'سیارا' کیلئے اہان اور انیت کا معاوضہ کتنا؟
نووراد اداکاروں کی ڈیبیو فلم 'سیارا' باکس آفس پر ریکارڈ توڑ رہی ہے۔
نووراد اداکاروں کی ڈیبیو فلم 'سیارا' باکس آفس پر ریکارڈ توڑ رہی ہے جس نے سبھی کو حیران کردیا ہے، موہت سوری کی ہدایتکاری حیرت انگیز طور پر متاثر کن ثابت ہوئی ہے۔
ناظرین کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے اہان پانڈے اور خاتون مرکزی کردار انیت پڈا کی آن اسکرین کیمسٹری کو بہت زیادہ سراہا جارہا ہے۔
جب سے رومانوی ڈرامہ بڑی اسکرینوں پر نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے اس وقت سے سینما دیکھنے والوں نے فلم کی تعریف کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔
اداکاری کے ساتھ ساتھ شائقین فلم 'سیارا' میں کام کے لیے آہان پانڈے اور انیت پڈا کو ملنے والے معاوضے کے حوالے سے بھی متجسس ہیں۔
آہان پانڈے اور انیت پڈا نے سیارہ سے کتنا کمایا؟
اس میں کوئی دوسری رائے نہیں ہے کہ پہلی ہی فلم کے ذریعے آہان پانڈے اور انیت پڈا راتوں رات اسٹار بن گئے ہیں۔
اس فلم کے لیے ان کے معاوضوں کے بارے میں کوئی آفیشل تفصیلات دستیاب نہیں ہیں تاہم رپورٹس کے مطابق، نئے چہرے جو بڑے اور معروف پروڈکشن بینرز کے تحت لانچ ہوتے ہیں، تقریباً 3-5 کروڑ روپے وصول کرتے ہیں۔
لہذا، امکان ہے کہ آہان نے مذکورہ اعداد و شمار کے آس پاس کچھ کمایا ہوگا۔
چونکہ ان کا تعلق بالی وڈ اداکار چنکی پانڈے سے ہے(وہ چنکی کے بھتیجے ہیں)، اس لیے یہ بہت ممکن ہے کہ آہان نے ذکر کردہ اعداد و شمار سے کچھ زیادہ وصول کیا ہو لیکن حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
دوسری جانب انیت پڈا ایک آؤٹ سائیڈر ہیں لیکن اس حقیقت کے باوجود ان کی کمائی بھی بہت زیادہ کم نہیں۔
رپورٹس کے مطابق آہان نے 'بگ گرلز ڈونٹ کرائی' سے شہرت پانے والی اداکارہ سے زیادہ ہی معاوضہ حاصل کیا ہے۔
موہت سوری کی سیارا فیس
میڈیا رپورٹس کے مطابق سیارہ کو 60 کروڑ روپے کے بجٹ سے بنایا گیا ہے جس میں پبلسٹی اور مارکیٹنگ کے اخراجات بھی شامل ہیں۔
فلم کو بنانے والے ہدایت کار اور تخلیقی ذہن موہت سوری کو اپنے اس کام کی شاندار تنخواہ ملی ہے۔
رپورٹس کا دعویٰ ہے کہ وہ عام طور پر ہر فلم کے لیے 6-8 کروڑ روپے وصول کرتے ہیں لیکن یہ کامیابی کے تناسب پر بھی منحصر ہے۔
سیارا کے بارے میں مزید
میوزیکل رومانٹک ڈرامہ، یش راج فلمز کی طرف سے پروڈیوس کردہ ہے جو کہ حیرت انگیز واقعات سے بھری ہوئی ہے۔
جذباتی کہانی سنانے سے لے کر روح چھو لینے والی موسیقی تک، اس میں وہ سب کچھ ہے جو ایک رومانوی فلم میں مثالی طور پر ہونا چاہیے۔
جہاں آہان ایک جدوجہد کرنے والے موسیقار، کرش کپور کا کردار ادا کر رہے ہیں، انیت پڈا کو ایک خواہش مند مصنفہ وانی بترا کے طور پر دیکھا گیا ہے۔




