بالی ووڈ

'سن آف سردار 2' کی ریلیز کے منتظر مداحوں کو دھچکا

اجے دیوگن کی موسٹ اوویٹڈ کامیڈی ڈرامہ فلم کب ریلیز ہوگی؟

Web Desk

'سن آف سردار 2' کی ریلیز کے منتظر مداحوں کو دھچکا

اجے دیوگن کی موسٹ اوویٹڈ کامیڈی ڈرامہ فلم کب ریلیز ہوگی؟

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیوگن کی کامیڈی ڈرامہ فلم سن آف سردار 2 کی ریلیز کی تاریخ تبدیل کر دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم اب 25 جولائی کے بجائے یکم اگست 2025 کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

فلم میکرز نے انسٹاگرام پر اس تاخیر کی باقاعدہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ 'جسی پاجی اور ٹولی سے اب 1 اگست 2025 کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ملاقات ہوگی'۔

معروف بھارتی فلم ویب سائٹ 'بالی ووڈ ہنگامہ' کے مطابق فلم کی ریلیز مؤخر کرنے کی وجہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی رومانوی میوزیکل فلم 'سیارا' کی شاندار کامیابی ہے۔

اس فلم نے ریلیز کے پہلے دن ہی غیر متوقع طور پر 20 کروڑ روپے کا بزنس کیا، جو نئے اداکاروں پر مبنی فلم کے لیے ایک بڑی کامیابی سمجھی جا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 'سیارہ' نے 18 جولائی کو ریلیز ہونے کے بعد سے زبردست پذیرائی حاصل کی ہے۔

اس فلم کے مثبت ریویوز اور مضبوط ویک اینڈ بزنس کی پیش گوئیوں کے باعث پروڈیوسرز نے فیصلہ کیا کہ 'سن آف سردار 2' کی ریلیز کو ایک ہفتہ آگے بڑھا دیا جائے تاکہ دونوں فلموں کو مکمل موقع ملے اور ایک دوسرے کے بزنس پر اثر نہ پڑے۔

’سیارا‘ نے نیا ریکارڈ قائم کردیا

نوآموز اداکار آہان پانڈے اور انیت پڈا کی فلم 'سیارا' کی ہدایتکاری معروف ڈائریکٹر مہیت سوری نے کی ہے اور اسے یش راج فلمز نے پروڈیوس کیا ہے۔

یہ فلم ریلیز کے پہلے دن ہی باکس آفس پر چھا گئی، فلم نے 20 کروڑ روپے کا نیٹ کلیکشن کیا جو کہ ڈیبیو فلم کے لیے غیر معمولی ہے۔

فلم کی ریلیز آگے بڑھنے سے اب 'سن آف سردار 2' کا مقابلہ 'دھڑک 2' سے ہوگا، جو کہ 2018 کی مقبول فلم 'دھڑک' کا اسپرچوئل سیکوئل ہے۔

'دھڑک 2' میں سدھانت چترویدی اور تریپتی ڈمری مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے، فلم ایک دل چھو لینے والی محبت کی داستان کو پیش کرے گی، جو ذات پات کے فرق اور ایک سخت معاشرتی ڈھانچے میں قید نوجوان جوڑے کے گرد گھومتی ہے۔

فلمی پنڈتوں کے مطابق اگرچہ دونوں فلموں کے درمیان ٹکراؤ متوقع ہے، تاہم مضبوط اسکرپٹ اور اجے دیوگن کی موجودگی 'سن آف سردار 2' کو باکس آفس پر نمایاں مقام دلوا سکتی ہے۔