وائرل اسٹوریز
کولڈ پلے کے کنسرٹ میں ارب پتی کے معاشقے کا بھانڈا پھوٹ گیا
ٹیک کمپنی کے سی ای او اپنی ایچ آر ہیڈ کے ساتھ ڈیٹ پر پکڑے گئے۔
کولڈ پلے کے کنسرٹ میں ارب پتی کے معاشقے کا بھانڈا پھوٹ گیا
ٹیک کمپنی کے سی ای او اپنی ایچ آر ہیڈ کے ساتھ ڈیٹ پر پکڑے گئے۔
برطانوی راک بینڈ کولڈ پلے کے حالیہ کنسرٹ نے دنیا بھر کے انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا کردیا ہے لیکن اس کی وجہ ان کی پرفارمنس نہیں بلکہ کچھ اور ہے۔
اس کنسرٹ کا ایک لمحہ پوری دنیا کے سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں بینڈ کے مرکزی گلوکار کرس مارٹن غلطی سے ٹیکنالوجی کمپنی آسٹرنومر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اینڈی بائیرن اور ان کی کمپنی میں ایچ آر ہیڈ کرسٹین کیبوٹ کے معاشقے کا بھانڈا پھوڑ ڈالا۔
بوسٹن کے قریب جیلیٹ اسٹیڈیم میں بینڈ کی بھرپور پرفارمنس جاری تھی اور حاضرین اس سے پوری طرح لطف اندوز ہورہے تھے۔
اسی اثنا میں 'کس کیم' مومنٹ میں کرس نے نادانستہ طور پر اسپاٹ لائف اس جوڑے پر ڈالی جو ایک دوسرے کی بانہوں میں بانہیں ڈالے کنسرٹ سے لطف اندوز ہورہا تھا۔
تاہم اسپاٹ لائٹ کا یہ لمحہ اس وقت ایک تباہی میں بدلا جب کیمرے پر نظر آتے ہی سیکنڈز سے بھی کم لمحے میں مرد نیچے بیٹھ گیا اور خاتون نے اپنا منہ چھپاتے ہوئے کیمرے کی جانب پیٹھ کرلی۔
جیسے ہی کیمرے نے اس جوڑے کی جھلک دکھائی گلوکار کرس اسے ایک محبت بھرا لمحہ سمجھے اور کہا کہ 'ان دونوں کو دیکھیے' تاہم ان کے چہرے چھپانے کے غیر متوقع اقدام نے گلوکار کو کنفیوز کر ڈالا، جس کے بعد گلوکار یہ کہتے ہوئے سنائی دیے' اوہ، کیا! یا تو ان کا افیئر ہے یا پھر یہ بہت شرمیلے ہیں'۔
تاہم گلوکار کو جلد ہی اپنی غلطی کا احساس ہوگیا اور وہ 'اوہ شٹ' کہتے نظرآئے۔
دوسری جانب یہ لمحہ جنگل میں آگ کی طرح دنیا بھر کے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور اس پر میمز اور پیروڈی ویڈیوز کی بھرمار ہوگئی۔
خیال رہے کہ اینڈی براؤن میگن کیریگن نامی خاتون سے شادی شدہ ہیں جبکہ ان کے ساتھ موجود ان کی ایچ آر ہیڈ کینتھ سی تھورنبائے نامی شخص سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہیں۔
دوسری جانب یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اینڈی براؤن کی اہلیہ میگن نے اپنا سوشل میڈیا پیج ڈیلیٹ کردیا۔
علاوہ ازیں کمپنی کے لنکڈ ان پروفائل سے کرسٹین کوبیٹ کے تقرر کی خبر کی پوسٹ بھی ڈیلیٹ کردی گئی ہے۔
مزید خبریں
-
عروہ حسین دوبارہ حاملہ؟ شور اٹھ گیا
-
امیتابھ بچن کو بھی انسٹاگرام سیکھنے کا جنون چڑھ گیا
-
اینکر عظمیٰ طاہر کا نامناسب انداز ، ویڈیو وائرل
-
دلجیت دوسانجھ نے سجاد علی کی ’راوی’ پر جھوم کر دل جیت لیے
-
بشریٰ انصاری کی ’فیمنسٹ’ بھی جاگ اٹھی، ویڈیو وائرل
-
’سردار جی 3’ ہانیہ عامر کیلئے سخت سردی میں شوٹنگ کتنی مشکل؟
-
جھانوی کپور کا ریسپشنسٹ پر حملے کے دلسوز واقعہ پر ردعمل
-
کارتک آریان بھی 'چیٹنگ' کرتے ہوئے پکڑے گئے
-
حمائمہ ملک نے طارق مسعود کو کال کرکے کس ڈائیلاگ پر معافی مانگی؟
-
کراچی میں 'گرینڈ آپریشن' کرنے والے یونس امین کون؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Jamie Foxx & Alyce Huckstepp expect their first baby together
Katy Perry shares dramatic reaction to ex Josh Groban's engagement
Bollywood celebrities pour their hearts out on Mother’s Day
Gracie Abrams teases third album ‘Daughter From Hell’ arriving in July
Inside Tara Sutaria and Veer Pahariya’s reported split
Melissa Barrera backs criticism of ‘Scream’ cast returning
Ektaa Kapoor reacts as 'Naagin 7' VFX slip goes viral
Kyle Loftis, 1320Video creator, dies at age 34



