وائرل اسٹوریز

کارتک آریان بھی 'چیٹنگ' کرتے ہوئے پکڑے گئے

اداکار نے کولڈ پلے کنسرٹ کا میم گیم جیت لیا۔

Web Desk

کارتک آریان بھی 'چیٹنگ' کرتے ہوئے پکڑے گئے

اداکار نے کولڈ پلے کنسرٹ کا میم گیم جیت لیا۔

کارتک آریان بھی چیٹنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے

بالی وڈ کے معروف اداکارہ کارتک آریان سوشل میڈیا پر خاصے ایکٹو رہتے ہیں جن سے ان کے مداحوں کو نہ صرف ان کی زندگی کی جھلک دیکھنے کو ملتی ہے بلکہ ان کی شخصیت کا مزاحیہ پہلو بھی ظاہر ہوتا رہتا ہے۔

اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ایسی ہی تازہ ترین ویڈیو پوسٹ کی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اداکاری کے ساتھ ساتھ میم گیم میں بھی آگے ہیں۔

اس ویڈیو میں اداکار کولڈ پلے کنسرٹ میں پکڑے گئے جوڑے کی طرح چیٹنگ کرتے دکھائی دیے، ان کی اس ویڈیو نے مداحوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی۔

کولڈ پلے کنسرٹ میم

بات کی جائے اگر اس میم کی تو یہ سلسلہ گزشتہ ہفتے اس وقت شروع ہوا جب ایک امریکی ٹیک کمپنی کے سی ای او اپنی ایچ آر ہیڈ کے ساتھ کولڈ پلے کا کنسرٹ انجوائے کرتے نظر آئے۔

اگرچہ کو ورکر کے ساتھ کسی کنسرٹ میں شرکت کو معیوب نہ سمجھا جاتا لیکن جس طرح مذکورہ سی ای او خاتون کو بانہوں میں بھر پر گانوں سے لطف اندوز ہوتے نظر آئے وہ ان کے ساتھ غیر ازدواجی تعلقات کا پتا دے گئے۔

یہ جوڑا اپنے پارٹنر کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے ہونے کے باوجود انہیں دھوکا دیتا پایا گیا اور یہ بھانڈا اس وقت پھوٹا جب کنسرٹ میں 'کیم کس' مومنٹ کے دوران کیمرے نے ان پرفوکس کیا۔

خود کو اسکرین پر دیکھ کر دل میں چور رکھنے والے خاتون اور مرد ایک دم گھبراگئے اور دونوں نے فوراً منہ چھپانے کی کوشش کی۔

لیکن کمان سے نکلے کی تیر کی طرح جب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو نہ صرف دنیا بھر میں ان دونوں کی اپنے پارٹنرز کو دھوکا دینے پر بدنامی ہوئی بلکہ یہ ویڈیو میم مٹیریل بھی بن گیا۔

ہزاروں افراد نے مختلف سچویشنز پرفارم کرتے ہوئے اسی جوڑے کی طرح منہ چھپانے کی ایکٹنگ کی جسے دیکھنے والے افراد کے چہروں پر مسکراہٹ آگئی۔

کارتک کا میم گیم

اب کارتک آریان نے بھی اس میم گیم میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے مداحوں کو قہقہے لگانے پر مجبو کردیا۔

کارتک نے انسٹاگرام پر پر اسی کس کیم موڈ (دائرے میں بنی ویڈیو) کے ساتھ ایک کلپ شیئر کیا جس میں وہ چاکلیٹ کھا کر ڈائیٹ میں چیٹنگ کرتے ہوئے نظر آئے۔

اور جیسے ہی انہیں معلوم ہوا کہ کیمرے کا رخ ان کی جانب ہے وہ ایک دم چونک گئے اور فوری طور پر چاکلیٹ اگل دی اور منہ چھپا لیا۔

اگلی ہی لمحے اداکار ہاتھ میں ڈمبل پکڑ کر ایکسرسائیز کرتے بھی دکھائی دیے۔

اس دوران ویڈیو میں موجود دیگر افراد بھی کھکھلا کر ہنستے نظر آئے جبکہ مداح بھی ان کی اس ویڈیو سے خوب محظوظ ہوئے۔