وائرل اسٹوریز

جھانوی کپور کا ریسپشنسٹ پر حملے کے دلسوز واقعہ پر ردعمل

ہمیں شرم آنی چاہیے

Web Desk

جھانوی کپور کا ریسپشنسٹ پر حملے کے دلسوز واقعہ پر ردعمل

ہمیں شرم آنی چاہیے

ہمیں شرم آنی چاہیے
ہمیں شرم آنی چاہیے

بالی وڈ فلم انڈسٹری کی اداکارہ جھانوی کپور درد دل رکھنے والی انسان ہیں جسکا ثبوت انہوں نے اپنی حالیہ انسٹاگرام اسٹوری میں دے کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔

اداکارہ نے حال ہی میں پیش آئے دلسوز واقعہ کا ذکر کیا جس میں  ایک شخص کو نجی اسپتال  کی ریسپشنسٹ کو بالوں سے گھسیٹتے ہوئے دیکھا گیا۔ 

اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ نے اسٹوری میں ویڈیو کو ری شیئر کی، جس میں انہوں نے اس واقعے کی سخت مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ اس گھناؤنے عمل میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔

اپنے پیغام میں جھانوی کپور نے لکھا کہ،‘ایسے واقعات ہماری انسانیت پر سوال اٹھاتے ہیں، ہمیں واقعی شرم آنی چاہیے کہ آج بھی خواتین کے ساتھ ایسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ انصاف ضروری ہے۔’

سوشل میڈیا پر ہونے والی وائرل ویڈیو میں ایک شخص، جس کی شناخت ’گوکل جھا کے نام سے ہوئی ہے، کو ایک نجی اسپتال میں 25 سالہ ریسپشنسٹ کی جانب بھاگتے ہوئے اور اُسے لات مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 ویڈیو میں واضح ہے کہ دیگر افراد اُسے روکنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن وہ مسلسل خاتون کو بالوں سے گھسیٹتا ہے اور زمین پر پٹختا ہے۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد متعلقہ پولیس نے سخت ایکشن لیتے ہوئےمتاثرہ خاتون کی شکایت پربھارتیہ نیائے سنہتا کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے، جن میں حملہ، فحش زبان استعمال کرنا اور خاتون کی عزت مجروح کرنے کے الزامات شامل ہیں۔

جبکہ اس معاملے سے قبل ایک اور ویڈیو منظرعام پر آئی تھی جس میں  مبینہ طور پر حملے سے چند لمحے قبل ریسپشنسٹ نے گوکل جھا کی بھابھی کو تھپڑ مارا تھا۔ 

حالانکہ ابھی اس معاملے کی تصدیق ہونا باقی ہے لیکن ایک عورت کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے پر جھانوی کپور خاموش نہ رہ سکیں اور ردعمل  دے دیا۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

اداکارہ نے اس واقعے پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ،’اس شخص کو جیل میں ہونا چاہیے۔ آخر کسی کو کیسے لگ سکتا ہے کہ ایسا رویہ درست ہے؟ اسے کیا حق پہنچتا ہے کہ کسی پر ہاتھ اٹھائے؟ کس قسم کی پرورش انسان کو ایسی حرکت بغیر کسی پچھتاوے، شرمندگی یا انسانیت کے احساس کے کرنے پر آمادہ کرتی ہے؟

انہوں نے مزید لکھاکہ،’تم ایسے دماغ کے ساتھ خود کے ساتھ کیسے جیتے ہو؟ کتنی شرم کی بات ہے۔ اور ہم سب پر بھی شرم ہے کہ ہم ایسے رویے کو سختی سے سزا نہیں دیتے یا اسے نظر انداز کرتے ہیں۔ ایسی حرکت کا کوئی جواز نہیں ہو سکتا۔’

خیال رہے کہ پولیس نے واقعے کے وقت اسپتال میں موجود گوکل جھا کے بھائی رنجیت اور دیگر اہلِ خانہ کو حراست میں لے لیا ہے۔جبکہ ریسپشنسٹ کو سنگین چوٹیں آئیں اور وہ اس وقت ڈومبیولی کے اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔