پاکستان
مولانا طارق جمیل نے اپنی وائرل ویڈیو پر وضاحت دیدی
ویڈیو میں طارق جمیل ایک مسجد میں بیان کرتے نظر آئے
مولانا طارق جمیل نے اپنی وائرل ویڈیو پر وضاحت دیدی
ویڈیو میں طارق جمیل ایک مسجد میں بیان کرتے نظر آئے
پاکستان کے معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے سوشل میڈیا پر اپنی وائرل ہونے والی ویڈیو پر وضاحت جاری کی ہے۔
خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر مولانا کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ملائیشیا کی ایک مسجد میں بیان دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
مذکورہ ویڈیو میں مولانا کو عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے یہ کہتے سنا گیا کہ 'اللہ سے عمران خان کے لیے دعا کرو، اس نے ہمیں ایک بہترین لیڈر دیا ہے، میرا بہت قرب ہے ان کے ساتھ، اتنا درویش، سچا و کھرا اور دین کا درد رکھنے والا حکمران میں نے نہیں دیکھا'۔
اگرچہ مولانا کی یہ ویڈیو یا آڈیو فیک نہیں بلکہ اصلی ہیں لیکن اس میں جعلسازی ضرور کی گئی ہے۔
اس بارے میں مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 'میری ملائیشیا کی مسجد میں کی گئی تقریر کو سوشل میڈیا پر پرانی آڈیو کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے، جس میں تالیوں کی آواز اور سیاسی مفہوم شامل کر کے ویڈیو کا اصل پیغام بدل دیا گیا ہے'۔
پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ 'یہ عمل درست نہیں، نہ ہی دیانت داری کے تقاضوں کے مطابق ہے، ملائیشیا کے بیان کے ترجمان نے بھی اس کی وضاحت جاری کی ہے'۔
دوسری جانب ملائیشیا میں ان کی ترجمانی کرنے والے ایک صاحب کی ویڈیو بھی ٹک ٹاک پر گردش کررہی ہے جس میں وہ مولانا کی بات کی تائید کرتے نظر آرہے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ 'میں مولانا کا مترجم تھا، مولانا نے اس مجلس میں ایک لفظ بھی عمران خان کے بارے میں نہیں بولا تھا، جس نے بھی ایڈٹنگ کر کے یہ ویڈیو بنائی ہے یہ جھوٹ اور فتنہ ہے، اس وضاحتی ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔
مزید خبریں
-
غیرت کے نام پر دہرا قتل، شوبز شخصیات کا اظہار افسوس
-
غیرت کے نام پر قتل کی انسانیت سوز ویڈیو پر کہرام بپا
-
یاسر شامی کے گھر ’بیٹے’ کی ولادت، نام کیا رکھا؟
-
سانگھڑ کی مظلوم اونٹنی کو مصنوعی ٹانگ مل گئی
-
ریحام خان نے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا
-
الطاف حسین کی لندن میں طبیعت بگڑگئی، ہیلتھ اپڈیٹ آگئی
-
حمیرا اصغر کی موت کی وجوہات جاننے کے لیئےتحقیقاتی کمیٹی قائم
-
ذوہیب حسن کا حمیرا کو ستارہ امتیاز دینے کا مطالبہ
-
حمیرا کی موت ’قتل‘ ہے، شہری کی عدالت میں درخواست
-
کراچی میں مکھیوں کی بہتات سے شہری پریشان
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Priyanka Chopra cheers Janhvi Kapoor’s call for women’s empowerment
Aishwarya Rai stuns fans with jaw dropping new snapshots
Deepika Padukone’s flirty comment on Ranveer Singh’s post goes viral
Sidharth Malhotra hails Kiara Advani’s superhero strength in pregnancy
Siddhanth Chaturvedi reveals hilarious fan mix up with Samay Raina
Ethiopian volcano eruption disrupts India’s flight operations
‘Bigg Boss 19’ drama: Malti Chahar slaps tanya, Amaal Mallik reacts
Deepika Padukone acknowledges possibility of on-screen reunion with Ranbir Kapoor



