سوشل میڈیا

کارتک کیساتھ فلم سے انکار پر تنقید ، جنت مرزا پھٹ پڑیں

ٹک ٹاکر نے تنقید کرنے والوں کو حاسدین قرار دے دیا۔

Web Desk

کارتک کیساتھ فلم سے انکار پر تنقید ، جنت مرزا پھٹ پڑیں

ٹک ٹاکر نے تنقید کرنے والوں کو حاسدین قرار دے دیا۔

ٹک ٹاکر نے تنقید کرنے والوں کو حاسدین قرار دے دیا۔
ٹک ٹاکر نے تنقید کرنے والوں کو حاسدین قرار دے دیا۔

پاکستانی نامور ٹک ٹاکر، سوشل میڈیا انفلوئنسر اور اداکارہ جنت مرزا کو کارتک آریان کیساتھ بالی وڈ فلم کی آفر ملنے کا انکشاف کرنے کے بعد جہاں بے پناہ ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا وہیں اب انہوں نے ڈھکے چھپے انداز میں ناقدین کو کھری کھری سنا کر دل ہلکا کرلیا۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر  ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا تھا جس میں جنت مرزا نے بالی وڈ فلم کی آفر ہونے کا انکشاف کیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ پورٹل سے گفتگو کرتے ہوئے جنت مرزا نے نے بتایا تھا  کہ انہیں ایک بھارتی فلم کے لیے سائن کیا جا رہا تھا جس میں انکے مدمقابل کارتک آریان کو کاسٹ کیا گیا تھا’۔

اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے ٹک ٹاکر کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ،‘انہوں نے یہ آفر صرف اس لیے ٹھکرا دی کیونکہ انہیں بھارت جاکر کام کرنے کی اجازت والدین کی طرف سے ہرگز نہیں ملتی۔

بس پھر کیا تھا یہ بیان سوشل میڈیا کی زینت بننے کی دیر تھی ناقدین نے ان پر جم کر تنقید کی اور یہ بھی کہہ ڈالا کہ جنت مرزا کو ہمیشہ لائم لائٹ میں رہنے کا بہت شوق ہے پھر چاہیے انہیں الٹا سیدھا بیان ہی کیوں نہ دینا پڑے۔

حالانکہ جنت مرزا کا بھارتی فلم سے متعلق یہ بیان نیا نہیں بلکہ پرانا تھا لیکن سوشل میڈیا کی زینت بننے کے بعد تنقید کی نظر ہوگیا۔

اور پھر اس کلپ پر موصول ہونے والے منفی تبصروں کو دیکھتے ہوئے صف اول کی ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اب  ناقدین کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں جنت نے مبہم انداز میں تنقید کرنے والوں کو حاسدین قرار دے دیا۔

اسکرین گریب بشکریہ جنت مرزا انسٹااسٹوری
اسکرین گریب بشکریہ جنت مرزا انسٹااسٹوری

ان کی شیئر کی گئی انسٹااسٹوری کے مطابق اکثر اوقات لوگ دکھاوا نہیں کرنے کے بجائے اپنی خوشیاں اور کامیابیاں شیئر کر رہے ہوتے ہیں۔ جب تک کہ آپ ان باتوں کو حسد کی نظر سے نہ دیکھ رہے ہوں۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے حاسدین کو خود کو درست کرنے کا بھی مشورہ دے دیا۔

حالانکہ اس پیغام میں انہوں نے کہیں بھی کارتک آریان یا پھر بھارتی فلم کا ذکر نہیں کیا لیکن اس کے باوجود جنت کے ان لفظوں کو سوشل میڈیا صارفین وائرل ویڈیو سے جوڑتے نظر آرہے ہیں۔