وائرل اسٹوریز

’سردار جی 3’ ہانیہ عامر کیلئے سخت سردی میں شوٹنگ کتنی مشکل؟

اداکارہ نے شوٹنگ کی ان دیکھی بی ٹی ایس شیئر کردیں

Web Desk

’سردار جی 3’ ہانیہ عامر کیلئے سخت سردی میں شوٹنگ کتنی مشکل؟

اداکارہ نے شوٹنگ کی ان دیکھی بی ٹی ایس شیئر کردیں

اداکارہ نے شوٹنگ کی ان دیکھی بی ٹی ایس شیئر کردیں
اداکارہ نے شوٹنگ کی ان دیکھی بی ٹی ایس شیئر کردیں

گلوبل اسٹار ، ڈمپل کوئین، اور کراچی کی ڈان جیسے القابات اپنے نام کرنے والی پاکستانی حسینا ہانیہ عامر دلجیت دوسانجھ کیساتھ فلمائی گئی ’سردار جی 3’ کی اندیکھی جھلکیاں شیئر کرکے ایک بار پھر مرکز نگاہ بن گئیں۔

یہ وہی فلم ہے جس کی ریلیز نے ایک تنازع کھڑا کررکھا تھا لیکن  27 جون کو دنیا بھر میں ریلیز ہونے  کے بعد باکس آفس پر شاندار کامیابی نے فلم اور اسکی کاسٹ کی مقبولیت کو مزید دوام بخشا۔

رپورٹس کے مطابق عالمی سطح پر اب تک یہ فلم  18 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس  کرچکی ہے جبکہ  اس فلم کو پاکستان میں بھی غیر معمولی پذیرائی حاصل ہوئی۔

ایسے میں ہانیہ عامر بھی سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو ہیں اور سردار جی 3کی نایاب جھلکیوں کو فینز کیساتھ شیئر کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دے رہیں۔

ہر بار کی طرح اس مرتبہ بھی ’کبھی میں کبھی تم’ کی اداکارہ ہانیہ عامر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اندیکھی جھلکیوں اور کلپس پر مشتمل پوسٹ شیئر کی جس میں ’سردار جی 3’ کے سیٹ سے پردے کے پیچھے کی جھلکیوں نے  مداحوں کے دل جیت لیے۔

اس پوسٹ میں ہانیہ عامر نے اپنے فینز کو بتایا کہ فلم کے ایک رومانوی گانے کی شوٹنگ کے دوران انہیں کتنی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، خاص طور پر شدید سرد موسم میں۔

مذکورہ جھلکیوں میں دیکھا جاسکتا ہے اداکارہ سین کے بیچ میں کپکپاتے ہوئے خود کو گرم رکھنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ جبکہ کیمرے سے ہٹ کر وہ موٹے کپڑوں میں لپٹی ہوئی نظر آتی ہیں لیکن جونہی سین کی باری آتی ہے، وہ انہیں اتار کر خوبصورت اور ہلکے لباس میں شوٹنگ کرتی ہیں۔

ان نایاب جھلکیوں کو شیئر کرتے ہوئے ہانیہ نے پنجابی زبان میں کیپشن میں لکھا کہ،’خوبصورت لگنا کبھی کبھی بہت مشکل ہو جاتا ہے’۔

تاہم جیسے ہی ہانیہ عامر کی محنت، لگن اور خلوص سے لبریز جھلکیاں سوشل میڈیا کی زینت بنیں وہیں شوبز شخصیات اور لاکھوں فینز نے اداکارہ کی ہمت کو سراہا اور جم کر تعریف کی۔

جبکہ کمنٹ سیکشن میں تبصرے کرنے والے صارفین میں اداکارہ صائمہ اظہر بھی شامل تھیں جنہوں نے سخت سردی میں فنکاروں کیلئے سہولیات مہیا نہ ہونے پر پروڈکشن ہاؤسز سے خاص اپیل بھی کردی۔

انہوں نے لکھا کہ،‘میری تمام پروڈکشن سے گزارش ہے کہ شدید موسمی حالات میں کام کرنے والے فنکاروں کے لیے فوری طور پر ونڈ بریکرز، -50 ڈگری تک کی ونٹر پفر جیکٹس اور تھرملز کا بندوبست کیا جائے۔’

اداکارہ کا مزید یہ بھی مطالبہ تھا کہ،‘ یہ فنکاروں کے ساتھ انصاف نہیں ہے۔ بیرونِ ملک کی سردی پاکستان سے بالکل مختلف ہوتی ہے  یہ گوشت کو چیرتی ہوئی سیدھی ہڈیوں میں اُتر جاتی ہے اور مہینوں اثر چھوڑتی ہے۔ یہ انتہائی نقصان دہ ہے۔لہذا فنکاروں کی حفاظت اور آرام اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ براہِ کرم اسے سنجیدگی سے لیں۔ یہ ناقابلِ قبول ہے!!!’۔