بالی ووڈ

’سیارا’ فیم آہان پانڈے کی فیوریٹ گلوکارہ کون؟

اداکار نے بلیک پنک اسٹار کا انکشاف کردیا

Web Desk

’سیارا’ فیم آہان پانڈے کی فیوریٹ گلوکارہ کون؟

اداکار نے بلیک پنک اسٹار کا انکشاف کردیا

اداکار نے بلیک پنک اسٹار کا انکشاف کردیا
اداکار نے بلیک پنک اسٹار کا انکشاف کردیا

عشق، محبت اور جنون کے متوالوں کو اپنے سحر میں مبتلا کرنے والی فلم ’سیارا’ کے ہیرو آہان پانڈے نے اپنی موسٹ فیوریٹ گلوکارہ کا نام بتاکر فینز کو دنگ کردیا۔

ہر کسی کا کوئی کوئی آئیڈیل ضرور ہوتا ہے، اور جہاں ان دنوں آہان پانڈے اپنی حالیہ ریلیز کے سبب ٹاک آف دی ٹاؤن بنے ہوئے ہیں وہیں انہوں نے بھی اپنے آئیڈیل کا نام بتاکر مداحوں کو دنگ کردیا۔

اور اس خوش قسمت سلیبرٹی کا ذکر کرنے سے پہلے فلم سیاراکے بارے میں بات کرتے ہیں جو سال 2025 کی اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں شامل ہوچکی ہے۔

اس فلم میں دو نئے چہرے متعارف کرائے گئے ہیں جس میں ناظرین کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے آہان پانڈے اور خاتون مرکزی کردار انیت پڈا کی آن اسکرین کیمسٹری کو بہت زیادہ سراہا جارہا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ شاندار ریویوز اور زبردست ورڈ آف ماؤتھ کی بدولت اندازہ لگایا جارہا ہے کہ یہ فلم اس ہفتے کے آخر تک 200 کروڑ روپے کا سنگِ میل عبور کر لے گی۔

میوزیکل رومانٹک ڈرامہ، یش راج فلمز کی طرف سے پروڈیوس کردہ ہے جو کہ حیرت انگیز واقعات سے بھری ہوئی ہے۔جذباتی کہانی سنانے سے لے کر روح چھو لینے والی موسیقی تک، اس میں وہ سب کچھ ہے جو ایک رومانوی فلم میں مثالی طور پر ہونا چاہیے۔

جہاں آہان ایک جدوجہد کرنے والے موسیقار، کرش کپور کا کردار ادا کر رہے ہیں، انیت پڈا کو ایک خواہش مند مصنفہ وانی بترا کے طور پر دیکھا گیا ہے۔

ابھی اس فلم کی ہائپ برقرار ہی تھی کہ مداح اس وقت مزید خوشی سے جھوم اٹھے جب انہیں  پتہ چلا کہ آہان پانڈے بلیک پنک کے فین ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر وائرل ویڈیو میں آہان پانڈے اپنی پسندیدہ کے-پاپ آرٹسٹ کے بارے میں بات کرتے سنائی دے رہے ہیں۔

یہ انکشاف اس وقت ہوا جب وہ اور ان کی بہن ایک تفریحی گیسنگ گیم کھیل رہے تھے، اس سیگمنٹ کے دوران آہان نے اپنی فیوریٹ کے پاپ اسٹار کے نام کا اندازہ لگانے کو کہا جس پر انکی بہن  نے قریبی رکھے  وائٹ بورڈ پر ان کی پسندیدہ کے-پاپ آرٹسٹ کا اندازہ ’پنک بلیک’ لگایا، جو کہ گروپ کے نام سے تھوڑا ہٹ کر تھا، لیکن کافی قریب۔

 اس کے بعد آہان نے  خود ہی اشارہ دیا کہ بلیک پنک کی ’لیسا’ ان کی فیورٹ ہیں۔ یہ سن کر مداح خوشی سے نہال ہو گئے اور کمنٹس سیکشن میں دھڑا دھڑ ردعمل آنے لگے۔

ایک صارف نے لکھاکہ،‘آہان پانڈے کا لیسا فین ہونا میرے 2025 کے بنگو کارڈ پر نہیں تھا، لیکن چلو، جو ملا، لے لیتے ہیں!۔

جبکہ دیگرمداح بھی آہان کی پسندیدہ فہرست میں لیسا کا نام دیکھ کر خوشی سے پھولے نہیں سما رہے۔