فیشن

ایلی اورام نے سیاہ ساڑھی میں جلوے بکھیر دیے

بھارتی اداکارہ نے مداحوں کو اپنے حسین انداز اور دلکش اداؤں سے گھائل کر دیا

Web Desk

ایلی اورام نے سیاہ ساڑھی میں جلوے بکھیر دیے

بھارتی اداکارہ نے مداحوں کو اپنے حسین انداز اور دلکش اداؤں سے گھائل کر دیا

ایلی اورام نے سیاہ ساڑھی میں جلوے بکھیر دیے

سویڈش-یونانی نژاد بالی وڈ اداکارہ ایلی اورام نے ایک بار پھر اپنے مداحوں کو اپنے حسین انداز اور دلکش اداؤں سے گھائل کر دیا۔

سوشل میڈیا پر حال ہی میں شیئر کی گئی ان کی نئی تصاویر نے نہ صرف فیشن کے شوقین افراد کو متاثر کیا بلکہ انٹرنیٹ پر بھی تہلکہ مچا دیا۔

اداکارہ نے اپنے تازہ ترین فوٹو شوٹ میں سیاہ ساڑھی زیب تن کی، جس پر سنہری باریک کڑھائی کی گئی تھی۔

اس کے ساتھ انہوں نے گہرے یو-نیک والا بلاوز پہن رکھا تھا، جو ان کے حُسن اور پُرکشش انداز کو مزید نمایاں کر رہا تھا۔

ایلی نے اپنے بال کھلے چھوڑے، جنہیں نرم کرلز میں اسٹائل کیا گیا تھا، جو ان کے کندھوں پر خوبصورتی سے بکھرے نظر آرہے تھے۔

ان کے زیورات نے بھی شائقین کو متاثر کیے بغیر نہ چھوڑا، آکسڈائز جھمکے اور نتھ، ماتھے پر خوبصورت بندیا اور ساتھ میں ہلکا میک اپ، نیوڈ لپسٹک اور کاجل سے بھری آنکھیں، یہ سب کچھ ان کی شخصیت کو مزید جاذبِ نظر بنا رہا تھا۔

ایلی کا انداز اور پُراعتماد نگاہوں، خاص طور پر اس تصویر نے نے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا جس میں انہوں نے ہاتھ پیچھے کیے ہوئے پوز دیا ہے۔

تصاویر سوشل میڈیا پر آتے ہی مداحوں کے کمنٹس کی بھرمار ہوگئی، ایک صارف نے لکھا کہ 'بلیک ساڑھی میں بہت ہی زیادہ ہاٹ لگ رہی ہو، ایلی' جبکہ ایک اور نے کہا کہ 'آپ نہایت دلکش اور گلیمرس لگ رہی ہیں'۔

ایلی اورام کون؟

ایلی اورام ایک سویڈش-یونانی اداکارہ ہیں جو ممبئی میں مقیم ہیں، انہوں نے 2013 میں ریئلٹی شو 'بگ باس سیزن 7' کے ذریعے بھارتی ناظرین کی توجہ حاصل کی۔

اس کے بعد وہ 'مکی وائرس'، 'کس کس کو پیار کروں'، 'نام شبانہ' اور 'گڈبائے' جیسی فلموں میں جلوہ گر ہو چکی ہیں۔

حال ہی میں ایلی اور یوٹیوبر آشیش چنچلانی کی ڈیٹنگ کی افواہیں بھی میڈیا کی زینت بنیں، جب انہوں نے بظاہر ایک محبت بھری انسٹاگرام پوسٹ شیئر کی، تاہم آشیش نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ ایلی کے ساتھ ایک رومانوی گانے 'چندنیا'میں کام کر رہے ہیں۔

یہ گانا 'ماسٹر آف میلوڈی' البم کا حصہ ہے، جسے ویشال مشرا نے گایا ہے، میتھون نے کمپوز کیا ہے اور سعید قادری نے تحریر کیا ہے، اس گانے میں ایلی اور آشیش کی کیمسٹری بھی خاصی توجہ حاصل کر رہی ہے۔

ایلی اورام کی تصاویر یہاں دیکھئے؛

(فوٹو: انسٹاگرام)
(فوٹو: انسٹاگرام)


(فوٹو: انسٹاگرام)
(فوٹو: انسٹاگرام)
(فوٹو: انسٹاگرام)
(فوٹو: انسٹاگرام)


(فوٹو: انسٹاگرام)
(فوٹو: انسٹاگرام)


(فوٹو: انسٹاگرام)
(فوٹو: انسٹاگرام)