شردھا کپور بھی سیارا کی 'عاشقی' میں گرفتار
اداکارہ اپنے ممکنہ بوائے فرینڈ کے ساتھ فلم دیکھنے پہنچ گئیں۔
نووارد اداکاروں انیت پڈا اور اہان پانڈے کی ڈیبیو فلم 'سیارا' نے ہندی سینما انڈسٹری میں دھوم مچائی ہوئی ہے۔
جہاں نامی گرامی سپر اسٹارز کی فلمیں پے درپے ناکامی یا اوسط کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہیں وہاں نوآموز اداکاروں کی یہ فلم ریکارڈ پر ریکارڈ قائم کررہی ہے۔
خود بالی وڈ انڈسٹری کی متعدد مشہور شخصیات فلم اور دونوں نئے اداکاروں کو سراہتے ہوئے اگلے سپر اسٹارز قرار دے چکے ہیں۔
اب اداکارہ شردھا کپور کو 'سیارا' کی اسکریننگ میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا اور جس چیز نے اس سے بھی زیادہ توجہ حاصل کی وہ ان کی فلم دیکھنے کے لیے ممکنہ بوائے فرینڈ راہول مودی کا ساتھ تھا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ جوڑی اسکریننگ کے بعد ایک تھیٹر سے باہر نکل رہی ہے اور خاموشی سے کیمروں کو چکمہ دینے کی کوشش کر رہی ہے۔
اگرچہ دونوں میں سے کسی نے بھی باضابطہ طور پر اس تعلق کی تصدیق نہیں کی ہے لیکن 2024 سے ان کے اکثر باہر جانے سے ڈیٹنگ کی افواہوں کو ہوا ملی ہے۔
اس رات فلم دیکھنے کے لیے شردھا نے بھورے رنگ کے کُرتے میں مکمل سادہ لُک اپنائی، جب وہ تھیٹر سے باہر نکلے تو راہول کو ان کے ساتھ چلتے ہوئے دیکھا گیا۔
اگرچہ اداکارہ نے اپنی ذاتی زندگی کو بڑی حد تک نجی رکھا ہے پر شردھا نے کوسموپولیٹن کے ساتھ حالیہ بات چیت کے دوران ایک اہم شخص کے ساتھ ہونے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا تھا 'مجھے واقعی میں اپنے ساتھی کے ساتھ وقت گزارنا پسند ہے، فلم دیکھنا، رات کے کھانے پر جانا، سفر کرنا، یا یہاں تک کہ اکٹھے کچھ بھی نہیں کرنا بھی بھاتا ہے۔'
اسکریننگ سے پہلے شردھا نے پہلے ہی انسٹاگرام اسٹوریز پر 'سیارا' کے لیے اپنی تعریف کا اظہار کیا تھا، اور خود کو فلم سے مکمل طور پر متاثر قرار دیا تھا۔
انہوں نے مرکزی اداکار آہان پانڈے کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے اور فلم کو 'خالص سنیما، خالص ڈرامہ، خالص جادو' کے طور پر بیان کرتے ہوئے لکھا تھا 'سیارا سے عاشقی ہو گئی ہے مجھے'۔
ا انہوں نے مزید کہا تھا کہ 'اُف۔ بہت وقت بعد اتنے جذبات محسوس کیے ہیں' اس فلم کی تعریف کرتے ہوئے وہ بہت متاثر ہوئیں۔
ایک اور پوسٹ میں انہوں نے فلم سے اپنے پسندیدہ لمحے کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ 'ایسے لمحے کے لیے 5 بار دیکھوں گی، یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ فلم کہ خاص منظر سے کتنی متاثر تھی۔
کام کے محاذ پر، شردھا کو آخری بار 'استری 2' میں دیکھا گیا تھا جس میں راجکمار راؤ اور اپارشکتی کھرانا نے بھی اداکاری کی تھی جو اب او ٹی ٹی پلیٹ فارم پرائم ویڈیو پر چل رہی ہے۔




