خواتین

امریکی سیلیبریٹی شیف’ اینی بریل’ کی اچانک موت، وجہ کیا؟

پوسٹ مارٹم میں کیا انکشاف ہوا؟

Web Desk

امریکی سیلیبریٹی شیف’ اینی بریل’ کی اچانک موت، وجہ کیا؟

پوسٹ مارٹم میں کیا انکشاف ہوا؟

پوسٹ مارٹم میں کیا انکشاف ہوا؟
پوسٹ مارٹم میں کیا انکشاف ہوا؟

مشہور سیلیبریٹی شیف اور فوڈ نیٹ ورک اسٹار اینی بریل کی اچانت موت نے  مداحوں اور کُلنری کمیونٹی کو چونکاکر رکھ دیا۔

اینی بریل ’Anne Burrell’ نہ صرف ایک کامیاب ٹی وی پرسنالٹی تھیں بلکہ ’Cook Like a Rock Star‘ اور ’Own Your Kitchen‘ جیسی بیسٹ سیلنگ کُک بکس کی مصنفہ بھی تھیں۔

تاہم انکے مداحوں کو اس وقت شدید دھچکا لگا جب انکی اچانک موت کی خبروں کیساتھ تہلکہ خیز وجہ سامنے آئیں۔

بتایا جارہا ہے کہ انہیں بروکلین میں اپنے گھر کے باتھ روم سے بے ہوش حالت میں پایا گیا تھا جسکے بعد  911 کال کرکے فوری اطلاع دی گئی، کال موصول ہونے کے فوراً بعد ایمرجنسی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر انہیں مردہ قرار دیا۔ جبکہ تفتیش کے دوران پولیس کو ان کے قریب درجنوں گولیاں بھی ملی تھیں۔

بعدازاں  نیویارک سٹی کے میڈیکل ایگزامینر نے تصدیق کی ہے کہ اینی بریل کی موت طبعی نہیں تھیں بلکہ یہ ایک خودکشی تھی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اینی زیادہ مقدار میں الکحل، امفیٹامین، ڈائيفن ہائیڈر امائن اور سیٹیریزین کی زیادہ مقدار لینےکے سبب جسم میں پھیلنے والے زہریلے امتزاج سے ہلاک ہوئیں۔

خیال رہے کہ اینی بریل کی موت کی خبر اس لیے بھی زیادہ چونکا دینے والی تھی کیونکہ انہوں نے اپنی موت سے صرف ایک دن پہلے سیکنڈ سٹی نیویارک میں ایک امپروو ایونٹ میں پرفارم کیا تھا اور بالکل خوش و خرم نظر آ رہی تھیں اور پھر اگلے ہی دن اچانک موت نے انکے مداحوں کو گہری تشویش میں مبتلا کردیا۔

اینی نے اپنے مرنے کے بعد پسماندگان میں شوہر اسٹورٹ کلیکسن، سوتیلا بیٹا خاویئر، والدہ مارلین اور دو بہن بھائی  جین اور بین کو چھوڑا ہے۔

ایکیوٹ انٹوکسی کیشن کسے کہتے ہیں؟

یاد رہے کہ یہ  ایک طبی اصطلاح ہے جو کسی بھی نشہ آور چیز جیسے شراب، منشیات یا کیمیکلز کے عارضی اور تیز اثرات کے بعد جسمانی اور ذہنی نظام میں پیدا ہونے والی فوری تبدیلیوں کو بیان کرتی ہے۔

 یہ حالت سانس لینے، دل کی دھڑکن، اور شعور جیسے بنیادی افعال میں خرابی پیدا کر سکتی ہے۔ اسی لیے یہ انسانی جسم کے لیے انتہائی جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔

طبی ماہرین کے نزدیک شدید نشہ (جیسے الکحل پوائزننگ) کو ایک ایمرجنسی صورتحال تصور کیا جاتا ہے، کیونکہ اگر جسم میں کیمیکلز کی مقدار زیادہ ہو تو یہ کوما یا موت کا سبب بھی بن سکتی ہے  چاہے علامات میں کچھ فرق کیوں نہ ہو۔