میں کیا جاتا ہے اور ایک ہی چوٹ کے نتیجے میں مالی تباہی ہو سکتی ہے، کیونکہ پردے کے پیچھے رہنے والے ان ہیروز کی اکثریت بنیادی صحت کی انشورنس سے محروم ہے۔

اکشے کمار کا یہ اقدام نہ صرف انہیں ٹھوس تحفظ فراہم کرتا ہے بلکہ اس سے پہچان اور قدر کا احساس بھی ہوتا ہے جس کے وہ طویل عرصے سے مستحق ہیں۔

اسٹنٹ کمیونٹی کی جانب سے بات کرتے ہوئے، دھڑک 2، جگرا، گنجن سکسینا، انتم، اور OMG 2 جیسی فلموں میں کام کرنے والے تجربہ کار ایکشن کوآرڈینیٹر وکرم سنگھ دہیا نے اس اقدام کو دل سے سراہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 'اکشے سر کا شکریہ، بالی وڈ میں تقریباً 650 سے 700 اسٹنٹ مین اور ایکشن کریو ممبران کو اب انشورنس حاصل ہے، اس پالیسی میں صحت اور حادثے کی کوریج دونوں شامل ہیں، اگر کوئی اسٹنٹ کرنے والا زخمی ہوتا ہے، چاہے سیٹ پر ہو یا آف سیٹ، وہ 5 روپے سے 5.5 لاکھ روپے تک کے کیش لیس طبی علاج کا فائدہ اٹھا سکتا ہے۔'

ایکشن کمیونٹی کے بڑے حصے کا احاطہ کرنے والے اس انشورنس پلان کو ایک بینچ مارک اقدام کے طور پر سراہا جا رہا ہے۔

یہ اقدام ظاہر کرتا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بااثر شخصیات اپنے پلیٹ فارم کو بامعنی، دیرپا تبدیلی لانے کے لیے کس طرح استعمال کر سکتی ہیں۔

اس جرات مندانہ قدم کے ساتھ، اکشے کمار نہ صرف سنیما کے گمنام ہیروز کے لیے بہتر حفاظتی نیٹ کو یقینی بنا رہے ہیں بلکہ وہ شوبز میں سماجی ذمہ داری کے لیے ایک طاقتور مثال قائم کر رہے ہیں۔