فلم / ٹی وی

'سیارا' اوپننگ ویک اینڈ پر 109 کروڑ کما کر بلاک بسٹر قرار

ڈیبیو فلم ہونے کے لحاظ سے اب تک کا سب سے بڑا اوپننگ ویک اینڈ ریکارڈ کرنے میں کامیاب

Web Desk

'سیارا' اوپننگ ویک اینڈ پر 109 کروڑ کما کر بلاک بسٹر قرار

ڈیبیو فلم ہونے کے لحاظ سے اب تک کا سب سے بڑا اوپننگ ویک اینڈ ریکارڈ کرنے میں کامیاب

سیارا اوپننگ ویک اینڈ پر 109 کروڑ  کما کر بلاک بسٹر قرار

موہت سوری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'سیارا' ایک عالمی بلاک بسٹر بن کر ابھر رہی ہے کیونکہ فلم نے دنیا بھر کے باکس آفس پر اپنے 3 دن کے افتتاحی ویک اینڈ کے اختتام تک 109 کروڑ روپے کمالیے ہیں۔

آہان پانڈے اور انیت پڈا کے ڈیبیو کو مارک کرنے والی سیارا نے ابتدائی تخمینوں کے مطابق بھارت میں 96.75 کروڑ روپے اور بین الاقوامی منڈیوں میں 1.5 ملین ڈالر کمالیے ہیں۔

یہ فلم ڈیبیو فلم ہونے کے لحاظ سے اب تک کا سب سے بڑا اوپننگ ویک اینڈ ریکارڈ کرنے میں کامیاب رہی ہے اور اس کی کامیابی کا سفر ابھی مزید بلندیوں کی طرف گامزن ہے۔

ویک اینڈ پر ہندوستان اور بین الاقوامی منڈیوں میں فلم کا بزنس مضبوط سے مضبوط ہوتا چلا گیا اور توقع کی جا رہی ہے کہ یہ ہفتے کے دنوں میں بھی اپنی کمائی میں غیرمعمولی تسلسل برقرار رکھے گی۔

یہ دیکھتے ہوئے کہ سیارہ نے توقع سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، انڈسٹری اور سوشل میڈیا میں کارپوریٹ بکنگ کی چہ مگوئیاں واضح ہے لیکن عالمی سطح پر حاصل ہونے والے اعداد و شمار اس بات کی تصدیق ہیں یہ کامیابی حقیقی ہے کیونکہ اتنے بڑے پیمانے پر عالمی سطح پر نمبرز کو مصنوعی طور پر ترتیب دینا ممکن نہیں۔

اگر سیدھی اور واضح بات کی جائے تو 'سیارا' کے نمبرز بالکل اصل اور آرگینک ہیں، جو دراصل ادائیگی کرنے کی استطاعت رکھنے والے حقیقی ناظرین کو سینما گھروں تک کھینچ لائے ہیں۔

ویک اینڈ میں 100 کروڑ روپے کمانا بگ 5 سے باہر کے زیادہ تر اداکاروں کے لیے ایک خواب ہے اور سیارا نے اسے نئے آنے والے اداکاروں کے ساتھ کر دکھایا ہے۔

کانٹینٹ، موسیقی، اور دونوں اداکاروں یعنی آہان پانڈے اور انیت پڈا کی اداکاری نے بڑی تعداد میں سامعین کو سنیما ہالوں کی طرف متوجہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ان اعداد شمار کے تناظر میں فلم کے حوالے سے امکان ہے کہ یہ اپنی مکمل سینمائی نمائش کے اختتام تک عالمی باکس آفس پر 350 کروڑ روپے سے تجاوز کر سکتی ہے۔

تاہم اس کا حتمی اندازہ پیر کے دن کی کمائی کے بعد ہی یقینی طور پر لگایا جا سکے گا، جس کے بارے میں توقع کی جا رہی ہے کہ یہ انڈسٹری میں ہلچل مچا دے گی۔

اب تک موصول ہونے والے نمبرز کم از کم 'تاریخی' کہلانے کے مستحق ہیں اور فلم صرف 3 دنوں میں ہی تھیٹرکل بلاک بسٹر کے طور پر ابھر چکی ہے۔

عمومی طور پر ویک اینڈ کی فلمیں اتوار کی رات کو سست پڑنے لگتی ہیں، لیکن'سیارا' ایک نہ رکنے والی طاقت بن چکی ہے، جو تیسرے دن کی لیٹ نائٹ شوز تک بھی ہاؤس فل جا رہی تھی اور ٹکٹیں ہاٹ کیک کی طرح بک ہورہی تھیں۔

سیارا کی دنیا بھر میں اوپننگ ویک اینڈ پر کمائی

بھارت کی مجموعی کلیکشن: 96.75 کروڑ روپے

بیرون ملک کلیکشن: 12.25 کروڑ روپے (1.5 ملین امریکی ڈالر)

دنیا بھر میں مجموعی کمائی: 109 کروڑ روپے (تخمینہ)