کھیل
محمد آصف نے ورلڈ ماسٹر اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی
پاکستانی کیوئسٹ نے بھارتی حریف کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی۔
محمد آصف نے ورلڈ ماسٹر اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی
پاکستانی کیوئسٹ نے بھارتی حریف کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی۔
پاکستان کے کیوئسٹ محمد آصف نے آئی بی ایس ایف ورلڈ ماسٹر اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے میں بھارتی حریف برجیش دمانی کو 3-4 فریم سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔
بحرین کے دارالحکومت مناما میں جاری چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے میں ابتدائی 2 فریم قومی کیوئسٹ محمد آصف نے اپنے نام کیے۔
تاہم لگاتار 3 فریمز میں بھارتی حریف نے محمد آصف کو شکست دے کر مقابلہ 2-3 کر کے برتری حاصل کر لی۔
عالمی چیمپئن نے ایک بار پھر شاندار کم بیک کرتے ہوئے اگلے دونوں فریم جیت کر مقابلہ 3-4 سے اپنے نام کر لیا۔
محمد آصف کی جیت کا اسکور 98-37، 75-55، 00-80، 49-52، 41-64، 91-29 اور 78-9 رہا۔
واضح رہے کہ یہ محمد آصف کے کریئر کا چھٹا ورلڈ ٹائٹل ہے۔انہوں نے اس سے قبل 2 ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ اور 3 انفرادی چیمپئن شپ جیتی ہیں۔
قبل ازیں، پاکستانی کیوئسٹ حسنین اختر نے بھی مناما میں جاری چیمپئن شپ کے دوران انڈر 17 کا ورلڈ ٹائٹل جیت لیا ہے۔
فائنل مقابلے میں قومی کیوئسٹ محمد حسنین نے ویلز کے رائلی پاول کو یک طرفہ مقابلے میں سے0-4 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ 16 سالہ حسنین اختر نے کھیل کے آغاز کے ساتھ ہی بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کھلاڑی کو سنبھلنے کا موقع ہی نہیں دیا۔
مزید خبریں
-
ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان، پاک-بھارت ٹاکرا کب؟
-
دل تو بچہ ہے جی، بابر اور نسیم کی بارش میں سلائیڈ
-
ویرات کے نمبر 18 کی اصل کہانی جانیے
-
کوہلی، اونیت کا ایک اور حسین اتفاق وائرل
-
مارشل آرٹ ماسٹر راشد نسیم کے نام بڑا اعزاز
-
سریش رائنا اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے کو تیار
-
کندھے کی سرجری، شاداب خان کی حالت اب کیسی؟
-
بھارتی کرکٹر میچ کھیلتے ہوئے دل کا دورہ پڑنےکے باعث ہلاک
-
98 سالہ دادی کی میسی کو شادی کی پیشکش
-
شاہ رخ خان نے پاکستانی کرکٹرز کو سائن کرکے تہلکہ مچادیا
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Lucy Liu shares lesson learned after shocking health scare: ‘It was scary’
Chitrangda Singh warns fans after X account hack
Chris Brown, Usher set ‘Raymond & Brown’ tour dates
'Dhurandhar' lands in court over old song dispute
Meryl Streep criticizes First Lady, Melania Trump, for her fashion
Karan Johar meets Meryl Streep and almost loses his calm
Mark Consuelos grieves death of his ‘brilliant’ dad, Saul Consuelos
Tollywood announces strike after Rahul Banerjee’s sudden death



