سوشل میڈیا
نابالغ پاکستانیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی کا عندیہ
نابالغ افراد کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنانے میں سہولت دینے والے کو 6 ماہ قید کی سزا ہوسکتی ہے
نابالغ پاکستانیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی کا عندیہ
نابالغ افراد کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنانے میں سہولت دینے والے کو 6 ماہ قید کی سزا ہوسکتی ہے
پاکستان میں سوشل میڈیا استعمال کرنے والے 16 سال سے کم عمر افراد کے اکاؤنٹس کے گرد گھیرا تنگ ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹ میں سوشل میڈیا (حد عمر برائے صارفین) بل 2025 پیش کردیا گیا ہے جس کے تحت 16 سال سے کم عمر افراد پر سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنانے پر پابندی کی تجویز دی گئی ہے۔
سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی کے زیرصدات منعقد ہوا جس میں پیپلزپارٹی کے سینیٹر سرمد علی اور مسرور احسن نے سوشل میڈیا (حد عمر برائے صارفین) بل 2025 پیش کیا۔
بل کے متن کے مطابق 16 سال سے کم عمر افراد پر سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنانے پر پابندی ہوگی، اور سوشل میڈیا کمپنیوں پر نابالغ صارفین کے اکاؤنٹس روکنے کی قانونی ذمہ داری عائد ہوگی۔
بل میں کہا گیا ہے کہ نابالغ صارف کو سوشل میڈیا تک رسائی دینے پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر 50 ہزار روپے سے لے کر 50 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد ہو سکتا ہے۔
بل کے مطابق نابالغ افراد کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنانے میں سہولت دینے والے کو 6 ماہ قید اور جرمانے کی سزا دی جائے گی۔
بل میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) نابالغوں کے موجودہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرے گی، پی ٹی اے کو قواعد و ضوابط بنانے اور وضاحتوں کا اختیار حاصل ہوگا۔
بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ بل کا مقصد بچوں کو آن لائن استحصال، سائبر بلیئنگ اور نقصان دہ مواد سے بچانا ہے۔
بل کے مطابق حکومت نے والدین اور بچوں میں ڈیجیٹل شعور بیدار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، علاوہ ازیں اس بل کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی پالیسیوں سے ہم آہنگ قدم قرار دیا گیا ہے۔
مزید خبریں
-
ریحام رفیق ایک بار پھر ناقدین کے ہتھے چڑھ گئیں
-
کارتک کیساتھ فلم سے انکار پر تنقید ، جنت مرزا پھٹ پڑیں
-
جنت مرزا کاکارتک آریان کیساتھ فلم کی آفر کا انکشاف
-
وزیراعظم بھی 'کانٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد' کے گرویدہ
-
رجب بٹ نے ویلاگنگ کو خیرباد کہہ دیا، بیرونِ ملک منتقل
-
سوشل میڈیا بالی وڈ اسٹارز کیلئے ہیرو یا ولن؟
-
پراجکتا کوہلی نے اہم سنگ میل عبور کرلیا
-
یوٹیوب کی نئی پالیسی، کانٹینٹ کرئیٹرز کیلئے خطرے کی گھنٹی
-
زرناب اور لاریب کا بیٹا کس موذی مرض میں مبتلا؟
-
چاہت فتح نے اداکاری کی کلاس دینے کیلئے اکیڈمی کھول لی
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Shilpa Shinde shares cryptic post after AICWA's demand
Varun Dhawan’s 'Hai Jawani Toh Ishq Hona Hai' starts strong at box office
Top OTT releases to stream this weekend: ‘Dhurandhar 2’, ‘Gullak 5’, ‘Brown’ and more
Shilpa Shinde responds after Hina Khan's strong reaction
Celina Jaitly hits back at defamation notices in ongoing family dispute
Shilpa Shinde defends confession on old TV show controversy
Nushrratt Bharuccha MMS controversy: Viral RCB win story sparks frenzy; Watch video
New OTT releases this week: 'Maa Behen', 'Gullak Season 5', 'Brown' and more



