فلم / ٹی وی

ڈراما ’سسرال سمر کا’ کی ایک اور اداکارہ بگ باس 19 کا حصہ؟

دیپیکا ککڑ کے بعد کس کے سر یہ سہرا سجنے والا ہے؟

Web Desk

ڈراما ’سسرال سمر کا’ کی ایک اور اداکارہ بگ باس 19 کا حصہ؟

دیپیکا ککڑ کے بعد کس کے سر یہ سہرا سجنے والا ہے؟

دیپیکا ککڑ کے بعد کس کے سر یہ سہرا سجنے والا ہے؟
دیپیکا ککڑ کے بعد کس کے سر یہ سہرا سجنے والا ہے؟

بھارت کا مشہور ترین ریئلٹی شو بگ باس گزشتہ 18 سیزن کی کامیابی کے بعد اب 19ویں سیزن کی جانب گامزن ہے جس میں شامل ہونے والے امیدواروں سے متعلق وقتاً فوقتاً معلومات سامنے آرہی ہیں۔

30 اگست سے شروع ہونے والے اس سیزن سے متعلق یہ بھی اطلاعات ہیں کہ  یہ اب تک کا سب سے طویل سیزن ہوگا، جو پانچ مہینے تک چلے گا۔جبکہ یہ بھی قیاس آرائیاں زیر بحث تھیں کہ  شو یا تو بند کر دیا جائے گا یا کسی دوسرے چینل پر منتقل ہوگا، کیونکہ پروڈکشن ہاؤس اور موجودہ چینل کے درمیان کچھ مسائل چل رہے تھے۔ تاہم اب سب کچھ درست ہو گیا ہے اور شو کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

امیدواروں کی بات کریں تو اس سیزن کیلئے  ٹی وی اور بالی وڈ کی کئی مشہور شخصیات سے  رابطہ کیا گیا ہے اور صرف یہی نہیں بلکہ متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والی انٹرایکٹو روبوٹ-ڈول حبوبو بھی بگ باس ہاؤس میں بطور کنٹیسٹنٹ شامل ہو سکتی ہے۔

اسی کیساتھ اب یہ بھی خبریں گردش کررہی ہیں کہ اس خاص سیزن میں ڈراما سیریل ‘سسرال سمر کا‘ کی ایک اور اداکارہ حصہ بننے والی ہیں۔

اور یہ شخصیت کوئی اور نہیں بلکہ میرا دیوستھلے ہیں جنہوں نے ’گڑ سے میٹھا عشق‘ اور ’کچھ ریت جگت کی ایسی ہے‘ جیسے ڈراموں میں بھی کام کیا ہے، اور انہیں گولڈ ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

اور اگر یہ خبر سچ ہوجائے تو  دیپیکا کے بعد ڈراما سیریل ’سسرال سمر کا’ کی یہ دوسری اداکارہ ہونگی جو اس شو کا حصہ بنیں گی۔

ابھی یہ قیاس آرائیاں جاری ہی تھیں کہ اداکارہ میرا دیوستھلے نے  خود بگ باس میں شمولیت کی خبروں پر ردعمل دے دیا۔

انہوں نے بھارتی میڈیا سے خصوصی گفتگو میں  اس بات کی تردید کی ہے کہ وہ بگ باس 19 کا حصہ بن رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی طرف سے شو کے ساتھ کسی بھی قسم کی بات چیت یا معاہدہ نہیں ہوا ہے۔

یاد رہے کہ میرا سے قبل اداکار رام کپور سے متعلق بھی شو میں شمولیت کی جھوٹی خبریں گردش کرتی سنائی دی تھیں۔

اور پھر جہاں تک اس سیزن کے ہوسٹ کی بات ہے تو بتایا جارہا ہے کہ  سلمان خان اس بار صرف تین مہینے شو کی میزبانی کریں گے، اور اس کے بعد براہِ راست فائنل میں واپس آئیں گے۔ بیچ کے مہینوں میں ممکن ہے کہ انیل کپور، کرن جوہر یا فرح خان میزبان کے طور پر نظر آئیں، مگر اس حوالے سے ابھی تک کچھ حتمی طور پر طے نہیں ہوا۔

یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اس سیزن کا فارمیٹ مکمل طور پر ڈیجیٹل اور ٹی وی کا امتزاج ہوگا، یعنی شو کی اقساط پہلےJioCinema پر نشر ہوں گی اور تقریباً 90 منٹ بعد 'کلرز ٹی وی' پر دکھائی جائیں گی۔

'بگ باس 19' کے ممکنہ شرکاء میں اداکار گوتمی کپور، دھیرج دھوپر، علیشا پنوار، خوشی دوبے، اور گورو کھنہ، سوشل میڈیا انفلوئنسر گورو تنیجا (فلائنگ بیسٹ، مسٹر فیصو، اپوروا مکھیجا، پورَو جھا شامل ہیں۔

علاوہ ازیں شو میں ممکنہ شرکت کرنے والی شخصیات میں دھنشری ورما، ارشفا خان، میکی میک اوور، شری رام چندرا شامل ہیں۔