سوشل میڈیا

جنت مرزا کاکارتک آریان کیساتھ فلم کی آفر کا انکشاف

ٹک ٹاکر کے انکشاف نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی

Web Desk

جنت مرزا کاکارتک آریان کیساتھ فلم کی آفر کا انکشاف

ٹک ٹاکر کے انکشاف نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی

ٹک ٹاکر کے انکشاف نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی
ٹک ٹاکر کے انکشاف نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی

معروف ٹک ٹاکر و اداکارہ جنت مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بھارتی اداکار کارتک آریان کیساتھ بھی مرکزی کردار کی آفر ہوئی تھی لیکن انہوں نے مسترد کردی۔

ٹک ٹاک ویڈیو سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی جنت مرزا کا شمارپاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی ڈیجیٹل کریئیٹر اور انفلوئنسر میں کیا جاتا ہے جنہوں نے سوشل میڈیا اسٹار بننے کے بعد اداکاری کی دنیا میں بھی اپنے فن کا لوہا منوایا۔

حالانکہ اداکاری کی دنیا میں قسمت ان پر اتنی مہربان نہیں ہوئی جتنی کہ سوشل میڈیا کی دنیا میں انہیں کامیابی ملی،جنت مرزا نے فلمی کیریئر کا آغاز فلم تیرے باجرے دی راکھی سے کیا تھا، تاہم یہ فلم باکس آفس پر خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کر سکی، اس کے بعد جنت مرزا نے اپنی توجہ ماڈلنگ اور سوشل میڈیا پر مرکوز کرلی جسکے بعد انکا نام اب بچے بچے کی زبان زد عام ہے۔

حال ہی میں جنت مرزا نے ایک ایسا بیان دے ڈالا جس نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچاکر رکھ دی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل کلپ میں ایک انٹرٹینمنٹ پورٹل سے گفتگو کرتے ہوئے جنت مرزا نے نے  بتایا کہ انہیں ایک بھارتی فلم کے لیے سائن کیا جا رہا تھا جس میں انکے مدمقابل کارتک آریان کو کاسٹ کیا گیا تھا’۔

اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے ٹک ٹاکر کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ،‘انہوں نے یہ آفر صرف اس لیے ٹھکرا دی کیونکہ  انہیں بھارت جاکر کام کرنے کی اجازت والدین کی طرف سے ہرگز نہیں ملتی۔

جنت مرزا کے مطابق اور پھر بھارت جاکر کام کرنے کیلئے میرا دل بھی آمادہ نہیں ہورہا تھا۔اسی انٹرویو میں ٹک ٹاکر نے فلموں پر سوشل میڈیا کو ترجیح دیتے ہوئے اپنے خیالات کچھ اسطرح واضح کیے کہ میں فلم کے بجائے ٹک ٹاک جیسے پلیٹ فارمز کو ترجیح دیتی ہوں کیونکہ آج کے نوجوان سنیما جانے کے بجائے اپنے گھروں میں بیٹھ کر اسکرولنگ کو ترجیح دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کل کے نوجوان ٹک ٹاک پر مجھے جب چاہیں، جہاں چاہیں، دیکھ سکتے ہیں جبکہ سنیما کے ٹکٹ بہت مہنگے ہیں اور ہر کوئی اپنے پورے خاندان کے لیے افورڈ نہیں کر سکتا۔

تاہم دوسری جانب جنت مرزا کا کارتک آریان کیساتھ فلم کی آفر ٹھکرانے کا انکشاف کرنا صارفین کو کچھ ہضم  نہ ہوا اور کمنٹ سیکشن میں ان پر تنقید کی برسات کرڈالی۔

ایک صارف نے طنز کے تیر برساتے ہوئے لکھا کہ،‘مجھے بھی ٹرمپ کا فون آیا تھا کہہ رہا تھا میرا نوبل پرائز تم لے لو’۔

ایک اور صارف نے کھری کھری سناتے ہوئے لکھا کہ،‘اسکو پینڈو ڈبنگ کیلئے بلایا ہوگا’۔

ایک اور صارف نے یہاں تک کہہ ڈالا کہ،‘یہ تو بس ہر وقت بکواس کرتی رہتی ہیں۔