بالی ووڈ
کرینہ کپور کی 20 سال چھوٹے اداکار کیساتھ رومانس کی افواہیں
تاحال اداکارہ کی جانب سے باضابطہ طور پر تصدیق نہیں کی گئی ہے
کرینہ کپور کی 20 سال چھوٹے اداکار کیساتھ رومانس کی افواہیں
تاحال اداکارہ کی جانب سے باضابطہ طور پر تصدیق نہیں کی گئی ہے
بالی وُڈ کی مقبول اداکارہ کرینہ کپور خان اپنے جاندار اداکاری اور منفرد کرداروں کے باعث فلمی شائقین کے دلوں پر راج کرتی آئی ہیں۔
کرینہ ہمیشہ اپنے کرداروں پر فخر کرتی ہیں اور کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کرتی ہیں، مداح طویل عرصے سے انہیں دوبارہ اسکرین پر دیکھنے کے منتظر تھے اور اب ان کے نئے پراجیکٹ سے متعلق دلچسپ تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور خان اپنی نئی آنے والی فلم میں 'بھوت' کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، یہی نہیں بلکہ فلم میں وہ ایک ایسے اداکار کے ساتھ رومانس کرتی دکھائی دیں گی جو ان سے 20 سال چھوٹا ہے۔
یہ فلم حسین دلال لکھ رہے ہیں، جو اس سے قبل ایان مکھرجی کے ساتھ 'براہمسترا: پارٹ ون – شیوا' بھی تخلیق کر چکے ہیں، جس میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ 'یہ ایک دلچسپ اور انوکھی کہانی ہے جس میں کرینہ ایک بھوت کے طور پر نظر آئیں گی، اسکرپٹ بہت فریش اور نیا ہے جو بھوتوں پر بننے والی فلموں کے ٹرینڈ میں ایک نیا موڑ لائے گا'۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ 'یہ ایک مزاحیہ اور صنفی حدود سے بالاتر ہوکر بنائی جانے والی فلم ہے، اور کرینہ کپور اس کردار کے لیے بالکل موزوں ہیں'۔
تاحال اداکارہ یا ان کی ٹیم کی جانب سے ان کی اس نئی آنے والی فلم یا مذکورہ تفصیلات کی باضابطہ طور پر تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ کرینہ کپور کو آخری بار روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'سنگھم اگین' میں دیکھا گیا تھا، جو معروف کاپ یونیورس کا حصہ ہے۔
اس فلم میں اجے دیوگن، رنویر سنگھ، دیپیکا پڈوکون، ٹائیگر شروف اور اکشے کمار جیسے نامور ستارے بھی شامل تھے، مگر فلم باکس آفس پر خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کر سکی۔
اب کرینہ جلد ہی میگھنا گلزار کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'دائرہ' میں نظر آئیں گی جس میں ان کے ساتھ پرتھوی راج سکمران بھی موجود ہوں گے۔
یہ فلم رواں سال کے آخر یا 2026 کے آغاز میں ریلیز کیے جانے کی توقع ہے، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات خفیہ رکھی گئی ہیں۔
مزید خبریں
-
ایمی ورک کے فلمی کرئیر کے 10 سال مکمل
-
وجے سیتھوپتی نے کاسٹنگ کاؤچ الزامات پر خاموشی توڑ دی
-
اینیمل سے رامائن تک، رنبیر کپور کی حیران کن ٹرانسفارمیشن
-
ونیت کمار سنگھ کیلئے والد بننے کا تجربہ کیسا رہا؟
-
سنیل شیٹی کیلئے فلم ’بارڈر’کی شوٹنگ کا تجربہ کیسا رہا؟
-
'سیارا' رواں سال کی دوسری بڑی بلاک بسٹر فلم بن گئی
-
’سیارا’ فیم آہان پانڈے کی فیوریٹ گلوکارہ کون؟
-
بالی وڈ کے کس اداکار نے بالی وڈ خانز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا؟
-
شردھا کپور بھی سیارا کی 'عاشقی' میں گرفتار
-
'سن آف سردار 2' کی ریلیز کے منتظر مداحوں کو دھچکا
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Chitrangda Singh warns fans after X account hack
Chris Brown, Usher set ‘Raymond & Brown’ tour dates
'Dhurandhar' lands in court over old song dispute
Meryl Streep criticizes First Lady, Melania Trump, for her fashion
Karan Johar meets Meryl Streep and almost loses his calm
Mark Consuelos grieves death of his ‘brilliant’ dad, Saul Consuelos
Tollywood announces strike after Rahul Banerjee’s sudden death
Fans compare Dakota Johnson’s romances after Role Model PDA moment



