فیشن
شہناز گل کے منی ڈریس میں جلوے
دلکش فٹنس، بولڈ لک — لیکن کسی کو نہ بھایا
شہناز گل کے منی ڈریس میں جلوے
دلکش فٹنس، بولڈ لک — لیکن کسی کو نہ بھایا
بگ باس 13 سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی شہناز گل ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں، مگر اس بار وجہ کچھ مختلف ہے۔
ہنی سنگھ کی گھڑیوں کے نئے برانڈ کی لانچ تقریب میں شرکت کے دوران شہناز کے پہنے گئے منی ڈریس نے سوشل میڈیا پر ایک نیا طوفان برپا کر دیا۔
تقریب میں شہناز گل کی فٹنس اور دلکش انداز نے پہلے تو سب کو متاثر کیا، لیکن جیسے ہی ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا ، معاملہ تیزی سے ایک تنازع کی صورت اختیار کر گیا۔
اس کلپ میں شہناز کو تقریب کے بعد بیٹھتے ہوئے اپنا لباس سنبھالتے اور کیمرہ مین سے درخواست کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ان کے ’اوپس مومنٹ‘کو ریکارڈ نہ کریں۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے شہناز کے لباس کو نشانے پر لے لیا۔ کچھ نے لکھا کہ ‘ایسے کپڑے پہنتے ہی کیوں ہیں جس میں انسان آرام سے بیٹھ بھی نہیں سکتا؟ ’شہناز اگر آپ میں اتنی ہی شرم ہے تو ایسا ڈریس پہن کر کیوں آئیں؟‘
تنازع کے باوجود شہناز گل نے اسی سلور اسٹریپی سلیوز لیس منی ڈریس میں اپنی شاندار تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں۔
انہوں نے چمکدار ہیلز، ڈھیلے کرلز، لانگ ایئر رنگز اور نیوڈ میک اپ کے ساتھ ایک مکمل بولڈ لیکن نفیس انداز اپنایا۔ اسموکی آئیز کے ساتھ ان کا لک مزید نمایاں ہو گیا۔
خیال رہے کہ اداکاری کے میدان میں شہناز کا کیریئر بھی تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ حال ہی میں وہ راج کمار راؤ اور ترپتی دمری کی فلم ‘وکی ودیا کا وہ والا ویڈیو’ کے گانے ‘سجنا وے سجنا’ میں نظر آئیں۔
انہوں نے سلمان خان کی فلم ‘کسی کا بھائی کسی کی جان’ سے بالی وڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔
دلکش تصاویر یہاں دیکھیں
مزید خبریں
-
درِ فشاں کا سفید ساڑھی میں حسن دو آتشہ
-
ماہی بلوچ کے بولڈ فیشن پر صارفین مشتعل
-
ہانیہ عامر کے اس نفیس جوڑے کی قیمت کیا؟
-
ایلی اورام نے سیاہ ساڑھی میں جلوے بکھیر دیے
-
'یونان میں لنگی ڈانس'، کرینہ کا سب سے منفرد انداز
-
ربیکا خان کا فیشن ایک بار پھر انہیں لے ڈوبا
-
ودیا بالن کی باڈی ٹرانسفرمیشن نے نیٹیزنز کے ہوش اڑادیے
-
عائزہ خان نے دلکشی کی تمام حدیں پار کردیں
-
تصاویر؛ لبوبو تھامی اروشی روٹیلا رئیل لائف ڈول قرار
-
تمنا بھاٹیا کی حیران کن ٹرانسفارمیشن، نیا انداز قاتلانہ قرار
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Shilpa Shinde shares cryptic post after AICWA's demand
Varun Dhawan’s 'Hai Jawani Toh Ishq Hona Hai' starts strong at box office
Top OTT releases to stream this weekend: ‘Dhurandhar 2’, ‘Gullak 5’, ‘Brown’ and more
Shilpa Shinde responds after Hina Khan's strong reaction
Celina Jaitly hits back at defamation notices in ongoing family dispute
Shilpa Shinde defends confession on old TV show controversy
Nushrratt Bharuccha MMS controversy: Viral RCB win story sparks frenzy; Watch video
New OTT releases this week: 'Maa Behen', 'Gullak Season 5', 'Brown' and more


