کھیل

ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان، پاک-بھارت ٹاکرا کب؟

ایشیا کپ 2025 بھارت کی میزبانی میں منعقد ہوگا

Web Desk

ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان، پاک-بھارت ٹاکرا کب؟

ایشیا کپ 2025 بھارت کی میزبانی میں منعقد ہوگا

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

'ایشیا کپ 2025ء' بھارت سے متحدہ عرب امارات منتقل ہوگیا اور شیڈول کا بھی اعلان کر دیا گیا۔

صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ایشین ایونٹ کے میچز کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ 'ایشیا کپ 2025' کے میچز 9 ستمبر سے 28 ستمبر کے دوران متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلے جائیں گے۔

ایشیا کپ 2025 میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی، تمام مقابلے متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان، بھارت، یو اے ای اور عمان کو 'گروپ اے' میں شامل کیاگیا ہے جبکہ بنگلا دیش، سری لنکا، افغانستان اور ہانگ کانگ 'گروپ بی' میں شامل ہیں۔

ایشیاکپ میں پہلا میچ 9 ستمبرکو افغانستان اور ہانگ کانگ کےدرمیان کھیلاجائےگا۔

12 ستمبر کو پاکستان اپنا پہلا میچ عمان کے خلاف کھیلے گا، ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ میچ 14 ستمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان اپنا تیسرا میچ یو اے ای کے خلاف 17 ستمبر کو کھیلے گا۔

 ایشیا کپ میں 20 ستمبر سے سپر فور مرحلے کا آغاز ہوگا، 20 ستمبر کو بی ون اور بی ٹو کے درمیان میچ ہوگا جبکہ 21 ستمبر کو اے ون اور اے ٹو کے درمیان میچ کھیلا جائےگا۔

پاکستان اور بھارت کا دوسرا میچ 21 ستمبرکو ہونےکا امکان ہے، پاکستان اور بھارت سپر فور میں پہنچے تو ان کا مقابلہ 21 ستمبر کو ہوگا۔

قبل ازیں آج چیئرمین پی سی بی و صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری پیغام میں کہا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کی تصدیق کر رہا ہوں جو متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگا۔

انہوں نے کہا تھا کہ یہ باوقار ٹورنامنٹ 9 ستمبر سے 28 ستمبر تک کھیلا جائے گا جس میں ہم شاندار کرکٹ مقابلوں کے منتظر ہیں، ٹورنامنٹ کا تفصیلی شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ 2025 بھارت کی میزبانی میں منعقد ہوگا جس میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان، یو اے ای، ہانگ کانگ اور عمان کی ٹیمیں شریک ہونگی۔