صحت

ذیابیطس کنٹرول کرنے میں مفید غذائیں

ذیابیطس ٹائپ ٹو کے شکار 25 فیصد افراد کو اس کا شکار ہونے کا علم ہی نہیں ہوتا

Web Desk

ذیابیطس کنٹرول کرنے میں مفید غذائیں

ذیابیطس ٹائپ ٹو کے شکار 25 فیصد افراد کو اس کا شکار ہونے کا علم ہی نہیں ہوتا

ذیابیطس کنٹرول کرنے میں مفید غذائیں

ذیابیطس وہ مرض ہے جو دیمک کی طرح خاموشی سے انسانی جسم کے اندرونی اعضا کو چاٹ جاتا ہے اور اگر اس کے بارے میں بروقت معلوم نہ ہوسکے تو یہ بینائی سے محرومی سے لے کر گردوں کے فیل ہونے اور دیگر لاتعداد طبی مسائل کا سبب بنتا ہے۔

حیرت انگیز طور پر ذیابیطس ٹائپ ٹو کے شکار 25 فیصد افراد کو اس کا شکار ہونے کا علم ہی نہیں ہوتا تو یہ ضروری ہے کہ بلڈ شوگر چیک اپ کرانا معمول بنالیا جائے۔

تاہم اگر آپ اکثر بلڈ شوگر کو چیک کراتے رہتے ہیں اور ہر بار اس میں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے تو یہ خطرے کی گھنٹی ہے۔

 یہاں آپ کو ایسی 7 غذائیں بتائیں گے جو تحقیق کاروں کے مطابق آپ کی شوگر کی سطح کنٹرول میں رکھنے میں مدد کرسکتی ہیں، تو اپنے کھانوں کو دلچسپ بنائیں اور ہاں خود کو صحتمند بھی رکھیں۔

1- کچی، پکی ہوئی یا سینکی ہوئی سبزیاں آپ کے کھانوں میں رنگ، ذائقہ بھر دیتی ہیں۔ آپ ان کو مختلف ڈپس، ڈریسنگ یا مختلف ذائقوں کی چٹنیوں کے ساتھ کھا سکتے ہیں۔

 ہممس، سالسا یا اپنے سلاد میں بلسمی سرکے اور زیتون کے تیل ملا کر کھائیں، سبزیوں کے باریک کٹے ٹکڑے آپ کے منہ کو مصروف رکھیں گے جبکہ آپ کا پیٹ بھی بھرا رکھیں گے۔

2- پالک، سرسوں اور کیل (بند گوبھی کی ایک قسم)، (ان میں سے جو بھی مقامی طور پر دستیاب ہوں) آپ کے کھانوں میں غذائیت بھر دیتے ہیں۔ ان کو آم لیٹ، سوپ یا سلاد کے ساتھ کھائیں۔

 لہسن اور زیتون کے تیل سے تلنے کے بعد یہ چیزیں کافی ذائقہ دار اور خستہ ہوجاتی ہیں۔ سرسوں کا ذائقہ ہمسس کے ساتھ بہت اچھا ہوتا ہے۔

3- عام پانی بہت زبردست ہے مگر اس میں لیموں، نارنگی یا کھیرے اور تھوڑے بہت پودینے کے پتے ڈال کر پینے سے پورا دن آپ کا جسمانی نظام زہریلے اجزا سے پاک رہنے کے ساتھ ساتھ یہ پانی آپ کو ٹھنڈا بھی رکھے گا۔

 دارچینی اور پودینے کے پتوں کے ساتھ کولڈ ٹی بھی حیرت انگیز کمالات دکھا سکتی ہے۔

4-کیا آپ کو معلوم ہے کہ ایک کپ خربوزے میں 15 گرام کاربوہائیڈریٹس شامل ہوتے ہیں؟ اس لیے خربوزے سے اپنا پیالہ بھریں اور مزے لے کر کھائیں۔

5- لوبیا اور لال لوبیا، مٹر اور مسور کی دال کو سلاد، چاٹ یا کچی سبزیوں کے ساتھ سالسہ میں ملا کر کھائیں۔ اس میں مکئی کے دانیں، دھنیا، پیاز اور ٹماٹر ڈال کر اور بھی ذائقہ دار بنا دیں۔

6- فیٹ کے لحاظ سے زیتون کا تیل، مگر ناشپاتی اور فربہ مچھلی کا انتخاب اچھا ہے، سامن مچھلی کو سینک کر سلاد پتے، رومین یا پالک کے اوپر رکھ کر پیش کریں۔ 

اگر آپ زیتون کا تیل ڈالنا نہیں چاہتے تو مچھلی کا تیل بھی آپ کی ڈریسنگ ہوسکتی ہے۔

7- پنیر، انڈے، بغیر چربی کا گوشت جیسے چکن یا ایک کپ دہی آپ کو اچھی مقدار میں پروٹین فراہم کر سکتے ہیں جس سے آپ کا شکم سیر رہتا رہے۔ 

پی نٹ بٹر یا مونگ پھلی مکھن لگے ہوئے سیلری یا سیب ایک ذائقہ دار اور غذائیت سے بھرپور اسنیک ہیں۔ جب آپ پیک شدہ گوشت کھا رہے ہوں تو پیکٹ پر درج سوڈیم کی مقدار ضرور چیک کر لیں۔