فلم / ٹی وی

فلم کے سیٹ پر شاہ رخ خان زخمی، ایک ماہ آرام کا مشورہ

اداکار اپنی فلم کنگ کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔

Web Desk

فلم کے سیٹ پر شاہ رخ خان زخمی، ایک ماہ آرام کا مشورہ

اداکار اپنی فلم کنگ کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔

فلم کے سیٹ پر شاہ رخ خان زخمی، ایک ماہ آرام کا مشورہ

شاہ رخ خان بھارتی سنیما کے سب سے محنتی اداکاروں میں سے ایک ہیں، جو اپنی زندگی کے 30 سال سے زائد عرصہ سے عوام کو تفریح فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔

 آج بھی نوجوان نسل انہیں تحریک اور آئیڈیل کے طور پر دیکھتی ہے اور شاہ رخ خان روزانہ بھرپور محنت کے ساتھ اپنے کام میں مصروف رہتے ہیں۔

حال ہی میں 60 سالہ شاہ رخ خان ممبئی کے گولڈن ٹوبیکو اسٹوڈیو میں ایک فلم کے لیے ایکشن مناظر کی شوٹنگ کر رہے تھے، جہاں ان کے ساتھ ایک حادثہ پیش آیا اور وہ زخمی ہو گئے۔

اگرچہ چوٹ کی تفصیلی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں، تاہم بالی وڈ ہنگامہ کو ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ شاہ رخ اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری طبی امداد کے لیے امریکا روانہ ہو گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ 'یہ کوئی سنگین نوعیت کی چوٹ نہیں ہے، بلکہ زیادہ تر ایک عضلاتی (muscular) چوٹ ہے، شاہ رخ خان نے ماضی میں اسٹنٹ کرتے ہوئے کئی مرتبہ اپنے جسم کے مختلف عضلات زخمی کیے ہیں۔'

ذرائع نے مزید بتایا کہ سرجری کے بعد شاہ رخ خان کو ایک ماہ کا آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے اس لیے فلم ’کنگ‘ کا اگلا شوٹنگ  شیڈول اب ستمبر یا اکتوبر میں شروع ہوگا، کیونکہ شاہ رخ خان کو مکمل صحت یابی تک آرام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ صحتیابی کے بعد وہ دوبارہ بھرپور توانائی کے ساتھ سیٹ پر واپس آئیں گے۔'

اطلاعات کے مطابق، جولائی سے اگست تک فلم سٹی، گولڈن ٹوبیکو اسٹوڈیو اور YRF میں فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ کے لیے کی گئی بکنگز کو ملتوی کر دیا گیا ہے، اور نئی ہدایات تک شوٹنگ روک دی گئی ہے۔

فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ بھارت اور یورپ میں کی جانی ہے، شوٹنگ شیڈول کے مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 'کنگ' 2000 کی فلم 'بچھو' کی طرز کی ہے، جس میں بوبی دیول اور کرشمہ کپور نے اداکاری کی تھی، جو خود فرانسیسی فلم 'لیون: دی پروفیشنل' کا ان آفیشل ریمیک تھا۔

اگرچہ کنگ کوئی ریمیک نہیں ہے، یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ شاہ رخ خان ایک قاتل کا کردار ادا کریں گے جو ایک المناک واقعے کے بعد سہانا کے کردار کے ساتھ انتقامی سفر پر نکلتا ہے۔

اس سے پہلے، سوجوئے گھوش نے 'کنگ' کو ڈائریکٹ کرنا تھا تاہم ان کے جانے کے بعد سدھارتھ آنند نے ہدایت کاری کے فرائض سنبھالے۔

دوسری جانب سدھارتھ آنند اس سے قبل شاہ رخ اور دیپیکا کو ’پٹھان‘ میں ڈائریکٹ کر چکے ہیں۔

'کنگ' کی عکس بندی بھارت اور یورپ دونوں میں ہونے کی توقع ہے، جس میں ابھیشیک بچن ولن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

کنگ کی قیادت شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کررہے ہیں جن کے ساتھ ابھیشیک بچن، سہانا خان، انیل کپور، ارشد وارثی، اور ابھے ورما اہم کرداروں میں ہیں۔